Tag: ناصر حسین شاہ

  • مفت بجلی ! صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    مفت بجلی ! صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    سکھر (14 جولائی 2025) : وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے 100 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنے کے حوالے سے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے اے آر وائی نیوزسے گفتگو میں کہا کہ سیپرا کا قیام 100 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنے والے منصوبے کی جانب پہلا قدم ہے، سیپرا کے تحت جو بجلی سندھ حکومت پیدا کرے گی اس کا ٹیرف ہم مقرر کریں گے۔

    وزیر توانائی سندھ نے بتایا کہ عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے سکھر اور لاڑکانہ میں سولر پارک لگائیں گے، حیسکو اور کے الیکٹرک کو سندھ حکومت کے سولر پارک سے بجلی فراہم ہورہی ہے، سکھر اور لاڑکانہ کے سولر پارکس سے سیپکو کو بجلی فراہم کی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیپکو اور حیسکو بورڈ میں سندھ حکومت کے لوگ شامل ہیں لیکن کے الیکٹرک کے بورڈ میں سندھ حکومت کا نمائندہ شامل نہیں ، او جی ڈی سی ایل کے بورڈ میں وفاق کا نمائندہ ہے صوبائی حکومت کا نہیں، او جی ڈی ایس ایل میں سندھ کا نمائندہ شامل ہونا چاہیے۔

    مزید پڑھیں : 200 یونٹ تک 5000 روپے بل اور 201 یونٹ ہوتے ہی بل 15 ہزار کیوں؟ سوالات کھڑے ہوگئے

    صدر مملکت سے ملاقات کے حوالے سے صوبائی وزیر نے کہا کہ صدر آصف زرداری سے سندھ کے اہم معاملات پربات ہوئی، مخصوص نشستیں سے متعلق فیصلے کے بعد شوشے چھوڑے گئے، پہلے شوشہ چھوڑا گیا حکومت کی مدت10سال ہوگی وہ ناکام ہوگیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر کی تبدیلی کا شوشہ چھوڑا گیا،آصف زرداری اپنی مدت پوری کریں گے، ہم نے پرائم منسٹر ہاؤس کا رستہ بھی دیکھا ہوا ہے، اگر پریزیڈنٹ ہاؤس چھوڑیں گے تو پرائم منسٹر ہاؤس جائیں گے۔

    لوڈ شیڈنگ سے چھٹکارہ کیسے ممکن ہے ؟

  • سندھ میں گیس بحران ، ناصر حسین شاہ کی وزیراعظم سے نوٹس لینے کی اپیل

    سندھ میں گیس بحران ، ناصر حسین شاہ کی وزیراعظم سے نوٹس لینے کی اپیل

    کراچی : سندھ میں گیس بحران پر وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے وزیراعظم سے نوٹس لینے کی اپیل کردی اور کہا مارچ کا مہینہ آگیا، اب تو سردی بھی نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ پر پیغام میں کہا کہ رمضان المبارک میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو اپنے انتظامات بہتر کریں۔

    وزیر توانائی سندھ کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نہ ہو اور عوام کو پریشان نہ کیا جائے، ناصر شاہ

    صوبائی وزیر نے وزیراعظم سے اپیل کی رمضان المبارک میں گیس کی بندش نہ کی جائے، مارچ میں سردی ختم ہوچکی ہے پھر گیس کی لوڈشیڈنگ کیوں؟ وفاقی حکومت نوٹس لے۔

    رمضان المبارک میں عوام کو تکلیف نہ دی جائے،بجلی اور گیس کے وفاقی محکمے اپنی ذمہ داری نبھائیں، ہم چاہتے ہیں کہ رمضان میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو۔

    ناصر شاہ نے وفاق سے اپیل کی رمضان میں بجلی اور گیس کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے اور وفاقی حکومت اپنے تمام محکموں کو پابند کرے کہ رمضان میں عوام کو سہولت فراہم کی جائے۔

  • رمضان میں لوڈشیڈنگ ، سندھ حکومت کی کے الیکٹرک سے بات چیت جاری

    رمضان میں لوڈشیڈنگ ، سندھ حکومت کی کے الیکٹرک سے بات چیت جاری

    کراچی : وزیر توانائی ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک سمیت تمام تقسیم کار کمپنیوں سے بات چیت جاری ہے اور رمضان میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا کہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی آئی بی اے یونیورسٹی میں پاکستان اکیڈمک کنسورشیم کے زیر اہتمام اور آغا خان یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ کے تعاون سے موسمیاتی تبدیلیوں پر "گرین مائنڈز، گرینر اسکولز” کے عنوان سے کانفرنس منعقد کی گئی۔

    اس کانفرنس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی اور پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے طلبہ اور اساتذہ کے درمیان تعاون کو فروغ دیا گیا۔

    اس موقع پر وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پوری دنیا میں موسمیاتی تبدیلی کے مسائل ہیں اور پاکستان اس حوالے سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔

    انہوں نے 2022 میں پاکستان میں موسمیاتی حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کبھی خشکی، کبھی پانی کی کمی، پاکستان کو مختلف مسائل کا سامنا ہے۔

    انہوں نے کہا سندھ میں کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کے ساتھ مسلسل بات چیت کی جا رہی ہے اور رمضان میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا کہا ہے تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

    وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے جہاں بل ادا نہیں کیا جاتاوہاں پرلوڈشیڈنگ کرتے ہیں لیکن ہم نے کہا رمضان کاخیال کرتےہوئے اس پر زیادہ توجہ نہ دیں تاکہ عوام کومسئلہ نہ ہو۔

    ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آج ڈائریکٹ پرائیویٹ اسکولز کی جانب سے کانفرنس کا انعقاد ایک خوش آئند قدم ہے، کئی طلبہ نے موسمیاتی تبدیلی سے بچاوٴ کے لیے اچھے پروپوزل پیش کیے ہیں اور حکومت اس پر کام کر رہی ہے تاکہ بہتر حل نکالا جا سکے۔

    صوبائی وزیر نے بتایا کہ حکومت پاکستان کو ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری ملنے کے بعد اربن فورسٹ اور گرین انرجی کی جانب قدم بڑھا رہی ہے، بلاول بھٹو کے وڑن کے مطابق، ایجوکیشن اور ہیلتھ سیکٹر میں سولر سسٹم فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اس کے لیے سندھ حکومت نے فنڈز مختص کیے ہیں، سولر سسٹم کو مرحلہ وار اسکولوں اور کالجوں میں نصب کیا جائے گا۔

  • مفت سولر سسٹم کے ساتھ انورٹر اور بیٹری کیسے ملے گی! عوام کے لئے بڑی خوشخبری

    مفت سولر سسٹم کے ساتھ انورٹر اور بیٹری کیسے ملے گی! عوام کے لئے بڑی خوشخبری

    کراچی : وزیر توانائی سندھ ناصرحسین شاہ نے عوام کو مفت سولر سسٹم کی تقسیم کے حوالے سے خوشخبری سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے ایکسپوسینٹر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی الیکٹرک کے مظالم کاسب شکارہیں ، لوڈ شیڈنگ اوراووربلنگ کاحکومت نے نوٹس لیا ہے۔

    وزیر توانائی سندھ نے بتایا کہ سندھ حکومت سولرمنصوبے پر کام کررہی ہے، ہم 1لاکھ 60 ہزار سولر سسٹم مفت تقسیم کریں گے، انورٹر اور بیٹری بیک اپ بھی دیں گے، اس سلسلے میں ہماری بات چیت چل رہی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ تھرکول نیشنل گرڈمیں سب سے سستی بجلی دے رہا ہے، 300 یونٹ والے صارفین کو منشور میں کیے وعدے کے مطابق ریلیف دیں گے۔

    صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت ہائی برڈسولر پارکس لارہی ہے اور کے ای کے مد مقابل ادارہ بنانے کیلئے قانون کا جائزہ لے رہے ہیں، ہم اپنا ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم بنا رہے ہیں، جب مقابلہ ہوگا تو کے ای بھی کافی حد تک سدھرجائے گا۔

    انھوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے ایم او یوز صرف پاکستان نہیں بنگلادیش اور سری لنکا نے بھی کئے، 5،4 سال بعد بھارت نے بھی معاہدے کئے ان کو بہتر بنایا ، ہمارے لوگوں نے پرانے ٹرمس کنڈیشنز پر معاہدے کئے۔

    یاد رہے ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ کہ بلاول بھٹو آج عوامی معاشی معاہدہ کےتحت اپنا وعدہ پورا کر رہے ہیں، انھوں نے وعدہ کیا تھا 26 لاکھ گھروں کوسولرہوم سسٹم مفت دیں گے.

    سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نہ ہونے،محدودوسائل کےباوجودمنصوبہ آج حقیقت بن رہاہے، منصوبےکےتحت رواں سال آف گرڈ 5لاکھ گھروں کومفت سولر سسٹم دیا جائے گا۔

  • عوام کو گھروں کیلئے سولر سسٹم کس مہینے سے  ملنا شروع ہوں گے؟

    عوام کو گھروں کیلئے سولر سسٹم کس مہینے سے ملنا شروع ہوں گے؟

    کراچی : وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے عوام کو گھروں کیلئے سولر سسٹم دینے کے حوالے سے بڑی خبر سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ کوئی صوبہ عوام کو ریلیف دےرہی ہے تو اعتراض یا بات نہیں ہونی چاہیے، وزیراعلیٰ سندھ نے جو بات کی کچھ سخت الفاظ تھے مگر وہ کہناکچھ اور چاہ رہےتھے۔

    ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ مرادعلی شاہ میرےوزیراعلیٰ ہیں ان کی طبیعت جانتاہوں وہ کبھی ایسی گفتگونہیں کرتے، وزیراعلیٰ نے کچھ سخت الفاظ کہے جو میں سمجھتاہوں نہیں کہنےچاہئیےتھے، دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جو بیان دیا وہ بھی مناسب نہیں تھا۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ ایشو یہ ہے کہ بجلی کا ٹیرف بڑا مسئلہ ہے جو عوام بھگت رہےہیں ، اس مسئلے پر صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف بھی سنجیدہ ہیں، ہم سب نے ملکر ایک پلان بنایاجس پر مرادعلی شاہ نے کافی محنت کی ، اس پر کام ہورہا تھا کہ ایسی پالیسی بنائی جائے جو بجلی کے نرخ کو کم کرے۔

    انھوں نے بتایا کہ چاروں صوبےملکر72بلین روپے دیتےہیں تو بجلی کے بنیادی ٹیرف میں5روپے کم ہوجاتے،بجلی کے مسئلے پر وفاق خود سنجیدہ ہے اس میں کوئی شک نہیں، وفاقی حکومت اور اتحادی سب چاہتے ہیں کہ عوام کو ریلیف ملے۔

    وزیر توانائی سندھ نے مزید بتایا کہ بات چل رہی تھی کہ وفاق اور صوبےملکر 500یونٹ تک 5روپے بنیادی ٹیرف میں ریلیف دے سکتے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 14 روپے صرف 2 ماہ کیلئے کم ہورہےہیں جبکہ 5روپے کم ہوتے پورے 12 ماہ کیلئے، ہم پلان بنارہےہیں، سولر پارک کے ذریعے جنریشن کرکے کے الیکٹرک کو دیں اور 200 یونٹ تک استعمال مفت کیا جائے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ سب سے زیادہ کنزیومر کراچی میں ہیں ،حیسکو اور سیسکو میں کم ہیں ، ستمبر میں سندھ کے عوام کو گھروں کیلئے سولر دینا شروع کررہے ہیں۔

  • بجلی بلوں کے‌ حوالے سے کراچی کے شہریوں کے لیے اچھی خبر

    بجلی بلوں کے‌ حوالے سے کراچی کے شہریوں کے لیے اچھی خبر

    کراچی: وزیرتوانائی نے سی او کے الیکٹرک سے رابطہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں کسی قسم کا نیا ٹیکس شامل نہیں کیا جائے۔

    کےالیکٹرک کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کے حوالے سے وزیر توانوئی ناصر حسین شاہ کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مونس علی سے رابطہ کیا ہے جبکہ اپنے بیان میں ان کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں سے اضافی ٹیکسوں کے خاتمہ کیلئے وفاق سے بات کی جائے گی۔

    انھوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پرعوام کو ریلیف کے لیے کوشاں ہیں، سندھ حکومت کے الیکٹرک بلوں سے مختلف ٹیکسز کے خاتمے کیلئے کوشش کررہی ہے۔

    سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا بجلی کے بلوں میں مختلف ٹیکسز کی شمولیت سے صارفین پر اضافی بوجھ پڑا ہے۔

    وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ملک میں مہنگی ترین بجلی پاکستانی عوام کی دسترس سے باہر ہے۔

  • گورنر سندھ کی تبدیلی : ناصر حسین شاہ کا اہم بیان آگیا

    گورنر سندھ کی تبدیلی : ناصر حسین شاہ کا اہم بیان آگیا

    کراچی : وزیر توانائی سندھ ناصرحسین شاہ نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کی خبروں کی تردید کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ لوکل کونسلز ایسوسی ایشن اور نجی ایوی ایشن کمپنی کےدرمیان معاہدہ کی تقریب کے بعد صحافی کے گورنر سندھ کی تبدیلی اورخالد مقبول صدیقی کی صدرآصف زرداری کی ملاقات کے حوالے سے سوال پر صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ کے گورنر کی تبدیلی نہیں ہورہی ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ آصف زرداری بہت سی جامعات کے چانسلرہیں وفاقی وزیرخالدمقبول نےجامعات سےمتعلق مسائل پر صدرآصف زرادی سے ملاقات کی تھی۔

    خیال رہے یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وفاقی حکومت میں اتحادی پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں کامران ٹیسوری کی تبدیلی پر اتفاق ہو گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ن لیگ کی جانب سے تجویزکردہ نام بشیر میمن پر پیپلزپارٹی کو راضی کر لیا گیا ہے، بشیرمیمن سابق ڈی جی ایف آئی اےاورن لیگ سندھ کےصدر ہیں۔

    ن لیگ گورنر کی تبدیلی کیلئے عرصے سے کوشاں تھی تاہم پیپلزپارٹی نئے گورنر سندھ کے نام پر متفق نہیں تھی۔

  • ’’عوامی احتجاج نے ثابت کیا اب بھی بنگلہ دیش میں پاکستان سے محبت موجود ہے‘‘

    ’’عوامی احتجاج نے ثابت کیا اب بھی بنگلہ دیش میں پاکستان سے محبت موجود ہے‘‘

    صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عوامی احتجاج نے ثابت کیا کہ پاکستان سے محبت اب بھی بنگلہ دیش میں موجود ہے۔

    پیپلزپارٹی ناصرحسین شاہ کے سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ جو کہتے تھے کہ دوقومی نظریہ کہیں دفن ہوگیا ہے، بنگلہ دیش میں ہونے والے عوامی احتجاج نے آج یہ بات ثابت کی ہے کہ وہاں کے لوگوں میں پاکستان سے محبت اب بھی ہے۔

    ناصرحسین شاہ کا کہنا تھا کہ مجیب الرحمان اور شیخ حسینہ کی نفرت کا بنگلہ دیش میں خاتمہ ہوگیا ہے، بنگلہ دیش کے عوام نے ثابت کیا کہ بھارت نوازی قبول نہیں۔

    انھوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا کے روندو رویے اور مودی کی پریشانی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی قانونی حیثیت ختم کرنے والا بھارت بنگلہ دیش سے رسوا ہوکر نکلا۔

    خیال رہے کہ بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ فرار ہو کر بھارت میں پناہ لے چکی ہیں اور اب سیاسی پناہ کے لیے آئرلینڈ اور دیگر ممالک سے انھوں نے درخواست کررکھی ہے۔

    طلبہ رہنماؤں کی جانب سے مطالبے کے بعد نوبل انعام یافتہ محمد یونس کو بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔

  • مفت بجلی اور صاف پانی فراہم کریں گے، ناصر شاہ

    مفت بجلی اور صاف پانی فراہم کریں گے، ناصر شاہ

    کراچی : سندھ کے وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عوام کو پینے کا صاف پانی اور بجلی کے مفت یونٹ دیے جائیں گے۔

    یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کوشش کی کہ بجٹ میں عام لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں، جہاں پہلے پینے کا صاف پانی ہوتا تھا وہاں بھی ایشوز آرہے ہیں۔

    ناصرحسین شاہ نے کہا کہ 20لاکھ سے زائد گھر ایسے ہیں جن کے پاس لائٹ ہی نہیں ہے، پہلے سال میں 5لاکھ گھروں کو سولر پلانٹ لگا کر دے رہے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں غریب ترین گھرانوں کو سولر پینلز لگا کردیں گے، ہر ڈسٹرکٹ میں سولر کے منی گیٹ بنائے جائیں گے، بجلی کے بل بہت زیادہ آرہے مڈل کلاس لوگ اپنے گھر کا خرچہ چلائیں یا بلز ادا کریں؟

    صوبائی وزیر نے کہا کہ بڑے گھروں کیلئے قرضوں کی اسکیم بنارہے ہیں، قرضوں کا انٹرسٹ سندھ حکومت اپنے ذمہ لے گی، پیپلزپارٹی کا مؤقف ہے لوگ بےروزگار نہ ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر بڑےادارے معیشت پربوجھ ہیں تو اس پر بات ہوسکتی ہے، ہم نہیں چاہتے ادارے پرائیویٹائز ہوں لیکن اگر ایسا ہوتا ہے تو اُن ملازمین کا خیال رکھا جائے۔

    ناصرشاہ کا کہنا تھا کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں ہمیں اس فیصلے میں شامل ہونا پڑے گا، بجٹ پر تحفظات ہیں وزیراعلیٰ سندھ نے بھی کچھ چیزیں شیئر کی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ دہائی میں سندھ کے ساتھ بہت بڑی زیادتی کی گئی، دوسرے صوبوں میں کھربوں کے کام کیے گئے اور سندھ میں صرف اعلانات ہیں، سندھ کو2فیصد سے زیادہ پی ایس ڈی پی میں حصہ نہیں دیا گیا۔

  • ’’پی ٹی آئی بھی الیکشن میں ہوگی تو پھر انتخابات پرسوال نہیں اٹھیں گے‘‘

    ’’پی ٹی آئی بھی الیکشن میں ہوگی تو پھر انتخابات پرسوال نہیں اٹھیں گے‘‘

    پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بھی الیکشن میں ہوگی تو پھر انتخابات پرسوال نہیں اٹھیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کو بلے کے نشان کے ساتھ الیکشن میں آنا چاہیے۔ پی ٹی آئی بھی الیکشن میں موجود ہوگی تو پھر انتخابات پرسوال نہیں اٹھائے جائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہا 9 مئی واقعے کے ذمہ داروں سے کبھی اتحاد نہیں ہوسکتا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی نفرت کی سیاست کا نتیجہ ہم نے 9 مئی کو دیکھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل بھرو تحریک چلائی بعد میں کہا مجھے بچالو۔

    ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی شروع سے ہی الیکشن کے لیےپوری تیار ہے۔ پی پی سندھ سوئپ کرے گی، جنوبی پنجاب سے نشستیں حاصل کریں گے۔ سینٹرل پنجاب مشکل ہے لیکن پی پی وہاں بھی مقابلہ کرے گی۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ بلاول بھٹو نے واضح کہا کہ نفرت کی سیاست اب نہیں ہوگی۔ بلاول نےکہا ہے الیکشن میں کسی سے اتحاد نہیں ہوگا۔ بلاول بھٹو وزیراعظم ہونگے تو ہم چاہیں گے مریم نواز کابینہ کا حصہ ہوں۔

    انھوں نے کہا کہ پی پی کی حکومت بنی تو آئی پی پی سمیت دیگر کو ساتھ لےکرچلیں گے۔ اس وقت ملک کے لیے مشکل حالات ہیں سب کو مل کر چلنا ہوگا۔

    ناصرحسین شاہ نے کہا کہ آصف علی زرداری 68 سال کے ہیں، ابھی 70سال کے نہیں ہوئے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم نوجوان ہونا چاہیے جوغلط بات نہیں۔

    انھوں نے کہا کہ سفیر سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں کوئی بڑی بات نہیں۔ بلاول بھٹو نے بطور وزیرخارجہ بہترین کارکردگی دکھائی، انھوں نے بطور وزیرخارجہ ثابت کیا کہ وزیراعظم بن سکتے ہیں۔