Tag: نازیبا ریمارکس

  • ‘خاتون اول کیخلاف نازیبا ریمارکس، بلاول بھٹو قوم سے  معافی مانگیں’

    ‘خاتون اول کیخلاف نازیبا ریمارکس، بلاول بھٹو قوم سے معافی مانگیں’

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خاتون اول کیخلاف نازیبا ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے کہا بلاول قوم سے معافی مانگیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خاتون اول سے متعلق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نامعقول بیان اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بلاول بے بنیاد الزامات لگانے کے بجائے پہلے اپنا گھر دیکھیں،  یہ عدم اعتمادکی یقینی ناکامی کو دیکھتے ہوئے فرسٹریشن کاشکار ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ بے سروپا ریمارکس ناقابل برداشت ہیں، بلاول کونازیباریمارکس پرقوم سےمعافی مانگنی چاہیے، سیاست میں تہذیب واحترام کے اصولوں کےقائل ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ سےمتعلق بیان حقائق کےمنافی اور غلط ہے، پنجاب میں ہرسطح پر میرٹ کو فروغ دیا گیا، صوبے میں 100 فیصد تقرر وتبادلے میرٹ پر ہوتے ہیں۔

  • قومی اسمبلی میں خواتین سے متعلق نازیبا جملوں پر مذمتی قرارداد منظور

    قومی اسمبلی میں خواتین سے متعلق نازیبا جملوں پر مذمتی قرارداد منظور

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں خواتین سے متعلق نازیبا جملوں پر پاکستان تحریک انصاف کی رکن اسمبلی شیریں مزاری کی پیش کردہ مذمتی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی۔

    رانا ثناءاللہ کی پی ٹی آئی خواتین کے خلاف نازیبا گفتگو پر تحریک انصاف نے سندھ اور پنجاب اسمبلی میں بھی مذمتی قراردادیں جمع کرادی ہیں، صوبائی محتسب کے دفتر میں بھی درخواست جمع کرادی گئی ہے، رانا ثناءاللہ سے سرعام معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ بجٹ سے پہلے خواتین کے معاملے پر بات ہوگی، یہ اہم معاملہ ہے، خواتین سے متعلق جو زبان استعمال کی گئی وہ افسوس ناک ہے۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہمارے لیے خواتین قابل احترام ہیں۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں جماعت اسلامی کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور  رکن قومی اسمبلی عائشہ سید نے کہا کہ خواتین کی عزت کو اداروں میں اچھالا جا رہا ہے، جلسوں میں بھی خواتین کی عزت کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے، رانا ثناءاللہ ایوان سے معافی مانگیں۔

    شہباز شریف نے رانا ثناءاللہ کے بیان پر معافی مانگ لی

    مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ ہم رانا ثناءاللہ کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، شہباز شریف نے اس پر معافی مانگ لی ہے اور مذمت بھی کی، جب انہوں نے معذرت کرلی ہے تومعاملہ ختم کر دینا چاہیے۔

    واضح رہے تحریک انصاف کے لاہور جلسے کے بعد رانا ثناءاللہ نے تبصرہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی خواتین کے لیے انتہائی نامناسب اور ناشائستہ جملے کہے تھے جس پر نہ صرف تحریک انصاف بلکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے بھی شدید رد عمل سامنے آیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔