Tag: ناشتے

  • ناشتے میں دلیے کا استعمال شوگر سے بچاﺅ میں معاون ہوسکتا ہے،امریکی تحقیق

    ناشتے میں دلیے کا استعمال شوگر سے بچاﺅ میں معاون ہوسکتا ہے،امریکی تحقیق

    واشنگٹن:امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ناشتے میں دلیے کا استعمال ذیابیطس کے شکار ہونے کا خطرہ کافی حد تک کم کردیتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی،تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دلیے میں شامل فائبر ذیابیطس ٹائپ ٹو کے خطرے کو کم کردیتا ہے۔

    تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دن بھر میں 26 گرام فائبر کا استعمال ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا خطرہ 18 فیصد تک کم کردیتا ہے۔

    محققین کا کہنا تھا کہ فائبر ایک ایسا جز ہے جو لوگوں کو صحت مند وزن برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے اور اس طرح ذیابیطس کے شکار ہونے کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے اور اس کے لیے ناشتے میں دلیے کا انتخاب بہترین ہے۔

    تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دن بھر میں 10 گرام فائبر کا استعمال بھی ذیابیطس کے خطرے کو 9 فیصد تک کم کردیتا ہے،تحقیق کے نتائج سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ جن افراد کی غذا میں دلیہ شامل ہوتا ہے ان میں ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

    ریسرچرز کا کہنا تھا کہ ابھی یہ درست طور پر بتانا تو ممکن نہیں کہ اس کی وجہ کیا ہے تاہم ممکنہ طور پر دلیے کے استعمال سے زیادہ دیر تک پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے جس سے جسمانی وزن صحت مند رہتا ہے اور ذیابیطس کا خطرہ خودکار طور پر کم ہوجاتا ہے۔

  • ناشتے میں ایک گلاس دودھ دن بھر توانائی بحال رکھتا ہے

    ناشتے میں ایک گلاس دودھ دن بھر توانائی بحال رکھتا ہے

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ناشتے میں ایک گلاس دودھ ، دن بھر توانائی بحال رکھتا ہے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ناشتے میں ایک گلاس دودھ پی لیا جائے تو پورا دن جسم میں توانائی کا رہتی ہے۔

    ماہرین کے مطابق ناشتے میں دودھ لینے کے بعد دوپہر کے کھانے کی بھی ضرورت نہیں رہتی، ناشتے میں پھلوں کے جوس پینے سےبھی بہتر ہے کہ ایک گلاس دودھ پی لیا جائے کیونکہ اس سے حاصل ہونے والی پروٹین جسم کو زیادہ توانائی بخشتی ہے۔

  • ناشتے میں دلیے کا استعمال، وزن گھٹانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے

    ناشتے میں دلیے کا استعمال، وزن گھٹانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے

    ناشتے میں دلیے کا استعمال وزن میں کمی کیلئےمفید ہے، امریکا میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دلیہ ایک طرف تو غذائیت سے بھرپور خوراک ہے دوسری طرف یہ وزن میں کمی لانے کا بھی سبب بنتا ہے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے دلیے کا ناشتے میں باقاعدگی سے استعمال انسان کو دن بھر بھوک سے بچاتا ہے جبکہ جسم کی کیلیوریز کو بھی پورا رکھتا ہے، اس طرح بے ۔تحاشا کھانے سے بچتے ہوئے وزن میں کمی لائی جا سکتی ہے۔