Tag: ناصر جنجوعہ

  • جج ارشد ملک کو دھمکیاں دینے والا کون تھا؟ اے آر وائی نیوز نے پتہ لگا لیا

    جج ارشد ملک کو دھمکیاں دینے والا کون تھا؟ اے آر وائی نیوز نے پتہ لگا لیا

    اسلام آباد : جج ارشد ملک کو احتساب عدالت میں لگوانے کا دعویدار اور دھمکیاں دینے والے ناصر  جنجوعہ اور خرم یوسف کون ہیں؟، اے آر وائی نیوز نے پتہ لگالیا۔

    رپورٹ کے مطابق ناصر جنجوعہ مڈجیک کنسٹرکشن کمپنی کا مالک اور نواز شریف کا معتمد خاص ہے، ماضی میں ناصرجنجوعہ خصوصی طیارے میں نوازشریف کے ہمراہ سفر بھی کرتا رہا۔

    ناصر بٹ، ناصر جنجوعہ،خرم یوسف ؟ یہ کون ہیں ارشد ملک کے بیان حلفی اوراس میں موجود کرداروں کے تصویری حقائق سامنے آگئے، جج ارشد ملک کے بیان حلفی کے بعد تصویری حقائق بھی سامنے آگئے، پیسوں کی آفر اور بلیک میل کرنے والے پردہ نشیں بے نقاب ہوگئے۔

    بیان حلفی میں فروری دو ہزار انیس کی ملاقات کا ذکر کیا گیا، اے آر وائی نیوز اُس ملاقات کا تصویری منظر اسکرین پر لے آیا ۔بیان حلفی کے مطابق اسی ملاقات میں ناصر بٹ نے ملتان والی ویڈیو کا ذکر بھی کیا تھا، ملاقات میں موجود ایک اور کردارخرم یوسف کی تصویر بھی سامنے آگئی۔

    خرم یوسف اور ناصربٹ نے فروری2019میں جج سے ملاقات کی، پھر ناصربٹ نے کہا کہ آپ کو بہت جلد وہ ویڈیو دکھادی جائے گی، بیان حلفی میں سب سے زیادہ جس ناصر جنجوعہ کا نام لیا گیا وہ مڈجیک کنسٹرکشن کمپنی کا مالک ہے۔

    ناصر جنجوعہ نواز شریف کے ساتھ اس وقت بھی جہاز میں سفر کرتا رہا جب وہ وزیر اعظم تھے، ذرائع کے مطابق ناصر جنجوعہ ہی نواز شریف کی طرف سے ارشد ملک کے پاس منہ مانگی قیمت کی آفر لے کر آیا تھا۔

    واضح رہے کہ جج ارشد ملک کے بیان حلفی میں بھی ناصر جنجوعہ کا ذکر کیا گیا ہے، ناصر جنجوعہ نے جج کو بلیک میل کیا، ناصر جنجوعہ نے جج سے رابطہ کیا اور کہا کہ میں نے آپ کو لگوایا ہے۔ ناصر جنجوعہ مڈجیک کنسٹرکشن کمپنی کا مالک ہے۔

    یاد رہے کہ جج ارشد ملک کی جانب سے جمع کرائے گئے بیان حلفی میں تہلکہ خیزانکشافات کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پرانی ویڈیو دکھا کردھمکی دی گئی اور مجھ سے تعاون مانگا گیا، نواز شریف نے کہا کہ تعاون کریں گے تو مالامال کردیں گے اور حسین نواز نے بھی پچاس کروڑ روپے کی آفر کی۔

    مزید پڑھیں : جج  ارشد ملک کے کیسز میں سنائے جانے والے فیصلے برقراررہیں گے: قانونی ماہرین

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جج ارشد ملک نے بیان حلفی میں بتایا گیا ہے کہ سماعت کے دوران بھی مجھ سے رابطہ اور ملنے کی کوشش کی جاتی رہی، سماعت کے دوران ان کی ٹون دھمکی آمیز ہوگئی،16سال پہلے ملتان کی ایک ویڈیو مجھے دکھائی گئی، ویڈیو دکھانے کے بعد دھمکی دی گئی اور کہا کہ تعاون کریں، وہاں سے یہ سلسلہ شروع ہوا۔

  • مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے استعفیٰ دے دیا

    مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے استعفیٰ دے دیا

    اسلام آباد: مشیر برائے قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ناصر جنجوعہ کو مسلم لیگ ن کی حکومت نے مشیر قومی سلامتی مقرر کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر برائے قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے اپنا استعفیٰ گزشتہ رات نگراں وزیر اعظم ناصر الملک کو بھجوایا تھا۔ نگراں وزیر اعظم نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا۔

    ترجمان قومی سلامتی کا کہنا ہے کہ ناصر جنجوعہ کو مسلم لیگ ن کی حکومت نے مشیر قومی سلامتی مقرر کیا تھا۔

    انہیں اکتوبر 2015 میں سرتاج عزیز کے بعد پاکستان کا قومی سلامتی کا مشیر مقرر کیا گیا تھا۔

    اپنی ریٹارمنٹ سے قبل ناصر جنجوعہ کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات رہے جبکہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے سربراہ بھی رہے۔

    دسمبر 2017 میں اس وقت کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے انہیں قومی سیکیورٹی پالیسی پیش کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • افغان جنگ سے پاکستان اور افغانستان دونوں متاثر ہوئے: مشیر قومی سلامتی

    افغان جنگ سے پاکستان اور افغانستان دونوں متاثر ہوئے: مشیر قومی سلامتی

    اسلام آباد: مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان دکھ درد کے شراکت دار ہیں۔ پاکستان اب افغانستان کی جنگ کا سب سے متاثرہ ملک بن چکا ہے۔ افغان جنگ سے پاکستان اور افغانستان دونوں متاثر ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے پاک افغان مذاکرات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان کو سیاسی دھارے سے باہر رکھنا بڑی غلطی تھی۔ پاکستان نے افغانستان کے باعث دہشت گردی کا سامنا کیا۔

    ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کو مل کر امن و استحکام یقینی بنانا ہوگا۔ چین کے پاکستان اور افغانستان کا ساتھ دینے پر شکر گزار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں سیاست کو اقتصادیات سے الگ کرنا ہوگا۔ پاکستان اور افغانستان مواقع کی سرزمین ہیں۔ دونوں تجارتی راہداری اور تجارتی مراکز کی شکل بن سکتے ہیں۔

    مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان دکھ درد کے شراکت دار ہیں۔ پاکستان اب افغانستان کی جنگ کا سب سے متاثرہ ملک بن چکا ہے۔ افغان جنگ سے پاکستان اور افغانستان دونوں متاثر ہوئے۔

    ناصر جنجوعہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے افغان مسئلے کے امن سے حل کی کوشش کی۔ ہر مرتبہ طالبان کو امن عمل سے باہر رکھا گیا، ’کوشش کر رہے ہیں کہ طالبان امن عمل کا حصہ بنیں‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بلوچستان 8 ممالک سے تجارت میں معاون ہوسکتا ہے: مشیر قومی سلامتی

    بلوچستان 8 ممالک سے تجارت میں معاون ہوسکتا ہے: مشیر قومی سلامتی

    اسلام آباد: مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کو صنعتی شعبہ قرار دیا جائے۔ بلوچستان 8 ممالک سے تجارت کرنے میں معاون ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا امن پاکستان کا امن ہے۔ عالمی امن کے لیے پاکستان کا امن ضروری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جھنڈے جلانے سے جھنڈے لہرانے تک کا سفر طے کیا۔ دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان نے اپنے وسائل سے زیادہ خرچ کیا۔ عالمی برادری پاکستان کا ساتھ دے۔

    انہوں نے کہا کہ فاٹا، بلوچستان اور کراچی میں ہماری صلاحیت اور طاقت کو ٹارگٹ کیا گیا۔

    مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ پاکستان مواقعوں کی زمین ہے، سرمایہ کار فائدہ اٹھائیں۔ پاک چین اقتصادی راہداری خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو صنعتی شعبہ قرار دیا جائے۔ بلوچستان 8 ملکوں سے تجارت کرنے میں معاون ہوسکتا ہے۔ ’بلوچستان میں ہوا اور سورج سے بجلی بنانے کی زیادہ صلاحیت ہے اور یہاں 4 بڑے شہر بنانے کی ضرورت ہے‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مشیر قومی سلامتی سے بھارتی ہائی کمشنرکی ملاقات، کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال

    مشیر قومی سلامتی سے بھارتی ہائی کمشنرکی ملاقات، کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد: مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے بھارتی ہائی کمشنر نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں‌ کشمیر کی کشیدہ اور بگڑتی صورت حال پربھی گفتگو ہوئی.

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا نے مشیئر قومی سلامتی سے خیر سگالی ملاقات کی، جس میں‌ دو طرفہ تعلقات کی بہتری کے ساتھ  دیگر اہم امور زیر بحث آئے.

    ملاقات پہلے سے طے شدہ تھی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو بہتربنانے اور کشمیرکی کشیدہ صورتحال پر گفتگو ہوئی.

    اس موقع پر ناصر جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات کاخواہاں ہے. ساتھ انھوں‌ نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پراظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ طاقت کے استعمال سے بھارت کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا.

    اس موقع پربھارتی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اوربھارت میں تعلقات بہتر بنانے کی ضرورت ہے، پاک بھارت ایک دوسرے کی ضروریات پوری کرسکتے ہیں.

    بھارتی ہائی کمشنر نے یہ بھی کہا کہ اعتماد سازی کے لئے تجارت اور صحت کے شعبوں میں تعلقات کی مضبوطی اور وفود کے دوروں کی ضرورت ہے۔

    یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے کشمیروں کے لیے ہر فورمز پر آواز اٹھانے کا اعلان کیا ہے. گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے بیان میں‌کہا تھا کہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے مظالم سے حق خود ارادیت کو دبایا نہیں جاسکتا.

    وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اپنی خصوصی پریس کانفرنس میں‌ بھارت پر کشمیر میں‌ گجرات کے قتل عام کی تاریخ دہرانے کا الزام عائد کرتے ہوئے چھ اپریل کو ملک بھرمیں یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان کیا ہے.


    کشمیرمیں بھارتی فوج کے مظالم سے حق خود ارادیت کو دبایا نہیں جاسکتا، آرمی چیف


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • افغانستان کی جنگ اور نائن الیون سے ہمارا کوئی تعلق نہیں تھا: مشیر قومی سلامتی

    افغانستان کی جنگ اور نائن الیون سے ہمارا کوئی تعلق نہیں تھا: مشیر قومی سلامتی

    اسلام آباد: مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کی جنگ اور نائن الیون سے ہمارا کوئی تعلق نہیں تھا۔ افغانستان میں جنگ سے نقصان ہمیں اٹھانا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے مدرسہ ریفارمز کی تقریب سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ریفارمز کی ضرورت ہر جگہ ہے۔ ایسا کام نہیں کرنا چاہتے جس سے میرٹ متاثر ہو۔

    انہوں نے کہا کہ مدرسہ کے طلبا کو مساوی مواقع دینے کی ضرورت ہے۔ اسکول، کالج اور یونیورسٹیز میں بھی اصلاحات ہونی چاہیئے۔

    ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ 5 سے 16 سال کے بچوں کی تعلیم ریاست کی ذمہ داری ہے۔ وفاقی اور صوبائی وزارتیں اس معاملے پر کام کریں گی۔

    مشیر قومی سلامتی نے مزید کہا کہ افغانستان کی جنگ اور نائن الیون سے ہمارا کوئی تعلق نہیں تھا۔ افغانستان میں جنگ سے نقصان ہمیں اٹھانا پڑا۔ افغانستان میں امن کے قیام کے لیے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ کو قدر کی نظر سے نہیں دیکھا گیا: مشیر قومی سلامتی

    دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ کو قدر کی نظر سے نہیں دیکھا گیا: مشیر قومی سلامتی

    اسلام آباد: مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ آج شر پسند عناصر ہتھیار ڈال رہے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ کو قدر کی نظر سے نہیں دیکھا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیشنل سیکیورٹی پالیسی پر سیمینار ہوا جس میں مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے خطاب کیا۔

    اپنے خطاب میں مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ شر پسند عناصر آج ہتھیار ڈال رہے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ کو قدر کی نظر سے نہیں دیکھا گیا۔ ’پاکستان میں دہشت گردی امریکا اور مغرب کا ساتھ دینے پر ہوئی‘۔

    ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ امریکا افغانستان میں شکست کا الزام پاکستان پر لگا رہا ہے، امریکا پاکستان پر حقانی اور طالبان کا ساتھ دینے کا الزام لگاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے بھاری جانی و مالی نقصان اٹھایا۔ بلوچستان کے حالات میں بہتری آئی ہے۔ افغانستان میں دہشت گرد مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

    ناصر جنجوعہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت ہتھیاروں کا ذخیرہ کر رہا ہے۔ جنوبی ایشیا کی سلامتی دباؤ میں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج بلوچستان اور کراچی کے حالات میں بہتری آئی ہے۔ پاکستان کو سب سے پہلے فوری درپیش چیلنجز سے نمٹنا ہوگا۔ ’آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہماری جنگ جاری رہے گی‘۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اگر امریکا واحد سپر پاور ہے تو اس کے ہم بھی حصہ دار ہیں: ناصر جنجوعہ

    اگر امریکا واحد سپر پاور ہے تو اس کے ہم بھی حصہ دار ہیں: ناصر جنجوعہ

    اسلام آباد: مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ آج اگر امریکا واحد سپر پاور ہے تو اس کے ہم بھی حصہ دار ہیں۔ عالمی طاقتوں نے افغانستان میں جو خلا چھوڑا اس سے دہشت گردی نے جنم لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ سرحدوں کی سیکیورٹی قومی سلامتی کا حصہ ہے۔ ملکی سلامتی کے لیے قومی سلامتی کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ معیشت اور سیکیورٹی ایک دوسرے پر منحصر ہیں۔ معیشت اور سیکیورٹی کو ایک دوسرے پر ترجیح نہیں دی جاسکتی۔ ملک کا سائبر ڈیٹا بھی محفوظ ہونا چاہیئے تاکہ معلومات باہر نہ جاسکیں۔

    مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ سوویت حملے کے وقت سوچ تھی کہ اگلی باری ہماری ہے، اس وقت افغانستان کے ساتھ نہ کھڑے ہوتے تو کیا آج افغانستان ہوتا؟ تجارتی راستہ روس کو پیش کردیتے تو روس آج بھی افغانستان میں ہوتا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں خلا چھوڑ دیا گیا، اس سے دہشت گردی نے جنم لیا اور یہیں سے نائن الیون کا جنم ہوا۔

    ناصر جنجوعہ نے کہا کہ دنیا میں نئے رجحانات اور تبدیلیاں جانے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے۔ بحیثیت قوم اپنی سمت کا تعین ہونا چاہیئے۔

  • نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد کے لیے وزرائے اعلیٰ پر مشتمل کمیٹیاں قائم

    نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد کے لیے وزرائے اعلیٰ پر مشتمل کمیٹیاں قائم

    اسلام آباد: نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد تیز کرنے کے لیے چاروں صوبوں، کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ کی زیر نگرانی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

    آج صبح قومی ایکشن پلان پر عملدر آمد کا جائزہ لینے کے لیے قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ناصر جنجوعہ نے شرکا کو بریفنگ دی۔

    کمیٹی نے نیشنل ایکشن پلان میں درپیش رکاوٹیں دور کرنے اور عملدر آمد تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پلان پر عملدر آمد کو مؤثر بنانے کے لیے صوبائی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔

    چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ اپنے صوبوں کی کمیٹیوں کی قیادت کریں گے۔ بعد ازاں وزرائے اعلیٰ صوبوں میں نیشنل ایکشن پلان کی راہ میں حائل رکاوٹوں سے مشیر قومی سلامتی کو آگاہ کریں گے۔

    اجلاس میں اٹارنی جنرل، صوبائی چیف سیکریٹری، صوبائی وزارت داخلہ کے حکام، آئی جی پولیس، سیکریٹری فاٹا اور عسکری اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

    اس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قوم کو توقع ہے کہ ہم معاشرے کے شیطانوں سے چھٹکارہ حاصل کریں۔

    اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے مطلوبہ نتائج کے حصول کے لیے کو آرڈی نیشن مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا تھا جبکہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر تیزی سے عملدر آمد کیا جائے۔

    گزشتہ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کی ٹاسک فورس کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا تھا اور اس کے ساتھ مدارس کی رجسٹریشن اور دہشت گردوں کی فنڈنگ کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر غور کیا گیا تھا۔

  • مشیر برائے قومی سلامتی ناصر جنجوعہ دورہ ایران مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

    مشیر برائے قومی سلامتی ناصر جنجوعہ دورہ ایران مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

    اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ناصر جنجوعہ دورہ ایران مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔

    ایران کے دورے کے دوران لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے ایرانی ہم منصب علی شامخانی، وزیرداخلہ اور مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقاتیں کیں، جس میں باہمی دلچسپی کے امور،دہشتگردی کے خلاف جنگ اور خطے میں امن و استحکام پر تبادلہ خیال ہوا۔

    مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے اتفاق کیا کہ ایران پر عالمی پابندیاں ختم ہونے سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کی نئی راہیں کھلی ہیں۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں ملک سکیورٹی معاملات خصوصاً سرحدی سیکورٹی کو خاص اہمیت دیتے ہیں اور اس کے لئے مشترکہ کمیشن سمیت مربوط میکنزم بنانے پر اصولی اتفاق کیا گیا ہے اور اس ضمن میں دونوں ملک مزید بات چیت جاری رکھیں گے۔

    جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک نے مسلم امہ کے اتحاد اور داعش سمیت مشترکہ خطرات سے ملکر نمٹنے پر زور دیا ہے۔

    janjua (2)