Tag: ناصرحسین شاہ

  • سولر پینلز  پر عائد ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ

    سولر پینلز پر عائد ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ

    کراچی : وزیر توانائی سندھ ناصرحسین شاہ نے وفاق سے سولر پینلز پر عائد ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ ناصرحسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کی جانب سے سولرز پر ٹیکس کے خلاف ہیں، وفاق سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ سولر پینلز پر عائد ٹیکس واپس لیں۔

    صوبائی وزیر نے وفاق سے درخواست کی سولر پینلز پر عائد ٹیکس زیرو فیصد کردیا جائے۔

    انھوں نے بتایا کہ سندھ میں 450 کے قریب ترقیاتی اسکیموں کومکمل کیا گیا ہے، سندھ سب سےزیادہ ترقیاتی اسکیمیں مکمل کرنے والا واحد صوبہ ہے، آئندہ مالی سال میں کراچی کیلئے میگا ترقیاتی اسکیمیں رکھی گئی ہیں۔

    وزیر توانائی سندھ کا کہنا تھا کہ کارکردگی کی بنیاد پرہر الیکشن میں پیپلز پارٹی کا ووٹنگ گراف بلند ہو رہا ہے، سال 2029 کے الیکشن میں عوام ووٹ صرف پیپلزپارٹی کوہی دیں گے۔

    مزید پڑھیں : کون سے سولر پینل پر سیلز ٹیکس نہیں لگے گا؟ چیئرمین ایف بی آر نے بتادیا

    انھوں نے کہا کہ کراچی میں ہر روز بڑی تعداد میں لوگ آکر بستے ہیں لیکن کراچی پرتوجہ دینے کے بجائے لوگ مگرمچھ کے آنسو روتےہیں، 2013 کے بعد وفاق نے کراچی کیلئے کوئی بڑی اسکیم نہیں رکھی، مصطفیٰ کمال نے تسلیم کیا کراچی کیلئے سب سے زیادہ رقم آصف زرداری نے دی۔

    وزیرتوانائی سندھ کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی زیادتی سے لوگ بہت پریشان ہیں جبکہ حیسکو اور سیپکو کی جانب سے بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام تنگ ہیں۔

  • 300 یونٹ تک مفت بجلی کب ملے گی؟ بھاری بلوں سے پریشان عوام کے لئے بڑی خوشخبری

    300 یونٹ تک مفت بجلی کب ملے گی؟ بھاری بلوں سے پریشان عوام کے لئے بڑی خوشخبری

    کراچی : صوبائی وزیرتوانائی سید ناصرحسین شاہ نے عوام کو خوشخبری سنادی ہوئے کہا ہے کہ 3سو یونٹ تک مفت بجلی سب کو دیں گے، میں نےاس پرکام شروع کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر توانائی سید ناصرحسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی ایم کے پی کی وزیراعظم سےملاقات اچھی بات ہے، اپنے صوبے اور لوگوں کے مفاد کیلئے کل جو ملاقات ہوئی ہے وہ خوش آئند ہے۔

    صحافی نے سوال کیا سندھ میں 300 یونٹ بجلی مفت کب ملے گی؟ جس پر ناصرحسین شاہ نے بتایا کہ 3 سو یونٹ تک مفت بجلی سب کو دیں گے، بلاول بھٹو نے ہدایت کے مطابق اس پرکام شروع کر دیا ہے۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹوزرداری نےجو محکمہ مجھے دیا ساتھ میں ٹاسک بھی دیا ہے، اس سلسلےمیں کل ایک اجلاس بھی ہوا ہے، پیپلزپارٹی تین سو ویونٹ بجلی کا وعدہ جلد پورا کرے گی۔

    یاد رہے انتخابات سے قبل پیپلزپارٹی نے مفت 300 یونٹ بجلی دینے کا وعدہ کیا تھا ، آصفہ بھٹو نے کہا تھا کہ مفت 300 یونٹ بجلی کیلئے بلاول بھٹو کا ساتھ دیں۔

  • موجودہ بجٹ میں ہم نے کراچی کے لیے بہت سی اسکیمیں رکھی ہیں، ناصرحسین شاہ

    موجودہ بجٹ میں ہم نے کراچی کے لیے بہت سی اسکیمیں رکھی ہیں، ناصرحسین شاہ

    کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ میئرکراچی کی کے ایم سی کو ناکافی فنڈ کی بات سے متفق ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام باخبرسویرا میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما ناصرحسین شاہ نے کہا کہ کراچی کے لیے بہت زیادہ بجٹ چاہیے، وفاق نے سندھ حکومت کو120 ارب کم دیے۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں ہم نے کراچی کے لیے بہت سی اسکیمیں رکھی ہیں، ہم نے اچھی خاصی رقم کراچی میں منصوبوں کے لیے رکھی ہے، بلاول بھٹونے بھی کراچی کے لیے اسکیمیں رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

    ناصر حسین شاہ نے کہا کہ میئرکراچی کی کے ایم سی کو ناکافی فنڈ کی بات سے متفق ہوں، کے ایم سی میں بہت زیادہ لوگ رکھے گئے ہیں، کےایم سی کو دیے گئے فنڈ کا زیادہ حصہ تنخواہوں میں چلا جاتا ہے۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے اے آروائی نیوز کے پروگرام باخبرسویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہری حکومت کودیا جانے والاپیسہ ٹیکس دینے والوں کا ہے۔

    خرم شیرزمان نے کہا کہ سندھ حکومت کی 957 ارب کی مالی ضابطگیاں سامنے آئی ہیں، میں کراچی کوبراہ راست فنڈ دینے کے حق میں ہوں، میرے خیال میں تو سندھ حکومت سے پیسے کاحساب لیا جائے۔

  • پیپلز پارٹی کے رہنما ناصرشاہ نے وفاقی منی بجٹ کی تعریف کردی

    پیپلز پارٹی کے رہنما ناصرشاہ نے وفاقی منی بجٹ کی تعریف کردی

     کراچی : سندھ کےصوبائی وزیرناصرحسین شاہ منی بجٹ کے معترف ہوگئے، حکومت کے پیش کردہ منی بجٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا  کہ پی ٹی آئی نے اس بجٹ میں کاروباری حضرات کو ریلیف دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرناصرحسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجاوزات سےمتعلق عدالتی احکامات پرعمل کررہےہیں، جوغلط الاٹمنٹ ہوئی ہیں ملوث افراد کو سزائیں دی جارہی ہیں۔ انہوں نے وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری  پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ صرف باتیں کرتے ہیں اور باتیں کرکے توجہ دوسری جانب لےجاتےہیں۔

    [bs-quote quote=”وزیراعظم کوسانحہ ساہیوال پرجوڈیشل کمیشن کی طرف جاناچاہیے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”ناصر حسین شاہ "][/bs-quote]

    ساہیوال واقعے کے حوالے سے ناصرحسین شاہ کا کہنا تھا کہ سانحہ ساہیوال پرپنجاب حکومت کی جانب سےمتنازع بیانات آئے، کبھی کہامعصوم ہیں کبھی کہادہشت گردتھے، جےآئی ٹی رپورٹ کوبھی متنازع کردیاگیاہے، وزیراعظم کوسانحہ ساہیوال پرجوڈیشل کمیشن کی طرف جاناچاہیے۔

    رہنما پی پی نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس جے آئی ٹی من گھڑت تھی، پی پی کو ٹارگٹ کیاگیا، جےآئی ٹی میں صرف پیپلز پارٹی قیادت کونشانہ بنایاگیا، عدالت نے کہا کہ جےآئی ٹی میں بلاول بھٹوکانام غلط تھا، عدالت کی طرف سے جو فیصلہ آیا وہ مختلف تھا، جج صاحب سے پوچھ سکتے ہیں کہ سرآپ پرکیا دباؤ تھاجو فیصلہ مختلف تھا۔

    حکومت کے پیش کردہ منی بجٹ کی تعریفیں کرتے ہوئے سندھ کےصوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ منی بجٹ میں کچھ بہترچیزیں بھی دی گئی ہیں، پی ٹی آئی نے اس بجٹ میں کاروباری حضرات کو ریلیف دیا۔

    [bs-quote quote=” پی ایس ایل کافائنل انشااللہ کراچی میں ہوگا” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    انھوں نے مزید کہا تھا کہ بلدیاتی ترامیم اپوزیشن کی مشاورت سےلائی گئی، احتجاج انہوں نےکیاجن کاایک بھی میئراورناظم نہیں، عدالتی احکامات سےکئی کاموں میں رکاوٹیں آتی ہیں۔

    صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل کےلیےبہترین انتظامات کیےجارہےہیں، پی ایس ایل کافائنل انشااللہ کراچی میں ہوگا۔

    ناصرحسین شاہ نے کہا سندھ حکومت نےجنگلات کی زمین کی کسی کوالاٹمنٹ نہیں کی، جنگلات کی زمین سےمتعلق جوباتیں کی جارہی ہیں سب غلط ہیں، کچھ علاقوں میں کچہریوں کی جانب سےزمینیں دینےکےمعاملات تھے، سندھ حکومت ایسی زمینوں کی الاٹمنٹ پرکام کررہی ہے۔

    دوسری جانب مشیراطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے منی بجٹ کوغریبوں پربم قرار دیا ہے۔

  • جام خان شورو الزامات سے سرخرو ہوں گے، ناصر حسین شاہ

    جام خان شورو الزامات سے سرخرو ہوں گے، ناصر حسین شاہ

    کراچی : پیپلزپارٹی کے رہنما ناصرحسین شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے لوگوں کی کردارکشی کی جارہی ہے، جام خان شوروالزامات سے سرخرو ہوں گے، ان چیزوں سے گھبرانے والے نہیں، ہم ان کا سامنا کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما ناصرحسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 18اکتوبر کے سانحے کو11سال گزر چکے ہیں، سانحے کا المیہ ہر کارکن محسوس کرتا ہے ، پیپلز پارٹی کے ہی کارکن ہیں جنہوں نے قربانیاں دیں۔

    ناصرحسین شاہ کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو ہی تھیں جو سانحے کے زخمیوں کے گھر گئیں، پیپلزپارٹی کے لوگوں کی کردارکشی کی جارہی ہے۔

    جام خان شورو کے حوالے سے پی پی رہنما نے کہا جام خان شوروالزامات سےسرخرو ہوں گے، انھوں نے کوئی کرپشن نہیں کی، پیپلز پارٹی کو شروع سے ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج کےنیب افسران ہوں یا پہلے کے کارروائی ایک جیسی ہے، ان چیزوں سے گھبرانے والے نہیں، ہم ان کا سامناکریں گے، ہمیں عدالت سے پوری امید ہے۔

    رہنماپیپلزپارٹی نے کہا 18اکتوبرکے سانحے میں محترمہ کوقتل کرنیوالے ملوث ہیں، ملزمان پکڑے بھی گئے المیہ ہے کہ ان لوگوں کو عدالت نے چھوڑ دیا۔

    ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی لاتعلقی نہیں کی، عزیربلوچ سمیت دیگر معاملات سازش کا حصہ ہیں، تھرکول وہ پراجیکٹ ہے، جو پاکستان کو فائدہ دے گا، فرانزک رپورٹ کو ہم ویلکم کرتے ہیں۔

  • مرید پیروں سے شادی کر رہے ہیں، واقعی تبدیلی آگئی ہے، ناصرحسین شاہ

    مرید پیروں سے شادی کر رہے ہیں، واقعی تبدیلی آگئی ہے، ناصرحسین شاہ

    کراچی : سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ شادی عمران خان کا ذاتی معاملہ ہے ہم مبارکباد دیتے ہیں ، مریدپیروں سےشادی کررہےہیں واقعی تبدیلی آگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ شادی عمران خان کا ذاتی معاملہ ہے، ہم مبارکباد دیتے ہیں، مریدپیروں سےشادی کررہےہیں واقعی تبدیلی آگئی ہے، خیبرپختونخوامیں عمران خان تبدیلی نہ لاسکے شادی ان کی تبدیلی ہے۔

    آئی جی سندھ کے معاملے پر وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ آئی جی سند کیلئےوفاق کو22گریڈکےتین نام بھیجےہیں، آئی جی سندھ کیلئے بھیجے گئے ناموں میں ترجیح عبد المجید دستی ہے۔

    سید ناصر حسین شاہ نے بلوچستان کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد وفاق کی نااہلی ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ پاناما کے بعد وفاقی حکومت ٹکراؤ کی صورتحال چاہتی ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحتی بیان میں کہا تھا  کہ عمران خان نے بشریٰ مانیکا کو شادی کی پیشکش کی تاہم ابھی شادی نہیں کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • شرجیل میمن کو بغیروارنٹ گرفتار کیا گیا، ناصر حسین شاہ

    شرجیل میمن کو بغیروارنٹ گرفتار کیا گیا، ناصر حسین شاہ

    کراچی : سندھ کے وزیراطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کسی کے پاس شرجیل میمن کی گرفتاری کے وارنٹ نہیں تھے، دکھ ہوتا ہے کہ صرف پیپلزپارٹی کے ساتھ ہی ایسا رویہ کیوں رکھا جاتا ہے؟ چیئرمین نیب اس دہرے معیارکا نوٹس لیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ کچھ دن پہلے کیپٹن (ر) صفدر کو کسی نے نہیں روکا، سابق وزیر اعظم کے داماد کو بڑے شاہانہ انداز سے پروٹوکول دیا گیا۔

    شرجیل میمن کوعدالت سے گرفتار کیا گیا جبکہ ان پر ابھی صرف الزامات ہیں، ثابت کچھ نہیں ہوا، انہوں نے سوال کیا کہ کیا شرجیل میمن کو گرفتار کرنے والوں کے پاس کیا گرفتاری کے وارنٹ تھے؟

    ناصرشاہ کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویزاشرف کا نام آج بھی ای سی ایل میں ہے، عوام جانتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ کس طرح کارویہ رکھا جارہا ہے،شرجیل میمن کے عدالت میں چھ گھنٹےتک رکنے پرمن گھڑت باتیں کی گئیں، ملک میں احتساب کا دہرا معیار ہے۔


    مزید پڑھیں: کرپشن کیس، شرجیل میمن جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ


    وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ نئے چیئرمین نیب سے ہم پرامید ہیں، جسٹس (ر) جاوید اقبال سے مطالبہ ہے کہ اس دہرے معیارکا نوٹس لے کر نیب سندھ کی جانب سے کی گئی شرجیل میمن کےخلاف کارروائی پرایکشن لیں، انہوں نے کہا کہ دیگرصوبوں میں بھی اربوں روپے کے اشتہارات ہیں۔

  • عمران خان کا میرٹ صرف جہازاورجہانگیرترین ہے، ناصرحسین شاہ

    عمران خان کا میرٹ صرف جہازاورجہانگیرترین ہے، ناصرحسین شاہ

    کراچی : وزیراطلاعات سندھ  ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا میرٹ صرف جہازاور جہانگیرترین ہے، پی آئی اے سےملازمین کو بےدخل نہیں ہونےدینگے، وزیراعظم ایل این جی کرپشن میں دھنسے ہوئے ہیں۔

    ان خیالات کا کاظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے بیان پر اپنے رد عمل میں کیا، ناصرحسین شاہ نے کہا کہ عمران خان کامیرٹ جہاز اور جہانگیر ترین ہے، چیئر مین پی ٹی آئی ہر چیزپر یوٹرن لیتے ہیں، آج کل یوٹرن لینا ہو تو کہا جاتا ہے کہ عمران خان لے لو۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں بھری جانے والی ہوا کافی حد تک نکل چکی ہے، جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے پی ٹی آئی کا کچاچٹھا کھولا اس کے بعد جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔

    ناصرحسین شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ایل این جی کرپشن میں دھنسے ہوئے ہیں، شاہد خاقان عباسی پرصرف الزام ہی نہیں ان کیخلاف ثبوت بھی موجود ہیں، ایل این جی ٹھیکے میں عالمی بڈنگ کے طریقہ کار پرعمل نہیں کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم خاقان نے اپنی ایئرلائن کو آگے لانے کیلئےاقدامات اٹھائے، ہم پی آئی اے سےملازمین کو بے دخل نہیں ہونے دینگے۔

    شاہد خاقان نے وزیراعظم بننے سے پہلے کیے گئےاعلانات پر عمل نہیں کیا، سیلاب متاثرین قحط زدہ علاقوں کیلئےایک پائی بھی نہیں دی گئی، وزیراعظم جواعلان کریں اس پرعملدرآمد بھی کریں۔

    وزیراعظم کو اس منصب پرآنے کے بعد اتنا جھوٹ نہیں بولنا چاہیئے، شاہد خاقان عباسی سے امید ہے وہ نااہل وزیراعظم کے نقش قدم پرہی چلیں گے۔

    ناصرحسین شاہ نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کو اقتدارمیں آنے سےروکنے کیلئےہمیشہ کوشش کی گئی، سندھ میں کرپشن کا تاثردینےکی کوشش کی جارہی ہے، وفاق کی جانب ہمارے50ارب تھے جو اب تک نہیں دیئے گئے، پچھلی حکومت میں آدھاسندھ سیلاب کی نذرتھا۔

    ناصرحسین شاہ کا کہنا تھا کہ توانائی شعبے میں سب سے زیادہ سندھ میں کام ہوا، سب سے زیادہ توانائی کی پیداوار ہمارے حکومت میں ہوئی، سندھ میں سرکاری اسکولوں میں غریب طلبہ نے پوزیشن لیں، غریب طلبہ کاپوزیشن لیناثبوت ہے کہ تعلیم کے شعبےمیں کام ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن پر ریفرنس ہی داخل نہیں تھا پھربھی ای سی ایل میں نام ڈالا گیا، اپوزیشن لیڈر کیلئے پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کے پاس مطلوبہ نمبر گیم نہیں ہے، ناچنا اور انگلی کے اشارے کے انتظار جیسی اپوزیشن خورشید شاہ نہیں کرینگے، پارلیمنٹ کوجاری رکھنے کیلئے پی پی ہمیشہ کردار ادا کرتی رہے گی۔

     

  • ناصرحسین شاہ کی تاجربرادری کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت

    ناصرحسین شاہ کی تاجربرادری کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت

    کراچی : صوبائی وزیر محنت اور ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ نے تاجر برادری کو پیشکش کی ہے کہ وہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ذریعہ سیاسی دھارے میں شامل ہوں، ہماری جماعت کے دروازے ان کیلئے کھلے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف پی سی سی آئی کراچی میں منعقدہ تقریب میں صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شہر قائد میں نئے منصوبوں پر کام ہورہا ہے، جلد ہی کراچی میں بڑی تبدیلی نظر آئے گی، سندھ حکومت نے پانی کی قلت پر قابو پانے کیلئے کئی منصوبے شروع کررکھے ہیں۔

    سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کے معاملے میں سندھ نے اپنے حصے کا کام کردیا ہے اور وفاق کو اپنا کام کرنا ہے لیکن لگتا یہی ہے کہ اس کام میں کئی سال لگیں گے۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیرطفیل نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ بیرون ممالک انویسٹمنٹ کانفرنس کا انعقاد کریں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت برآمدی مصنوعات پر عائد ایک فیصد ٹیکس ختم کرے۔

  • ناصر حسین شاہ کی وفاق کا ٹول ٹیکس پلازا اکھاڑنے کی دھمکی

    ناصر حسین شاہ کی وفاق کا ٹول ٹیکس پلازا اکھاڑنے کی دھمکی

    کراچی: وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی سے حیدر آباد بننے والی سڑک موٹر وے نہیں، سپرہائی وے کو بڑا کرکے موٹر وے کا نام دے دیا گیا ہے،ٹول ٹیکس پر ہماری بات نہ مانی گئی تو اسے اکھاڑ پھینکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کراچی اور حیدر آباد کے درمیان بننے والے موٹر وے سے متعلق کئی سوالات اٹھا دیئے۔

    ان کا کہنا ہے کہ سپرہائی وے کی توسیع کرکے اسے موٹر وے کا نام دیا گیا ہے، ٹول ٹیکس پر ہماری بات نہیں مانی گئی تو ٹول کے لیے لگائے جانے والے پلازا اکھاڑ پھینکیں گے، سپر ہائی وے کے ٹول ٹیکس کو موٹر وے سے ملانا زیادتی ہے۔

    سید ناصرحسین کا کہنا تھاکہ موٹر وے کے نام پر ٹول ٹیکس اسی روپے سے بڑھا کر آٹھ سو روپے کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف کراچی تا حیدر آباد موٹر وے کا افتتاح کرنے جمعہ کو کراچی آرہے ہیں۔

    وزیراعظم نوازشریف 3 فروری کو کراچی سے حیدرآباد تک ایم -نائن موٹر وے کے 75 کلومیٹر طویل مکمل ہونے والے حصے کا افتتاح کریں گے۔