Tag: ناصر حسین

  • ناصر حسین کرس واکس کی اسپن بولنگ دیکھ کر حیرت سے گرپڑے!

    ناصر حسین کرس واکس کی اسپن بولنگ دیکھ کر حیرت سے گرپڑے!

    انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین کرس واکس کی آف اسپن بولنگ دیکھ کر اس قدر حیران ہوئے کہ گر پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    لندن اوول میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں اچانک آسمان پر بادل چھاجانے سے روشنی نہایت کم ہوگئی تھی، ایسے میں امپائرز نے کرس واکس کو تیز گیند کرنے سے منع کیا جس پر ووئیکس نے آف اسپن بولنگ شروع کردی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کمنٹری باکس میں موجود سابق کپتان ناصر حسین پہلے تو ورطہ حیرت میں مبتلا ہوئے اور پھر کرسی سے گر پڑے۔

    موجودہ کمنٹیٹر ناصر حسین انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف اس ٹیسٹ میچ میں کمینٹری کے فرائض انجام دے رہے تھے، تاہم انھیں کرس واکس کا آف اسپن ایکشن بالکل بھی ہضم نہ ہوسکا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ناصر حسین ایک گھومنے والی چیئر پر بیٹھے ہیں اور وہ گراؤنڈ کی طرف دیکھ کر اپن چیئر موڑتے ہیں اور اچانک ہی بری طرح زمین پر گر جاتے ہیں۔

    خیال رہے کہ اوول میں تیسرے ٹیسٹ میچ میں اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب فاسٹ بولر کرس ووئیکس اسپنگ بولنگ کرنے پر مجبور ہوگئے، ان کے اس عمل پر ساتھی کھلاڑی جوئے روٹ کے تاثرات دیدنی تھے۔

    https://youtu.be/C49h_zWjqCY?si=TjafjbvjkKr15jVm

    واکس نے جو ایکشن اپنایا تھا وہ جوئے روٹ کی آف اسپن بولنگ سے کافی ممالث رکھتا تھا، اس انداز پر جوئے روٹ بھی حیران ہوئے بنا نہ رہ سکے۔

    ہفتے کو لندن اوول میں میچ کے دوران روشنی کافی کم ہوگئی، اس وجہ سے مجبوراً واکس کو آف اسپن بولنگ کرنا پڑی کیوں کہ ان کی برق رفتار گیند اتنی کم روشنی میں کھیلنا ممکن نہیں ہوتا۔

  • روہت اور کوہلی کی کپتانی میں کیا فرق ہے؟ ناصر حسین نے واضح کردیا

    روہت اور کوہلی کی کپتانی میں کیا فرق ہے؟ ناصر حسین نے واضح کردیا

    انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے بھارتی کپتان روہت شرما کی تعریف کرتے ہوئے انھیں آہنی ہاتھ قرار دیا ہے۔

    جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل سے قبل گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین نے روہت شرما اور ویرات کوہلی کے درمیان کپتانی کے انداز کے فرق کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ روہت مخمل کے دستانے میں ایک آہنی ہاتھ کی طرح ہیں۔

    ناصر حسین نے کہا کہ ویرات کوہلی ہمیشہ جارحانہ ہونا پسند کرتے تھے اور اپوزیشن کے ساتھ آنکھ سے آنکھ ملاتے نظر آتے تھے تاہم اپنے پیشرو کے برعکس روہت احتیاط اور جارحیت کا کامل توازن ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ میں ایک بلے باز اور ایک کپتان کے طور پر اور ایک شخص کے طور پر بھی کافی عرصے سے روہت کا فین ہوں۔

    سابق انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ وہ بہت پرسکون انداز رکھتے ہیں جبکہ ویرات کی بات کریں تو وہ ہمیشہ سے جارحانہ پن کے ساتھ نظر آتے تھے، وہ ناقابل یقین حد تک پرجوش ہیں۔

    یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ورلڈکپ فائنل میں کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی کا ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں 35 سالہ ویرات کوہلی نے 1216 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ روہت شرما صرف ان سے پانچ رنز پیچھے ہیں، شرما نے 1211 رنز بنائے ہیں۔

    اگر روہت شرما نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا تو وہ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔

    ویرات کوہلی نے 34 اننگز میں 1216 رنز بنائے ہیں جبکہ روہت شرما نے 1211 رنز بنانے کے لیے 46 اننگز کا سہارا لیا ہے۔

  • ’’اس بھارتی سائیڈ سے ہارنے میں کوئی شرم کی بات نہیں‘‘

    ’’اس بھارتی سائیڈ سے ہارنے میں کوئی شرم کی بات نہیں‘‘

    انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے بھارت کو بہتر ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بھارتی سائیڈ سے ہارنے میں کوئی شرم کی بات نہیں ہے۔

    بین اسٹوکس کی قیادت میں انگلینڈ کو پہلی سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ سابق کپتان ناصر حسین نے لب کشائی کرتے ہوئے اپنی آرا کا اظہار کیا ہے۔ میزبان ٹیم نے رانچی ٹیسٹ میں پانچ وکٹوں سے جیت کے ساتھ سیریز میں 1-3 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی ہے۔

    انگلینڈ سیریز میں اپنا مسلسل تیسرا میچ ہارا اور حیدرآباد میں سیریز کا پہلا میچ جیتنے کے بعد اپنی ابتدائی برتری سے فائدہ اٹھانے میں قطعی ناکام رہا۔

    خاص طور پر میزبان بھارتی ٹیم نے راجکوٹ اور رانچی ٹیسٹ میں فتح حاصل کرنے کے لیے زبردست فائٹ بیک کی اور کامیابی کو گلے لگایا۔

    ناصر حسین نے اسکائی اسپورٹس پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ آج میچ نہیں ہارا بلکہ وہ کل ہی یہ میچ ہار گیا تھا۔ میرے خیال میں بھارت جس طرح سے پوری سیریز میں کھیلا ہے وہ کریڈٹ کا مستحق ہے،

    سابق انگلش کپتان نے کہا کہ بھارت کے کافی اسٹار پلیئرز اس سیریز سے غائب ہیں اور پھر بھی وہ کامیاب رہے۔ میرے خیال میں آپ کو بھارت کو نہ صرف ان کی مہارت بلکہ ذہنی پختگی کا بھی کریڈٹ دینا ہوگا۔

    ناصر حسین کا کہنا تھا کہ ان کا اپنے ہوم گراؤنڈ میں ریکارڈ غیر معمولی ہے، لہٰذا اس بھارتی ٹیم سے ہارنے میں کوئی شرم کی بات نہیں ہے۔ کسی بھی ٹیسٹ سیریز میں آپ اہم ایریاز کو دیکھتے ہیں اور انگلینڈ کل ہی لڑکھڑا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف تازہ تیرن سیریز میں فتح ہوم گراؤنڈ پر میزبان ٹیم کی مسلسل 17 ویں کامیابی ہے۔ 2012 میں الیسٹر کک کی قیادت میں انگلینڈ کی ٹیم ہندوستان کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے والی آخری سائیڈ تھی۔

  • آئی سی سی نے بنگلہ دیشی کرکٹر پر دو سال کی پابندی عائد کردی

    آئی سی سی نے بنگلہ دیشی کرکٹر پر دو سال کی پابندی عائد کردی

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلہ دیشی کرکٹر ناصر حسین پر دو دسال کی پابندی عائد کردی۔

    آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی آل راؤنڈر ناصر حسین پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر دو سال کی پابندی عائد کی گئی ہے جس میں چھ ماہ کی معطلی کی سزا بھی شامل ہے۔

    بنگلہ دیشی کرکٹر پر پابندی ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر عائد کی گئی ہے۔

    آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ناصر حسین نے کوڈ کی تین شقوں کی خلاف ورزی تسلیم کی ہے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ ناصر حسین معطل سزا کی شرائط پر مطمئن کرنے پر 7 اپریل 2025 سے کرکٹ کی سرگرمیاں شروع کر سکیں گے۔

    واضح رہے کہ ناصر حسین نے 2011 سے 2018 کے دوران تینوں فارمیٹس میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کی اور 115 میچز میں 2695 رنز بنائے، 39 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

    ناصر حسین ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی نمایاں رہے اور حال ہی میں پرائم بینک کرکٹ کلب کے لیے ڈھاکہ پریمیئر ڈویژن کرکٹ لیگ میں شامل ہوئے تھے۔

  • سوریا کمار نہیں جانتے ون ڈے کرکٹ کس طرح کھیلی جاتی ہے، ناصر حسین

    سوریا کمار نہیں جانتے ون ڈے کرکٹ کس طرح کھیلی جاتی ہے، ناصر حسین

    انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے بھارتی کرکٹر سوریا کمار یادیو کی ون ڈے کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے انھیں حواس باختہ قرار دیا ہے۔

    ناصر حسین کا کہنا تھا کہ بھارتی جارح مزاج بیٹر کو پتا ہی نہیں کہ ون ڈے کرکٹ میں کس طرح کھیلنا ہے۔ شاید وہ اس معاملے میں حواس باختہ ہیں۔ انھیں فرسودہ 360 سے تشبیح دی جاسکتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں وہ تھوڑے سے پاگل ہیں کیونکہ پچاس اوورز کی کرکٹ میں وہ یہ بات بالکل نہیں جانتے کہ کس طرح کھیلنا ہے، کب رک کر کھیلنا ہے۔

    ناصر حسین نے کہا کہ تاہم وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مختلف ہیں وہ ہر میچ میں یہ بات جانتے ہیں کہ انھیں کس طرح کھیلنا ہے۔ انھیں ٹی ٹوئنٹی میں کھلیتا دیکھا کافی پرلطف ہوتا ہے۔

    سابق انگلش کرکٹر نے کہا کہ سوریا کمار یادیو آئنڈہ 2024 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ان پلیئرز میں سے ایک ہونگے جن پر سب کی نگاہیں مرکوز ہونگی۔

    واضح رہے کہ بھارتی سلیکٹرز کی جانب سے سوریا کمار کو آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے ٹیم کا حصہ بنایا گیا تھا مگر وہ ون ڈے میچز میں اپنی بیٹنگ کا تاثر چھوڑنے میں ناکام رہے تھے اور ان کی پرفارمنس کافی بدتر تھی۔

    تاہم ون ڈے ورلڈکپ کے فوراً بعد آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وہ پھر سے اپنی فارم میں لوٹ آئے تھے۔ ایک میچ میں انھوں نے کینگروز کےخلاف 80 جارحانہ رنز بنائے تھے جبکہ جنوبی افریقہ کے خلاف تو شاندار سنچری بھی اسکور کی تھی۔