Tag: نازیبا ویڈیوز کیس

  • عامر لیاقت نازیبا ویڈیوز کیس : ملزمہ دانیہ شاہ نے بریت کی درخواست دائر کردی

    عامر لیاقت نازیبا ویڈیوز کیس : ملزمہ دانیہ شاہ نے بریت کی درخواست دائر کردی

    کراچی : ملزمہ دانیہ شاہ نے نازیبا ویڈیوز کیس میں بریت کی درخواست دائر کردی، وکیل نے بتایا کہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی کوئی ویڈیو وائرل نہیں کی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی میں ملزمہ دانیہ شاہ پیش ہوئیں۔

    ملزمہ دانیہ شاہ نے کیس میں بریت کی درخواست دائر کردی، وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مدعی مقدمہ کیبیان کے بعد دانیہ شاہ کے خلاف کیس نہیں بنتا۔

    لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے کہا کہ دانیہ شاہ کیخلاف ایف آئی اے کے پاس کوئی شواہد نہیں ہیں اور دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی کوئی وڈیو وائرل نہیں کی۔

    سندھ ہائی کورٹ نے ملزمہ دانیہ شاہ کی ضمانت منظور کی تھی ، ملزمہ کیخلاف عامر لیاقت کی بیٹی نے ایف آئی اے میں شکایت درج کرائی تھی۔

    یاد رہے عدالت نے دانیہ شاہ کو انٹرویو اور سوشل میڈیا پر بیانات دینے سے روک دیا تھا اور کہا تھا اگرملزمہ نے ضمانت کا غلط فائدہ اٹھایا تو ضمانت منسوخ کردی جائے گی۔

  • نازیبا ویڈیوز کیس : دانیہ شاہ کو رہا کرنے کا حکم

    نازیبا ویڈیوز کیس : دانیہ شاہ کو رہا کرنے کا حکم

    کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹرعامرلیاقت مرحوم کی نازیبا ویڈیوزوائرل کرنے کے کیس میں دانیہ شاہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی نازیبا ویڈیوزوائرل کرنے کے کیس میں دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

    عدالت نے دانیہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا اور دانیہ کی ضمانت 2 لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض منظور کی گئی۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے سندھ ہائی کورٹ نے سابق ایم این اے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز کیس میں دانیہ شاہ کی گرفتاری کے خلاف درخواست مسترد کی تھی۔

    عدالت نے کہا تھا کہ ملزمہ کے خلاف کیس کا چالان جمع ہو چکا ہے مداخلت کا کیس نہیں بنتا ہے۔

    خیال رہے دانیہ شاہ کو دسمبر 2022 میں ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا، وہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

  • نازیبا ویڈیوز کیس : مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی بیٹی کا اہم  بیان سامنے آگیا

    نازیبا ویڈیوز کیس : مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی بیٹی کا اہم بیان سامنے آگیا

    کراچی : نازیبا ویڈیوز کیس میں مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی بیٹی نے دعا عامر نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو بیان ریکارڈ کرا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی ویڈیوز کیس میں مدعی مقدمہ دعا عامر نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرا دیا۔

    دعا عامر نے بیان میں کہا کہ جنوری 2022 میں میرے والد کی دانیہ سے شادی ہوئی، دانیہ نے میرے والد کی بیڈ روم میں نازیبا ویڈیوز بنائیں۔

    عامر لیاقت کی بیٹی کا کہنا تھا کہ ویڈیوز سے نا صرف شادی جیسے بندھن پر قدغن آئی بلکہ میرے والد بیماریوں میں مبتلا ہوئے، ان ویڈیوز کے اثر کے باعث میرے والد کا انتقال ہوا۔

    مدعی مقدمہ نے بتایا کہ والد کے موت کے بعد میں نے ایف آئی اے سے رجوع کیا اور تمام شواہد بھی فراہم کر دیے، میں اپنے والد کی دوسری شادی کے بعد سے نا صرف ان سے ناراض تھی بلکہ علیحدہ رہتی تھی، یہ بات غلط ہے کے ہمارے والد ہم سے بلکل الگ ہوگئے تھے وہ ہمارے ساتھ بھی رہا کرتے تھے۔3

    دعا عامر کا کہنا تھا کہ مجھ سے منسوب ٹویٹر اکاونٹ میرا نہیں ہے، یہ بات درست ہے کہ میرے والد نے جیتے جی ان ویڈیوز پر کوئی بات نہیں کی، یہ بات غلط ہے کہ میں نے پوسٹ مارٹم کے خوف سے ایف آئی اے رجوع کیا۔

    عامر لیاقت کی بیٹی نے بیان میں کہا کہ میں دانیہ کا میرے والد کو بلیک میل کرنے سے متعلق میرے پاس کوئی ثبوت نہیں،مجھے نہیں پتہ میرے والد اپنی شادی سے خوش تھے یا نہیں۔

    دعا عامر نے مزید بتایا کہ میرے والد کے ذہنی دباوٴ کے باعث انتقال سے متعلق کوئی میڈیکل دستاویز موجود نہیں، پوسٹ مارٹم روکنے سے متعلق ہماری درخواست کے خلاف دانیہ ہائی کورٹ گئی، ہائیکورٹ سے فیصلہ ہمارے حق میں آنے پر دانیہ سے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔

    انھوں نے بیان میں کہا ہمارے پاس والد کی مکمل نہیں بلکہ کچھ پراپرٹی ہے، ان وڈیوز کی وجہ سے میرے والد فضائی سفر سے گریز کرتے تھے، جائیداد سے محروم رکھنے کے لئے مقدمے کا بیانیہ درست نہیں۔

  • نازیبا ویڈیوز کیس : عامر لیاقت کی بیوہ کی  درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    نازیبا ویڈیوز کیس : عامر لیاقت کی بیوہ کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں ملزمہ دانیہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں ملزمہ دانیہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

    وکیل لیاقت گبول نے عدالت میں کہا کہ جن نمبروں سے ویڈوز وائرل ہونے کا ذکر کیا جاتا ہے، وہ دانیا کے نہیں ہیں جبکہ مقصود کیمرہ مین کا نام چالان میں شامل نہیں کیا گیا۔

    وکیل ملزمہ کا کہنا تھا کہ کہ دانیا نے عامر لیاقت کی ویڈیوز بنائی اور نہ ہی وائرل کیں، عامر لیاقت نے اپنی زندگی میں ایف آئی اے کو شکایت نہیں کی۔

    لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ایف آئی اے نے پرانے واقعہ کو بنیاد بنا کر مقدمہ درج کیا کہ مرحوم کی جائیداد میں حصہ نہ مانگ لے، بیوہ دانیا کو کیس میں پھنسایا گیا ہے۔

    ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ دانیا نے خود ویڈیوز بنا کر وائرل کیں، تحقیقات کے دوران دو نمبروں کی نشاندہی ہوئی ہے، جن سے ویڈیوز وائرل ہوئیں۔

    عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر دانیہ کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، فیصلہ آج ہی سنائے جانے کا امکان ہے۔

    اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ اور ڈسٹرکٹ جج شرقی نے ملزمہ دانیا کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی، ملزمہ دانیا پر فردجرم عائد ہوچکی ہے۔