Tag: ناصرجمشید

  • پی ایس ایل فکسنگ: ناصرجمشید نے پی سی بی کے الزامات مسترد کردیئے

    پی ایس ایل فکسنگ: ناصرجمشید نے پی سی بی کے الزامات مسترد کردیئے

    لاہور : سابق قومی کرکٹر ناصر جمشید نے پی ایس ایل فکسنگ کے حوالے سے لگائے جانے والے الزامات مسترد کردیئے، پی سی بی نے کیس اینٹی کرپشن ٹریبونل کے سپرد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل میں ایک سال کی پابندی کا سامنا کرنے والے کرکٹر ناصر جمشید اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے پی سی بی سے قانونی جنگ کے لئے تیار ہوگئے، پی سی بی نے کیس اینٹی کرپشن ٹریبونل کے سپرد کردیا ہے۔

    پی سی بی نے ناصر پر اینٹی کرپشن کوڈ کی پانچ شقوں کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔ اسپاٹ فکسنگ کیس میں ناصر جمشید پی سی بی کے سامنے پیش نہیں ہوئے اور نہ ہی کوئی تعاون کیا۔

    یاد رہے کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ناصر جمشید پر پابندی فروری میں ختم ہوچکی ہے، اب ان کے مستقبل کا فیصلہ پی سی بی کا تین رکنی اینٹی کرپشن ٹریبونل کرے گا۔

    واضح رہے کہ پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل نے گزشتہ سال دسمبر میں اسپاٹ فکسنگ کیس میں ناصرجمشید پر ایک سال کی پابندی لگائی تھی،۔

    مزید پڑھیں: اسپاٹ فکسنگ کیس، کرکٹرناصرجمشید پرایک سال کی پابندی عائد

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں تعاون نہ کرنے پر مرکزی ملزم کے طور پر پیش کئے جانے والے ناصر جمشید پر ایک سال کی پابندی عائد کی تھی۔

    مزید پڑھیں: پی سی بی نے اوپنرناصرجمشید کو بھی معطل کردیا

    اس حوالے سے پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی کا کہنا تھا کہ ناصر جمشید پر اسپاٹ فکسنگ کے چارجز نہیں لگائے گئے ہیں بلکہ کیس میں تعاون نہ کرنے پر ان پر پابندی عائد کی گئی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔

  • اسپاٹ فکسنگ کا اصل مجرم ناصرجمشید پکڑمیں نہیں آرہا، توقیرضیا

    اسپاٹ فکسنگ کا اصل مجرم ناصرجمشید پکڑمیں نہیں آرہا، توقیرضیا

    لاہور : پی سی بی کے سابق چیئرمین توقیر ضیا نے کہا ہے کہ جسٹس عبدالقیوم کمیشن کی رپورٹ میں جن کھلاڑیوں کے نام آئے ہیں انہیں آگے نہیں لانا چاہئیے۔ فکسنگ اسکینڈل کا اصل مجرم ناصر جمشید ہے جو اینٹی کرپشن یونٹ کی گرفت میں نہیں آرہا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ایک نجی یونیورسٹی کے سالانہ کھیلوں کے مقابلوں کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، توقیرضیاء کا کہنا تھا کہ جسٹس عبدالقیوم کی رپورٹ کے بعد ملوث کھلاڑیوں کو ٹیم میں عہدے دینے سے گریز کیا۔

    توقیر ضیا نے کہا کہ عبدالقیوم کمیشن رپورٹ کے مطابق وسیم اکرم کو کپتان نہیں بنایا تھا، اپنےدورمیں وسیم اور مشتاق کوذمہ داریاں نہیں دی تھیں، مشتاق احمد کو کوچ بنانے کی مخالفت کرنے والےدرست ہیں، وسیم اکرم کو عزت مل رہی ہے تو گڑبڑ ہونے پر پکڑ بھی ہوگی۔

    ایک سوال کے جواب میں اسپاٹ فکسنگ ٹربیونل کے رکن توقیر ضیا کا کہنا تھا کہ میچ فکسنگ کے مقابلے اسپاٹ فکسنگ پکڑنا مشکل ہے، اس کیلئے گواہ اور ثبوت ہونا بھی ضروری ہے۔

    ناصرجمشید پکڑائی نہیں دے رہا۔ وہ اسپاٹ فکسنگ کا اصل مجرم ہے، توقیر ضیاء نے کہا کہ وہ فوجی ہیں، پانچ سے چھ روز میں یہ معاملہ نمٹاسکتے ہیں مگر انصاف کا تقاضہ ہے کہ ان لڑکوں کی بات بھی سُنی جائے۔

  • اسپاٹ فکسنگ : پی سی بی ناصرجمشید سےانگلینڈ میں تفتیش کریگا

    اسپاٹ فکسنگ : پی سی بی ناصرجمشید سےانگلینڈ میں تفتیش کریگا

    لاہور : پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ کیس کا دائرہ انگلینڈ تک پہنچ گیا، پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ انگلینڈ جا کر ناصر جمشید سے تحقیقات کرےگا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کا دائرہ بڑھا دیا گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کی اینٹی کرپشن کی ٹیم انگلینڈ جا کر ناصر جمشید سے مزید تحقیقات کرے گی۔

    اس سے قبل 2010میں اسپاٹ فکسنگ کیس کی تحقیقات بھی انگلینڈ میں ہی ہوئیں تھیں۔ جس میں سلمان بٹ، آصف اور محمد عامر نے جیل بھی کاٹی اوراب ایک بارپھرپاکستان اسپاٹ فکسنگ کیس انگلینڈ پہنچے گا۔

    سٹہ بازوں اور کھلاڑیوں کے درمیان مبینہ طور رابطہ کروانے والے ناصر جمشید سے پوچھ گچھ کے لئے پی سی بی اینٹی کرپشن ٹیم انگلینڈ جائیگی۔ جس کی تصدیق پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے کی ہے۔

    مزید پڑھیں: اسپاٹ فکسنگ، ایف آئی نے 4 کھلاڑیوں کو طلب کرلیا

    یاد رہے کہ قومی ٹیم کے بلے باز ناصر جمشید اولڈ ھل ڈڈلی میں رہائش پذیر ہیں، ان کا پاسپورٹ اور فون ضبط کرلیا گیا ہے۔ وہ پوچھ گچھ کے لئے لندن میں پاکستان ہائی کمیشن آئیں گے۔

    ذرائع کے مطابق ناصر جمشید سے تحقیقات کے بعد اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آ سکتے ہیں۔

  • اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل: ناصر جمشید لندن میں گرفتار

    اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل: ناصر جمشید لندن میں گرفتار

    لندن : اسپاٹ فکسنگ کے معاملے پر برطانوی پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کرلیا، بعد ازاں دونوں افراد کو اپریل تک ضمانت پر رہا کردیا گیا، چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ سنا ہے ناصر جمشید کو اور یوسف کو گرفتار کیا گیا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن میں دو افراد کو اسپاٹ فکسنگ کیس میں حراست میں لے لیا گیا، زیر حراست دونوں افراد کی عمریں تقریبا ً30 سال ہیں، کارروائی برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے کی، خبر کے مطابق دونوں افراد کو اپریل تک ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔

    نیشنل کرائم ایجنسی نے کہا ہے کہ مذکوہ کھلاڑیوں سے مزید تفتیش کے معاملے میں پاکستان کرکٹ بورڈ اورآئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ سنا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں لندن سے ناصر جمشید اور یوسف کو گرفتار کرلیا گیا ہے،ناصر جمشید کے خلاف پی سی بی نے پہلے ہی ایکشن لے کر انہیں معطل کردیا ہے۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی ایکشن لے کر ان کو معطل کر دیا تھا، ناصر جمشید کے خلاف شواہد آئیں گے تو مزید کارروائی کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں مجرمانہ کارروائی پر لندن میں کارروائی ہوتی ہے، ناصر جمشید لندن میں رہتے ہیں، لگتا ہے یوسف بھی وہیں رہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے آزادانہ طور پرکارروائی کی ہے۔

  • پی سی بی نے اوپنرناصرجمشید کو بھی معطل کردیا

    پی سی بی نے اوپنرناصرجمشید کو بھی معطل کردیا

    لاہور : پی سی بی نے قومی ٹیم کے اوپنر ناصر جمشید کو بھی معطل کردیا، ناصر جمشید کیخلاف اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے اوپنر ناصر جمشید کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر کھیل کے تینوں فارمیٹ سے معطل کر دیا ہے، ناصر جمشید تاحکم ثانی کسی بھی ڈومیسٹک یا انٹرنیشنل سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے.

    دوسری جانب پی ایس ایل کی گورننگ کونسل کے سربراہ نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناصر جمشید کیخلاف یہ کارروائی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر کی گئی ہے اور ان کو تمام طرز کی کرکٹ سے معطل کیا گیا ہے.

    اس سے قبل پی ایس ایل کی اسلام آباد ٹیم میں شامل دو کھلاڑیوں شرجیل خان اور خالد لطیف کو بھی کرپشن کے الزامات کے تحت پی ایس سے برطرف کر کے وطن واپس بھیج دیا گیا تھا۔

    یہ اطلاعات گردش میں تھیں کہ ناصر جمشید نے الزامات کی زد میں آنے والے دونوں کھلاڑیوں کے بکیز کے ساتھ رابطوں میں کردار ادا کیا تھا.

    مذکورہ اوپنر نے 4 مارچ 2015 کو کھیلے جانے والے ون ڈے میچ میں آخری بار ملک کی نمائندگی کی تھی۔

  • ناصرجمشید ٹیم کا حصہ نہیں ہوںگے،یونس خان متوقع اوپنر

    ناصرجمشید ٹیم کا حصہ نہیں ہوںگے،یونس خان متوقع اوپنر

    ایڈیلیڈ : بھارت کے خلاف اہم میچ کیلئے تجربہ کار بیٹسمین یونس خان سے اوپننگ کرائے جائے کا امکان ہے۔ایڈیلڈ میں پاک بھارت ٹاکرا۔ میلہ کون لوٹے گا؟ پاکستانی سلیکٹرز نے اہم میچ کے لئے حکمت عملی بنالی۔

    ذرائع کے مطابق احمد شہزاد کے ساتھ تجربہ کار بیٹسمین یونس خان سے اوپننگ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محمد حفیظ کی جگہ لینے والے ناصر جمشید فائنل الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    مصباح الحق، حارث سہیل، صہیب مقصود اور عمر اکمل مڈل آرڈر کی کمان سنبھالیں گے۔ شاہد آفریدی اور یاسر شاہ اسپن بولنگ میں اپنا جادو جگائیں گے۔ محمد عرفان سمیت تین فاسٹ بولرز ٹیم کا حصہ ہوں گے۔