Tag: ناصر حسین شاہ

  • پی ٹی آئی اور ٹائٹینک جہاز کے حادثات میں کیا مماثلت ہے؟  ناصر حسین شاہ نے بتادیا

    پی ٹی آئی اور ٹائٹینک جہاز کے حادثات میں کیا مماثلت ہے؟ ناصر حسین شاہ نے بتادیا

    کراچی : وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے پی ٹی آئی اور ٹائٹینک جہاز کے حادثات میں مماثلت کے حوالے سے بتایا عمران نیازی بھی ریٹائرڈ کپتان ہے اور ٹائٹینک کا کپتان بھی رائل نیوی کاریٹائرڈ کپتان تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور ٹائٹینک جہاز کے حادثات میں کافی مماثلت نظر آتی ہے ، ٹائٹینک جہاز کا بھی وہ پہلاتجرباتی سفرتھا جس میں وہ ڈوب گیا.

    ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اقتدار کا بھی یہ پہلا تجربہ تھا جس میں انکی کشتی ڈوب گئی، عمران نیازی بھی ریٹائرڈ کپتان ہے اور ٹائٹینک کا کپتان بھی رائل نیوی کاریٹائرڈکپتان تھا۔

    وزیر بلدیات سندھ نے بتایا کہ کپتان اڈورڈ سمتھ نے جہاز 12 اپریل 1912 میں ڈبویا، کپتان اڈ ورڈ سمتھ ہیرو تھا، جس نے مسافروں اور جھاز کے ساتھ خود کی بھی قربانی دی۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے اپنی قربانی دینے کے 9 مئی کو رہنماؤں،کارکنوں کواستعمال کیا، بات جہاز یا کشتی ڈوبنے کی نہیں بلکہ کریکٹر کی ہےجوتاریخ میں یاد رکھا جاتا ہے۔

  • اخلاقی طور پر تو میئر ہمارا بنتا ہے، ناصر حسین شاہ

    اخلاقی طور پر تو میئر ہمارا بنتا ہے، ناصر حسین شاہ

    کراچی: وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے میئرجماعت اسلامی پی ٹی آئی کا بنتا ہے تو ہم ویلکم کریں گے لیکن اخلاقی طور پر تو میئر ہمارا بنتا ہے۔

    اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی جماعت اسلامی کی سپورٹ کریں ہمیں اعتراض نہیں، میئر جماعت اسلامی پی ٹی آئی کا بنتا ہے تو ہم ویلکم کریں گے، چاہتے ہیں جماعت اسلامی ہمارے ساتھ بات کرے۔

    انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی والے ہم پر مختلف الزامات لگا رہے ہیں، ہم کراچی اور سندھ کے لیے کام کررہے ہیں، کراچی کی بہتری کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہیے، سب مل کر کام کریں تو کراچی بہتر ہوگا۔

    میئر کراچی کا انتخاب ، تحریک انصاف کا جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان

    وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ جماعت اسلامی الزام لگا رہی ہے میں کہتان ہوں کوئی ایک چیئرمین آکر کہے کہ ان کو ہراساں کیا گیا ہے،  ہراساں کرنے کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔

    ناصرحسین شاہ نے کہا کہ نمبرز کے حوالے سے ہم کراچی میں سب سے بڑی جماعت ہے، ان کے نمبرز  پورے ہونگے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

    ناصرحسین شاہ نے مزید کہا کہ احتجاج کی آڑ میں کراچی میں املاک کو نقصان پہنچایا گیا، کسی کے خلاف کوئی مقدمہ ہوا ہے تو اس کے کیخلاف کارروائی ہوگی، سینئر لوگ تحریک انصاف چھوڑ کر جارہے ہیں، جو لوگ چھوڑ کر جارہے ہیں تو الزامات ہم پر نہ لگائے۔

    واضح رہے کہ کراچی کے  امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے الزام لگایا تھا کہ چیئرمین کو تھانوں میں بلا رہے ہیں ان کے گھر پر چھاپے مارے جارہے ہیں، یہ چاہتے ہیں چیئرمین کسی طرح پیپلزپارٹی کی حمایت کردے۔

  • ’دونوں وزرائے اعلیٰ اسمبلیاں تحلیل نہیں کریں گے‘

    ’دونوں وزرائے اعلیٰ اسمبلیاں تحلیل نہیں کریں گے‘

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ آپ ’جمعے کو اسمبلیاں تحلیل کریں ہم یوم نجات منائیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ دونوں وزرائے اعلیٰ اسمبلیاں تحلیل نہیں کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ تقریر کے دوران ساتھ بیٹھے دونوں وزرائے اعلیٰ کے چہرے دیکھنے کے قابل تھے واضح نظر آرہا تھا کہ وہ عمران خان کے ساتھ نہیں ہیں۔

    ناصر شاہ نے کہا کہ عمران خان کس ڈھٹائی سے بول رہے ہیں کہ ان کی حکومت جانے کے بعد سختیاں کی گئیں انہوں نے آصف زرداری، فریال تالپور، نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور دیگر رہنماؤں کو گرفتار کروایا۔

    مزید پڑھیں: عمران خان کا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کا اعلان

    صوبائی وزیر نے کہا کہ ’آپ کو گرفتار نہیں کیا گیا آپ کو تو جیل کی ہوا نہیں کھلائی گئی۔‘

    پیپلزپارٹی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان نے دوست ممالک سے ملنے والے تحائف بیچنے پر جواب نہیں دیا جبکہ ان کی تقریر چور مچائے شور کے علاوہ کچھ نہیں تھی۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 23 دسمبر بروز جمعے کو پنجاب اور کے پی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

  • ‘پٹرول 500 روپے لیٹر بھی ہوجائے تو بھی حکومت کے ساتھ کھڑا ہوں’

    ‘پٹرول 500 روپے لیٹر بھی ہوجائے تو بھی حکومت کے ساتھ کھڑا ہوں’

    کراچی : وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پٹرول500 روپے لیٹربھی ہوجائے تو بھی حکومت کے ساتھ کھڑا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اپنے پیغام میں کہا پٹرول500 روپےلیٹربھی ہوجائےتوبھی حکومت کےساتھ کھڑاہوں، یہ میں نہیں کہہ رہا بلکہ کچھ بڑے بڑے لوگوں نے چند ماہ پہلے کہا تھا۔

    گذشتہ روز وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 30 روپے اضافہ کر رہے ہیں، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

    مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے معاشی صورتِ حال کے پیشِ نظر سخت فیصلہ لیا ہے، اس وقت ہمارے لیے ریاست کا مفاد عزیز ہے، سابق حکومت کی پالیسیوں کے باعث آج مہنگائی کا سامنا ہے۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کو فکس کیا، عوام پر کسی بھی قسم کا بوجھ ڈالنا ہمارے لیے مشکل فیصلہ تھا، عوام پر کچھ نہ کچھ بوجھ ڈالنا ناگزیر ہے، پیٹرول پر سبسڈی کا امیر اور غریب طبقہ دونوں فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

  • سندھ میں گیس کا بحران کیوں؟

    سندھ میں گیس کا بحران کیوں؟

    کراچی: سندھ میں گیس کے شدید بحران کے حوالے سے وزیر بلدیات و اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ملک کی مجموعی گیس کا 68 فی صد سندھ دیتا ہے، لیکن وفاق جان بوجھ کر سندھ کی ضرورت پوری نہیں کر رہا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایک بیان میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ 2200 ایم ایم سی ایف ڈی گیس قومی دھارے میں شامل کرتا ہے، سندھ کی ضرورت 1700 ایم ایم سی ایف ڈی گیس ہے، لیکن سندھ کو 900 سے 1000 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دی جاتی ہے۔

    وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ وفاق گیس کی ضرورت پوری نہیں کر رہا جس کی وجہ سے صوبے میں گیس بحران پیدا ہو گیا ہے، وفاق جان بوجھ کر سندھ کو اس کا جائز حق نہیں دے رہا۔

    انھوں نے کہا سندھ کو مہنگی ایل این جی نہ دیں، سندھ کو سندھ کی گیس دیں،وفاقی حکومت اپنی ناکامی کا ملبہ سندھ پر ڈال دیتی ہے، جب کہ گیس بحران کے ذمہ دار وزیر توانائی عمر ایوب ہیں۔

    ادھر وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ 70 فی صد کے قریب گیس پیدا کرتا ہے، سندھ کی ضرورتیں پوری ہوں تو باقی صوبوں کو گیس جانی چاہیے، کراچی کے کئی علاقوں میں 15 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، ادھر وزیر اعظم نے خوش خبری سنا دی ہے کہ اگلے 2 ماہ میں گیس کی مزید کمی ہوگی۔

    واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ میں بجلی بحران اور شدید لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ اب گیس کی بھی لوڈ شیڈنگ شروع ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے عوام دہرے عذاب میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

  • کراچی میں نالوں کی صفائی کے لیے تجاوزات ہٹانے کا فیصلہ

    کراچی میں نالوں کی صفائی کے لیے تجاوزات ہٹانے کا فیصلہ

    کراچی: شہر قائد میں نالوں کی صفائی کے لیے تجاوزات ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں نالوں کی صفائی کے لیے تجاوزات ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا، ایسی تجاوزات جہاں پر رہائش نہیں انھیں پیر سے ہٹایا جائے گا۔

    انھوں نے کہا کہ آج سندھ اور وفاقی حکومت کے درمیان کوآرڈنیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سندھ حکومت کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر تعلیم سعید غنی، چیئرمین پی اینڈ ڈی، وفاقی حکومت کی جانب سے اسد عمر، علی زیدی، امین الحق، جب کہ اسلام آباد سے ویڈیو لنک پر چیئرمین این ڈی ایم اے اور سیکریٹری پلاننگ نے شرکت کی۔

    ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اجلاس میں کراچی کے نالوں کی صفائی پر بات چیت ہوئی، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ نالوں پر بنی تجاوزات ہٹائی جائیں، جہاں لوگ رہائش پذیر ہیں ان کے لیے متبادل رہائش کا بندوبست کیا جائے گا۔

    سندھ میں وفاق کی جانب سے جاری کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت

    وزیر بلدیات نے بتایا کہ سندھ حکومت نے جامشورو سیہون سیکشن پر کام کی سست رفتاری کی نشان دہی کی، اس سیکشن کی تعمیر کے لیے سندھ حکومت 7 ارب وفاق کو دے چکی ہے، جس کے بعد اجلاس میں جامشورو سیہون سیکشن پر کام تیز کرنے کا فیصلہ ہوا۔

    انھوں نے کہا کے بی فیڈر کی لائننگ کا مسئلہ بھی اجلاس میں زیر غور آیا، جس سے متعلق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فیڈر کی لائننگ کے کام کا جائزہ لیا جائے گا۔

  • گندگی والے علاقوں کے افسران کے خلاف کارروائی کی جائےگی،ناصر حسین شاہ

    گندگی والے علاقوں کے افسران کے خلاف کارروائی کی جائےگی،ناصر حسین شاہ

    کراچی: وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ گندگی والےعلاقوں کے افسران کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے میونسپل کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کیے جائیں۔

    ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ہر شاہراہ،گلی، محلے کو گندگی سے پاک کر دیا جائے،کسی بھی مقام پر کچرے کے ڈھیر نظر نہیں آنے چاہئیں، میونسپل کمشنرز اپنی نگرانی میں صفائی کی سرگرمیوں کا معائنہ کریں۔

    وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ کسی بھی وقت سرپرائز وزٹ کر کے صورت حال کا جائزہ لوں گا، ہر یونین کونسل کو صاف ستھرا نظر آنا چاہیے۔

    ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ گندگی والے علاقوں کے افسران کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔

    نالوں پر تجاوزات ہیں جن کی وجہ سے صفائی میں بھی مسئلہ آتا ہے، ناصر حسین شاہ

    یاد رہے گزشتہ دنوں وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ نالوں پر تجاوزات ہیں جن کی وجہ سےصفائی میں بھی مسئلہ آتا ہے،کئی بار صفائی شروع کی مختلف رکاٹوں کی وجہ سے تاخیر ہوئی،2 لاکھ ٹن سے زیادہ نالوں سے نکلا کچرا لینڈ فل سائٹ منتقل کیا گیا۔

  • کراچی کی وراثت کے دعویدار ہی کراچی کی تباہی کے ذمہ دار ہیں،ناصر حسین شاہ

    کراچی کی وراثت کے دعویدار ہی کراچی کی تباہی کے ذمہ دار ہیں،ناصر حسین شاہ

    کراچی: وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کی وراثت کے دعویدار ہی کراچی کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کرونا اقدامات کے حوالے سے عوام کا غیر مشروط اعتماد ہماری جیت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ناگہانی آفات،مسائل میں سندھ حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے،ملک کے مسائل پیپلزپارٹی کے علاوہ کوئی حل نہیں کرسکتا۔

    ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی کی وراثت کے دعویدارہی کراچی کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے جدید منصوبوں کے متعدد پروگرامز کا افتتاح کیا۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ کرپشن،اقربا پروری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہتے ہیں،بلاول بھٹو کا وژن روشن اور جگمگاتا پاکستان ہے۔

    نالوں پر تجاوزات ہیں جن کی وجہ سے صفائی میں بھی مسئلہ آتا ہے، ناصر حسین شاہ

    یاد رہے کہ دو روز قبل ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ نالوں پر تجاوزات ہیں جن کی وجہ سےصفائی میں بھی مسئلہ آتا ہے،کئی بار صفائی شروع کی مختلف رکاٹوں کی وجہ سے تاخیر ہوئی،2 لاکھ ٹن سے زیادہ نالوں سے نکلا کچرا لینڈ فل سائٹ منتقل کیا گیا۔

  • نالوں پر تجاوزات ہیں جن کی وجہ سے صفائی میں بھی مسئلہ آتا ہے، ناصر حسین شاہ

    نالوں پر تجاوزات ہیں جن کی وجہ سے صفائی میں بھی مسئلہ آتا ہے، ناصر حسین شاہ

    کراچی:وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ نالوں پر تجاوزات ہیں جن کی وجہ سے صفائی میں بھی مسئلہ آتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں میں پانی زیادہ دیر رکا نہیں،بڑی سڑکوں پر پانی جمع ہوا تو بھی رات تک نکل گیا،کچھ علاقوں میں مسائل پیش آئے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ نالوں پر تجاوزات ہیں جن کی وجہ سےصفائی میں بھی مسئلہ آتا ہے،کئی بار صفائی شروع کی مختلف رکاٹوں کی وجہ سے تاخیر ہوئی،2 لاکھ ٹن سے زیادہ نالوں سے نکلا کچرا لینڈ فل سائٹ منتقل کیا گیا۔

    ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ نالوں پر انکروچمنٹ کو ختم کیاجائے گا،تین نالوں پر این ڈی ایم اے نے کام کر رہا ہے،کچھ اداروں نے لیگل انکروچمنٹ کی اجازت خود دی ہے،سندھ حکومت بھی کسی چیز سے بری الذمہ نہیں ہے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ پہلے بھی کراچی میں کئی دنوں تک پانی کھڑا ہوتا تھا مگر اب ایسا نہیں،سندھ حکومت اپنا کام کر رہی ہے،جائز تنقید کریں،آئیں مل کر انکروچمنٹ کے خلاف ایکشن کریں۔

  • صوبائی وزیر بلدیات کی متعلقہ اداروں کو فعال رہنے کی ہدایت

    صوبائی وزیر بلدیات کی متعلقہ اداروں کو فعال رہنے کی ہدایت

    کراچی: صوبہ سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈر پاسز اور نشیبی علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر نکاسی آب کا کام کیا جائے، میونسپل کمشنرز مستقل طور پر اپنے علاقوں میں فعال رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ سڑکوں پر سوئپنگ کو لگاتار جاری رکھا جائے، تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے علاقوں کا مستقل دورہ کریں۔

    ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ واٹر بورڈ عملہ مستقل طور پر ذمہ داریاں ادا کر رہا ہے، ضلعی چیئرمینز سے مستقل طور پر رابطہ ہے۔ اضلاع کا بلدیاتی عملہ مزید بارشوں سے قبل نکاسی انتظامات کو یقینی بنائے۔

    انہوں نے کہا کہ انڈر پاسز اور نشیبی علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر نکاسی آب کا کام کیا جائے، اندرونی گلیوں کی صفائی پر ڈی ایم سیز کا عملہ تعینات ہے۔ میونسپل کمشنرز مستقل طور پر اپنے علاقوں میں فعال ہیں۔

    وزیر بلدیات کا مزید کہنا تھا کہ نالوں کی مجموعی صورتحال پہلے سے بہتر رہی ہے۔

    خیال رہے کہ شہر قائد میں گزشتہ 3 روز سے مون سون کا چوتھا اسپیل جاری ہے جس نے شہر میں جل تھل ایک کردیا ہے، 3 روز کی بارش کے دوران کرنٹ لگنے سمیت مختلف حادثات میں 5 بچوں‌ سمیت 18 افراد جان کی بازی ہار گئے۔