Tag: ناصر الملک

  • صدر ممنون حسین نے 13اگست کوقومی اسمبلی کااجلاس طلب کرلیا

    صدر ممنون حسین نے 13اگست کوقومی اسمبلی کااجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد: صدر پاکستان ممنون حسین نے 13اگست کوقومی اسمبلی کااجلاس طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان نے اجلاس  نگراں وزیراعظم ناصر الملک کی بھیجی گئی ایڈوائس پرطلب کیا۔

    واضح رہے کہ آج نگراں وزیر اعظم نے صدر پاکستان ممنون حسین کو قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی سمری ارسال کی تھی.

    سمری میں قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی سفارش کی گئی،  مذکورہ اجلاس میں نومنتخب ارکان حلف لیں گے.

    واضح رہے کہ خیبرپختنونخواہ اسمبلی کا اجلاس بھی تیرہ اگست کو طلب کیا گیا ہے، پنجاب اسمبلی کااجلاس بھی تیرہ کوہی بلانےکاامکان ہے.

    فواد چوہدری کا موقف

    پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 13 اگست کو اجلاس ہوا، تو پھر وزیراعظم کا انتخاب 16 تاریخ کوممکن ہے.

    ترجمان پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اسمبلی کا اجلاس بلانا حکومت وقت کا فیصلہ ہوتا ہے، نگراں حکومت نے13اگست کواجلاس کی سمری بھیجی ہے.

    مزید پڑھیں:  پاکستان تحریک انصاف کا قومی اسمبلی میں 180ممبران کی حمایت کا دعویٰ

    ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا ہو، تو 16 اگست کوعمران خان وزیر اعظم کا حلف اٹھا سکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ آج پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی اوراتحادیوں کا قومی اسمبلی میں نمبر180 کراس کرگیا ہے، تحریک انصاف کووفاق میں بڑی کامیابی بی این پی(مینگل) کی حمایت کے بعد ملی۔

  • نگراں وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے بجٹ کی منظوری

    نگراں وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے بجٹ کی منظوری

    اسلام آباد: نگراں وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے بجٹ کی منظوری سمیت فنانشنل انسٹی ٹیوشن رولز دوہزار اٹھارہ کی بھی منظوری دے دی گئی۔

    اجلاس میں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کو بزنس رولز انیس تہتر کے شیڈول ٹو میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ فنانشل انسٹی ٹیوشن رولز دو ہزار اٹھارہ کے تحت ایف آئی اے کو کسی بھی مالی معاملے کی تحقیقات کا اختیار ہو گا۔


    نگراں وزیر اعظم کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس


    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے لیے مالی سال دوہزار اٹھارہ انیس کے بجٹ کی منظوری بھی دی گئ، اجلاس میں موجودہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو قیام کے لیے تین ماہ توسیع دینے کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔

    علاوہ ازیں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ افغان مہاجرین سے متعلق فیصلہ آئندہ منتخب حکومت کرے گی، وزیر خزانہ نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس پر بھی کابینہ کو بریفنگ دی۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے نگراں وزیر اعظم ناصر الملک کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اجلاس میں گورنر، وزیر اعلیٰ اور آئی جی سندھ سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی تھی اس موقع پر سیکیورٹی حکام کی جانب سے وزیر اعظم کو امن و امان سے متعلق بریفنگ دی گئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں، ناصر الملک

    سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں، ناصر الملک

    اسلام آباد: نگراں  وزیراعظم ناصر الملک نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہش مند ہے۔

    ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جسٹس (ر) ناصر الملک سے  سعودی سفیر نواف سعید بن المالکی نے  ملاقات کی جس میں  دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور اقتصادی روابط کے فروغ کو مزید بڑھانے پر زور دیا گیا۔

    عرب سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، اس ضمن میں سعودی سفارتخانے کا کمرشل سکیشن کام کر رہا ہے۔ نواف سعید بن المالکی نے ناصر الملک کو نگراں وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔

    اس موقع پر نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ بردرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہش مند ہے۔ جسٹس (ر) ناصرالملک نے سعودی سفیر کو آئندہ انتخابات اور اگست میں نئی حکومت سازی کے عمل سے بھی آگاہ کیا۔

    سعودی سفیر نے پاکستان کے مستقبل، خوشحالی اور ترقی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نگراں وزیر اعظم شاہانہ پروٹوکول کے ساتھ سوات پہنچ گئے، والد کی قبرپر فاتحہ خوانی

    نگراں وزیر اعظم شاہانہ پروٹوکول کے ساتھ سوات پہنچ گئے، والد کی قبرپر فاتحہ خوانی

    سوات: نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک شاہانہ پروٹوکول کے ساتھ سوات پہنچ گئے، انھوں نے عمائدین سے ملاقاتیں اور والد کی قبرپر فاتحہ خوانی کی۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعظم نے سوات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ انتخابات 25 جولائی کو ہی منعقد ہوں گے۔

    ناصر الملک کا کہنا تھا کہ وہ صرف 2 ماہ کے لیے نگراں وزیراعظم ہیں، لیکن انھیں جو اختیارات حاصل ہیں ان کے مطابق لوگوں کی خدمت کریں گے۔

    نگراں وزیر اعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں تمام کام صرف آئین کے مطابق ہوں گے، میں سوات کے مسائل کے حل کے لیے ترجیحی اقدامات کروں گا۔

    ناصر الملک نے سوات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شفاف انتخابات کے لیے تمام ترصلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی، کوشش ہے انتخابات بر وقت اور شفاف منعقد کیے جائیں۔

    نگراں کابینہ: جسٹس ناصر الملک کے مختلف شخصیات سے رابطے


    دریں اثنا دو ماہ کے لیے نگراں وزیر اعظم بھی شاہانہ پروٹوکول کے سلسلے میں کوئی اچھی مثال قائم نہ کرسکے، ہیلی کاپٹر میں آبائی شہر سوات پہنچے، ڈیڑھ درجن گاڑیوں کا پروٹوکول ساتھ رہا۔

    واضح رہے  نگراں وزیر اعظم اپنی نگراں کابینہ کی تشکیل کے لیے بھی سرگرم عمل ہیں، گزشتہ روز انھوں نے اس سلسلے میں مختلف شخصیات سے رابطے بھی شروع کر دیے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جسٹس (ر) ناصر الملک نے بطور نگراں وزیر اعظم عہدے کا حلف اٹھا لیا

    جسٹس (ر) ناصر الملک نے بطور نگراں وزیر اعظم عہدے کا حلف اٹھا لیا

    اسلام آباد: سابق چیف جسٹس جسٹس (ر) ناصر الملک نے بطور نگراں وزیر اعظم اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، صدر مملکت ممنون حسین نے ان سے حلف لیا۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ صدر مملکت ممنون حسین نے سابق چیف جسٹس ناصر الملک سے حلف لیا جس کے بعد ناصر الملک نگراں وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہوگئے۔

    تقریب میں سبکدوش وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، اعلیٰ شخصیات، غیر ملکی سفیر، گورنر، چیئرمین سینٹ و ڈپٹی چیئرمین نے شرکت کی۔

    یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی چھ ملاقاتوں کے بعد نگراں وزیر اعظم کے نام پر اتفاق کیا گیا تھا۔ دونوں رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ جسٹس (ر) ناصر المک نگراں وزیر اعظم ہوں گے۔

    سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نگراں وزیر اعظم کے لیے نام ایسا ہے جس پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔


    جسٹس (ر) ناصر الملک کی زندگی پر ایک نظر

    سابق چیف جسٹس ناصر الملک 17 اگست 1950 میں صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر سوات میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق سوات کے ایک با اثر اور سیاسی پراچہ خاندان سے ہے۔

    ناصر الملک کے والد سیٹھ کامران 70 کی دہائی میں سینیٹر رہے جبکہ ان کے بھائی سوات کے میئر بھی رہے۔

    سنہ 1972 میں ناصر الملک نے پشاور یونیورسٹی سے وکالت کی ڈگری حاصل کی۔ بعد ازاں وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ چلے گئے۔ وطن واپسی پر انہوں نے پشاور ہائی کورٹ میں وکالت کی پریکٹس شروع کردی جبکہ اپنی مادر علمی میں تدریس کے فرائض بھی انجام دیے۔

    ناصر الملک نے پشاور ہائیکورٹ میں 17 سال وکالت کی پریکٹس کی۔ سنہ 1981 میں وہ پشاور ہائیکورٹ بار کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔ بعد ازاں دو بار ہائیکورٹ بار کے صدر منتخب ہوئے جبکہ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بھی رہے۔

    سنہ 1993 سے 1994 تک وہ خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت کے ایڈوکیٹ جنرل کے عہدے پر فائز رہے جہاں انہوں نے صوبائی حکومت کے قانونی معاملات میں مشاورت کے فرائض انجام دیے۔

    ناصر الملک سپریم کورٹ کے بائیسویں چیف جسٹس رہے۔ وہ 2013 سے 2014 تک قائم مقام چیف الیکشن کمشنر بھی رہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جسٹس(ر) ناصرالملک پر سب کو بھروسہ ہے: فروغ نسیم

    جسٹس(ر) ناصرالملک پر سب کو بھروسہ ہے: فروغ نسیم

    اسلام آباد: معروف ماہرین قانون اور ایم کیو ایم کے سینیٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ جسٹس(ر) ناصرالملک پر سب کو بھروسہ ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے کیا. سینیٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ ناصرالملک انصاف پسند آدمی ہیں.

    [bs-quote quote=”الیکشن میں دو سے چار ماہ تاخیرمعنی نہیں رکھتی، الیکشن شفاف ہونے چاہییں، یہ اصل ٹارگیٹ ہے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”فروغ نسیم”][/bs-quote]

    ایک سوال کے جواب میں فروغ نسیم نے کہا کہ الیکشن میں دو سے چار ماہ تاخیرمعنی نہیں رکھتی، الیکشن شفاف ہونے چاہییں، یہ اصل ٹارگیٹ ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ 20 سال تاخیر سے مردم شماری کرائی گئی، افسوس وہ بھی درست طریقے سے نہیں کرائی گئی.

    حلقہ بندیوں کامعاملہ حل کرنے کے لئے الیکشن میں تاخیر پر کوئی مضائقہ نہیں، مردم شماری شفاف نہیں ہوگی تو الیکشن بھی شفاف نہیں کہلائیں گے.

    فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ الیکشن شیڈول آنے کے بعد الیکشن کمیشن بااختیار ہوجاتا ہے، شفاف الیکشن کرانا نگراں حکومت ،اداروں کی اولین ترجیح ہوگی.

    یاد رہے کہ 28 مئی کو مطابق اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے وزیراعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم کا اعلان کیا تھا کہ سابق چیف جسٹس جسٹس(ر) ناصرالملک نگراں وزیراعظم ہوں گے۔


    سابق چیف جسٹس(ر)ناصرالملک نگراں وزیراعظم ہوں گے


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ناصر الملک: کمرہ عدالت سے ایوان اقتدار تک

    ناصر الملک: کمرہ عدالت سے ایوان اقتدار تک

    سابق چیف جسٹس ناصر الملک 17 اگست 1950 میں صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر سوات میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق سوات کے ایک با اثر اور سیاسی پراچہ خاندان سے ہے۔

    ناصر الملک کے والد سیٹھ کامران 70 کی دہائی میں سینیٹر رہے جبکہ ان کے بھائی سوات کے میئر بھی رہے۔

    سنہ 1972 میں ناصر الملک نے پشاور یونیورسٹی سے وکالت کی ڈگری حاصل کی۔ بعد ازاں وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ چلے گئے۔ وطن واپسی پر انہوں نے پشاور ہائی کورٹ میں وکالت کی پریکٹس شروع کردی جبکہ اپنی مادر علمی میں تدریس کے فرائض بھی انجام دیے۔

    ناصر الملک نے پشاور ہائیکورٹ میں 17 سال وکالت کی پریکٹس کی۔ سنہ 1981 میں وہ پشاور ہائیکورٹ بار کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔ بعد ازاں دو بار ہائیکورٹ بار کے صدر منتخب ہوئے جبکہ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بھی رہے۔

    سنہ 1993 سے 1994 تک وہ خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت کے ایڈوکیٹ جنرل کے عہدے پر فائز رہے جہاں انہوں نے صوبائی حکومت کے قانونی معاملات میں مشاورت کے فرائض انجام دیے۔

    ناصر الملک سپریم کورٹ کے بائیسویں چیف جسٹس رہے۔ وہ 2013 سے 2014 تک قائم مقام چیف الیکشن کمشنر بھی رہے۔

    آج وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر اعظم کے لیے سابق چیف جسٹس ناصر الملک کے نام کا اعلان کردیا جس کے بعد ناصر الملک مختصر عرصے کے لیے نگراں وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چیف جسٹسز ہائیکورٹس اور نگراں اے ٹی سی کورٹ کا اجلاس طلب

    چیف جسٹسز ہائیکورٹس اور نگراں اے ٹی سی کورٹ کا اجلاس طلب

    اسلام آباد:چیف جسٹس ناصر الملک نے ہائی کورٹس کے چیف جسٹس اورانسداد دہشتگردی عدالتوں کے انچارجز کا اجلاس چوبیس دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔

    چیف جسٹس سپریم کورٹ نے عدالتوں میں زیرِ سماعت مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ناصر الملک نے ہائی کورٹس کے چیف جسٹس اور انسدادِ دہشتگردی کی عدالتوں کی مونیٹرنگ کے انچارج کا اجلاس چوبیس دسمبر کو طلب کر لیا ہے ۔

    اجلاس سپریم کورٹ میں دس بجے ہوگا، جس کی سربراہی چیف جسٹس ناصر الملک کریں گے، اجلاس میں مقدمات کے جلد فیصلوں کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں دہشت گردی کے قوانین کے تحت مقدمات جلد از جلد مکمل کیے جانے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے، چیف جسٹس سپریم کورٹ نے تمام عدالتوں کو ہدایت کی ہے کہ زیرِ سماعت مقدمات کی تفصیلات تئیس دسمبر تک سپریم کورٹ کو فراہم کر دی جائیں۔

  • سزائے موت کے فیصلے کی بحالی کیلئے اجلاس بلا رہے ہیں، چیف جسٹس

    سزائے موت کے فیصلے کی بحالی کیلئے اجلاس بلا رہے ہیں، چیف جسٹس

    پشاور: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک کا کہنا ہے کہ سزائے موت کے فیصلے کی بحالی پر جلد اسلام آباد میں ایک اجلاس بلا رہے ہیں۔

    چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک نے پشاور ہائیکورٹ کا دورہ کیا، چیف جسٹس نے پشاور ہائیکورٹ بار میں تعزیتی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ سانحہ میں جو بھی شہید ہوئے، ان کا پوری قوم کو غم ہے ملک کی تاریخ کا المناک سانحہ ہے، سزائے موت کے فیصلے کی بحالی پر جلد اسلام آباد میں ایک اجلاس بلارہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ  اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا کہ پھانسی کے کتنے کیسز زیرِ التوا ہیں، تاکہ عمل در آمد ہوسکے، اس موقع پر سانحۂ پشاور میں شہید ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔

  • چئیرمین پیمرا کیس:ترمیم شدہ درخواست جمع کرانے کا حکم

    چئیرمین پیمرا کیس:ترمیم شدہ درخواست جمع کرانے کا حکم

    اسلام آباد:سپریم کورٹ نے وفاق کے وکیل کو چئیرمین پیمرا کیس میں دو دن میں نئی ترمیم شدہ درخواست جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں چیرمین پیمرا کیس کی سماعت کی سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے وفاق کے وکیل فاروق شیخ سے استفسار کیا کہ اس کیس میں آپ کس کی نمائندگی کر رہے ہیں،

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر اپیل میں آپ وفاق اور پرائیویٹ لوگوں کی نمائندگی کر رہے تھے جس کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میں اس کیس میں وفاق کی نمائندگی کر رہا ہوں، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ اس طرح تو مفادات کا ٹکراؤ ہو جائے گا فاروق شیخ نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے قائم مقام چیئرمین پیمرا اور ممبران کو ہٹایا جس سے کئی کام رک گئے ہیں،

    میڈیاکی موجودہ صورتحال میں میڈیا کا کردار بہت اہم ہے۔ سپریم کورٹ نے وفاق کے وکیل کو دو دن ترمیم شدہ درخواست دائر کرنے کا حکم دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ صرف وفاق کی نمائندگی کریں جبکہ قرار دیا کہ پرائیوٹ لوگ الگ سے وکیل کا انتظام کریں بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت چار اگست تک ملتوی کر دی۔