Tag: ناصر حسین شاہ

  • وفاق کا سندھ کے 3 بڑے اسپتال اپنے زیر انتظام رکھنا زیادتی ہے: ناصرحسین شاہ

    وفاق کا سندھ کے 3 بڑے اسپتال اپنے زیر انتظام رکھنا زیادتی ہے: ناصرحسین شاہ

    خیرپور: وزیر آب پاشی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وفاق کا سندھ کے 3 بڑے اسپتال اپنے زیر انتظام رکھنا زیادتی ہے، جن اسپتالوں کا انتظام سنبھالا جا رہا ہے انھیں فنڈز بھی دیے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر آب پاشی ناصر حسین شاہ نے درگاہ دستگیر آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق نے سندھ کے تینوں بڑے اسپتالوں کا کنٹرول واپس لے لیا ہے، یہ سندھ کے ساتھ زیادتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جن اسپتالوں کا انتظام وفاق سنبھال رہا ہے، انھیں فنڈز بھی دیے جائیں، خیال رہے کہ وفاق نے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر، این آئی سی وی ڈی، اور این آئی سی ایچ کا انتظامی کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

    ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وفاق سندھ کے 40 ارب روپے نہیں دے رہا، پیسے نہ ملنے سے سندھ کے اہم منصوبے مکمل نہیں ہو رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  وفاق نے سندھ کے 3 بڑے اسپتالوں کا انتظامی کنٹرول واپس لے لیا

    انھوں نے کہا کہ نیب نے پیپلز پارٹی سے کوئی رعایت نہیں کی، آصف زرداری اور بلاول بھٹو روز نیب میں پیش ہو رہے ہیں، اب چیئرمین نیب خود اسکینڈل میں پھنس گئے ہیں۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب سے متعلق انکوائری پارلیمانی کمیٹی سے کرائی جائے، پتا چلے کس کے اشارے پر ویڈیو منظر عام پر لائی گئی۔

    یاد رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بھی تین اسپتالوں کا کنٹرول واپس لینے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا اقدام صوبائی خود مختاری پر حملے کے مترادف ہے، وفاقی حکومت عوامی ردعمل سے پہلے اسپتالوں پر اپنا فیصلہ واپس لے۔

  • ہندو لڑکیوں کا اغوا اور شادی، واقعے پر سخت ایکشن ہوگا: ناصر حسین شاہ

    ہندو لڑکیوں کا اغوا اور شادی، واقعے پر سخت ایکشن ہوگا: ناصر حسین شاہ

    کراچی: صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے گھوٹکی واقعے کو بد قسمتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری کوشش ہے کہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں، واقعے پر سخت ایکشن ہوگا، اس معاملے پر قانون سازی بھی ہوئی ہے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے اے آر وائی پروگرام سوال یہ ہے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کے تحفظ کے لیے بلاول بھٹو کے واضح احکامات ہیں، اقلیتوں کو سینیٹ اور قومی و صوبائی اسمبلی میں نمائندگی بھی دی گئی ہے۔

    رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ گھوٹکی کے معاملے پر چیئرمین بلاول بھٹو نے نوٹس لیا ہے، ان کی ہدایت پر وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ہدایات جاری کیں، معاملے پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے بھی رابطہ ہوا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ہندو لڑکیوں کا اغوا پاکستان کا اندورنی معاملہ ہے، بھارت مداخلت نہ کرے، رمیش کمار

    ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اقلیتوں کے تحفظ کے لیے پیپلز پارٹی نے قانون سازی بھی کی ہے، ہماری ہم دردیاں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں، بلاول بھٹوکی ہدایت پر اقلیتی برادری کا بہت خیال رکھتے ہیں، سندھ میں قانون لاگو ہے وہ لوگ دوسرے صوبے گئے۔

    خیال رہے کہ سندھ کے علاقے گھوٹکی میں دو کم عمر لڑکیوں کو مبینہ طور پر اغوا کر کے مسلمان کیا گیا اور بعد ازاں ان کی شادیاں کرائی گئیں، تاہم ایک وڈیو میں لڑکیوں نے کہا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے گئیں اور مسلمان ہوئیں۔

  • عمران خان کا ٹویٹ قابلِ تعریف ہے: وزیرِ اطلاعات سندھ

    عمران خان کا ٹویٹ قابلِ تعریف ہے: وزیرِ اطلاعات سندھ

    کراچی: سندھ کے وزیرِ اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے جواب میں وزیرِ اعظم عمران خان کے ٹویٹ کی تعریف کرتا ہوں۔

    وہ اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ پاکستان پر الزام تراشی کرنے والوں کے خلاف حکومت کا ساتھ دیں گے۔

    [bs-quote quote=”ڈونلڈ ٹرمپ پہلے بھی اس قسم کی باتیں کرتے آئے ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ناصر حسین شاہ” author_job=”وزیر اطلاعات سندھ”][/bs-quote]

    ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پہلے بھی اس قسم کی باتیں کرتے آئے ہیں، امریکا نے کبھی پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف نہیں کیا۔

    وزیرِ اطلاعات سندھ نے شاہ محمود قریشی کے اس بیان کے ساتھ بھی اتفاق کیا کہ پچھلے دور میں خارجہ پالیسی ٹھیک نہیں تھی اور نہ ہی کوئی وزیرِ خارجہ تھا۔

    انھوں نے کہا کہ بہ طورِ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا ایک ماضی ہے، تاہم مزید بہتری کی ضرورت ہے۔

    ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت صرف دو چیزوں کے پیچھے ہے، این آر او نہیں دیں گے اور احتساب کریں گے، حکومت بتائے ان سے این آر او کون مانگ رہا ہے اور احتساب سے کسی نے نہیں روکا۔


    یہ بھی پڑھیں:  اب ہم وہی کریں گے، جو ملک کے لئے بہترہوگا: وزیراعظم کا ڈونلڈ‌ ٹرمپ کو دوٹوک جواب


    واضح رہے کہ امریکی صدر نے پاکستان کے خلاف امداد بند کرنے کے سلسلے میں ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکا کے لیے کچھ نہیں کیا۔ جس پر وزیرِ اعظم عمران خان نے بھی ٹویٹر پر منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر ٹرمپ الزام لگانے سے قبل اپنا ریکارڈ درست کریں۔

    وزیرِ اعظم نے واضح طور پر امریکا کو پیغام دیا کہ اب ہم وہی کریں گے، جو ملک کے لیے بہتر ہوگا۔

  • بینک اکاؤنٹس کے معاملے کو پیپلزپارٹی سے جوڑنےکی کوشش کی جارہی ہے، ناصر حسین شاہ

    بینک اکاؤنٹس کے معاملے کو پیپلزپارٹی سے جوڑنےکی کوشش کی جارہی ہے، ناصر حسین شاہ

    کراچی : صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ بینک اکاؤنٹس کے معاملےکو پیپلزپارٹی سے جوڑنےکی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں کوئی پریشانی یاخوف نہیں،عدالتوں پریقین ہے انصاف ملے گا، موجودہ حکومت جو وعدے کررہی ہے، کام کریں گے تو ساتھ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے بینکنگ کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آصف زرداری پراس قسم کے کیسز شروع سے بنتے آرہے ہیں اور موجودہ کیسز بھی نوازشریف کی حکومت میں بنے تھے۔

    ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی پریشانی یا خوف نہیں،عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں، یقین ہے انصاف ملے گا، پہلے بھی آصف زرداری پابند سلاسل رہے ہیں اور باعزت بری ہوئے۔

    رہنما پیپلزپارٹی نے کہا بینک اکاؤنٹس کے معاملے کو پیپلزپارٹی سے جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے، جو اکاؤنٹس سامنے آرہے ہیں اس میں عوام کا نہیں بینکوں کا قصور ہے، پیسے کہاں گئے کہاں سے آئے انکوائری بالکل ہونی چاہیے۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عجیب تاثربنانے کی کوشش کی جارہی ہے ، ترقی کی بجائے مہنگائی دی ،ہر چیزمہنگی کردی گئی، حکومت نے آج کل نیا جملہ پکڑا ہوا ہے کہ این آراونہیں دیں گے، این آراوان سے کس نے مانگاہے۔

    انھوں نے کہا ہم چاہتے ہیں حکومت 5سال پورے کرے ، نوازحکومت نے بھی سندھ میں ترقیاتی کام کے بہت وعدے کیے تھے، موجودہ حکومت بھی وعدے کر رہی ہے، کام کریں گے تو ساتھ دیں گے۔

    سندھ کے وزیر نے کراچی پریس کلب واقعہ میں صوبائی حکومت اور پیپلزپارٹی کے ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کراچی پریس کلب پرحملے کی انکوائری کااعلان کردیا اور کہا وزیراعلی سندھ نے کراچی پریس کلب پر حملے کا سخت نوٹس لیا ہے۔

    ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پی پی حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے، سینئر صحافیوں سے بدتمیزی کا بھی نوٹس لیا گیا ہے، تحقیقات کرائیں گے، سندھ حکومت یقین دلاتی ہے ملوث لوگوں کےخلاف کارروائی کریں گے اور سی ٹی ڈی کی وضاحت کی انکوائری کرائیں گے۔

  • "سندھ کے شہزادے” کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح: شاہد آفریدی اور سلمان اقبال کو ناصر حسین شاہ کا خراجِ تحسین

    "سندھ کے شہزادے” کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح: شاہد آفریدی اور سلمان اقبال کو ناصر حسین شاہ کا خراجِ تحسین

    کراچی: نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں ایکشن سے بھرپور میلہ سج گیا، کراچی کنگز "سندھ کے شہزادے” کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی، راشد لطیف اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ شریک ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ میں 75 کھلاڑی اور 5 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، افتتاحی میچ میں ہوم امیج کراچی اور برج پاور حیدر آباد کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔

    اس موقع پر صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کنگز کے شابہ بشانہ اور اس کی کاوشوں کو سراہتی ہے، کراچی میں بڑے ایونٹس ہوئے، دنیا بھر سے لوگ یہاں آئے ہیں۔

    شاہد آفریدی، سی ای او کراچی کنگز طارق وسیع اور اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک گروپ ڈائریکٹر محبوب عبد الرؤف

    صوبائی وزیر نے کہا ’سندھ حکومت نوجوان کھلاڑیوں کو سہولتیں فراہم کرے گی، شاہد آفریدی اور سلمان اقبال کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، آپ لوگ اندرون سندھ کے ٹیلنٹ کو اجاگر کر رہے ہیں، جہاں کھلاڑیوں کے لیے مناسب سہولتیں موجود نہیں، سندھ کے شہزادے بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔‘

    شاہد خان آفریدی


    کراچی کنگز سندھ کے شہزادے ایونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ’سندھ سے نوجوان کرکٹرز کی تلاش ضروری ہے، بد قسمتی سے اندرون سندھ سے کرکٹرز سامنے نہیں آتے۔‘

    [bs-quote quote=”سندھ حکومت کراچی کنگز کے لیے گراؤنڈ یا زمین فراہم کرے: شاہد آفریدی” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    بوم بوم شاہد آفریدی نے اندرون سندھ سے نوجوانوں کو منتخب کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ راشد لطیف و دیگر نے اندرون سندھ سے ٹیلنٹ کو اجاگر کیا، سندھ حکومت بھی کراچی کنگز کے لیے گراؤنڈ یا زمین فراہم کرے۔

    جارحانہ بیٹنگ کے لیے مشہور کرکٹ اسٹار اور کراچی کنگز کے صدر نے راشد لطیف کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ’راشد لطیف کی پوری ٹیم نے اندرون سندھ میں زبردست کام کیا، پی ایس ایل فرنچائز کی اپنی کرکٹ اکیڈمی ہونی چاہیے۔‘

    راشد لطیف


    کراچی کنگز ٹیم کے ڈائریکٹر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے اس موقع پر کہا کہ اندرون سندھ اور کراچی میں بہت ٹیلنٹ ہے، ہم نے اندرون سندھ اور کراچی سے 75 سے زائد کھلاڑی منتخب کیے ہیں۔

    [bs-quote quote=”پاکستان کے شہزادوں کے ٹیلنٹ کو بھی سامنے لائیں گے: راشد لطیف” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    سندھ کے شہزادے ایونٹ کے سلیکٹر راشد لطیف نے کہا کہ سندھ کے بعد پاکستان کے شہزادوں کے ٹیلنٹ کو بھی سامنے لائیں گے، اس وقت پورے پاکستان میں کرکٹ کو پذیرائی مل رہی ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  کراچی کنگزٹیلنٹ ہنٹ پروگرام مکمل، بہترین کھلاڑی منتخب کرلیے


    سابق وکٹ کیپر کا کہنا تھا ’نئے کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے لیے کوچز کی کوئی کمی نہیں ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے کوچز نے قیمتی وقت بچوں کو دیا ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘

  • بوتلوں میں شراب نہیں شہد اور زیتون کا تیل تھا، ناصر حسین شاہ

    بوتلوں میں شراب نہیں شہد اور زیتون کا تیل تھا، ناصر حسین شاہ

    کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن کے کمرے سے برآمد ہونے والی بوتلوں میں شراب نہیں شہداورزیتون کاتیل تھا، چیف جسٹس خودشرجیل کا میڈیکل چیک اپ کرالیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسپتال میں شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلوں کی برآمدگی پر پی پی رہنما ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بوتلوں میں شراب نہیں شہداورزیتون کاتیل تھا، چیف جسٹس کیلئے ہمارے دل میں بڑا احترام ہیں، چیف جسٹس خود شرجیل کا میڈیکل چیک اپ کرالیں۔

    ناصرحسین شاہ کا کہنا تھا کہ اسپتال کے کچن سے ملنے والی بوتلوں کا بھی ٹیسٹ کرالیا جائے، شرجیل میمن کی سرجری ہوئی ہے، انھیں اب بھی دو سے تین ہفتے ڈریسنگ کی ضرورت ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سرجری ریکارڈ کا حصہ ہے، بے شک انکوائری کرالی جائے، شرجیل میمن کے ڈرائیور اور ملازمین کی بلاجواز گرفتاری کی گئی۔

    یاد رہے الصبح چیف جسٹس نے ضیاء الدین اسپتال کا مختصر دورہ کیا اور وہاں زیرعلاج شرجیل میمن کے کمرے میں گئے، جہاں پیپلزپارٹی کے رہنما کے کمرے سے شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں تھیں۔

    مزید پڑھیں : چیف جسٹس کا ضیاء الدین اسپتال کا دورہ‘ شرجیل میمن کےکمرے سےشراب کی بوتلیں برآمد

    بعد ازاں چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیسز کی سماعت کے دوران کہا کہ شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی 3بوتلیں ملیں، اٹارنی جنرل کہاں ہیں؟ جائیں دیکھیں۔

    انہوں نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ انورمنصور خان صاحب! ذرا اس طرف بھی توجہ دیں، آپ نے بہت اچھے کام کیے مگر یہ دیکھیں۔

    چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ جب شرجیل میمن سے شراب کی بوتلوں سے متعلق پوچھا تو کہا کہ میری نہیں ہے۔

  • ایم کیوایم کو سندھ کی تقسیم کے ایجنڈے سے دستبردار ہونا پڑے گا، ناصر حسین شاہ

    ایم کیوایم کو سندھ کی تقسیم کے ایجنڈے سے دستبردار ہونا پڑے گا، ناصر حسین شاہ

    کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت میں شامل ہونے کیلئے ایم کیوایم کو سندھ کی تقسیم کےایجنڈے سے دستبردار ہونا ہوگا،2023میں بلاول بھٹو ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کو ہوگا، جس میں نومنتخب ارکان پیر کو حلف اٹھائیں گے۔

    مراد علی شاہ کو سندھ کے وزیراعلیٰ کیلئے نامزد کیا گیا ہے، جبکہ آغاسراج درانی کو اسپیکر سندھ اسمبلی اور ریحانہ لغاری کو ڈپٹی اسپیکر کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

    ناصرحسین شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے اراکین اسمبلی کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے وارننگ دی ہے، بلاول نے گڈ گورننس ،شفافیت اور میرٹ پر زور دیا ہے، 2023میں بلاول بھٹو ملک کےوزیراعظم بنیں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں ناصرحسین شاہ نے بتایا کہ پی ٹی آئی وفاق میں حکومت بنانےکیلئےجارہی ہے، ملک کیلئے جو چیز بہتر ہوگی اس کی حمایت کریں گے۔

    مزید پڑھیں: پیپلزپارٹی نے وزیراعلیٰ سندھ کے لئے مراد علی شاہ کو نامزد کر دیا

    سندھ میں حکومت سازی کیلئے ہمارے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں، سب سے بات چیت کریں گے، تاہم سندھ کی تقسیم کی بات کسی صورت قبول نہیں کریں گے، حکومت میں شمولیت کیلئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو سندھ کی تقسیم کے ایجنڈے سے دستبردار ہونا ہوگا۔

  • مریم آپا اس وقت انتہائی دکھی ہیں  ان کابرانہیں منانا چاہیے، ناصر حسین شاہ

    مریم آپا اس وقت انتہائی دکھی ہیں ان کابرانہیں منانا چاہیے، ناصر حسین شاہ

    کراچی : سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے کہا کہ مریم آپا کو سمجھنا چاہیے کہ نمبر گیم تھا، وہ اس وقت انتہائی دکھی ہیں ان کابرانہیں منانا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ  نے ایکسپوسینٹر کراچی میں سولویں انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹری فیئیر کا افتتاح کیا، بڑئی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے بڑئی برائی کو ختم کرنے کے لئے چھوٹی برائی سے ہاتھ ملانے میں کوئی مضائقہ نہیں۔

    سینیٹ الیکشن کے حوالے سے انھوں نے مریم اورنگزیب کو آپا قرار دے کر کہا کہ مریم آپا اس وقت انتہائی دکھی ہیں ان کابرانہیں منانا چاہیے، ان کو سمجھنا چاہیے کہ نمبر گیم تھا۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج عدالتیں آزادانہ فیصلے کرتی ہیں لیکن مخالفین کو وہ عدالتیں چاہئیں جو بے نظیر کے خلاف فیصلے دیا کرتی تھی،  انہوں نے 50روپے نہیں بلکہ 500 ارب کی کرپشن کی۔

    پی ایس ایل کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ مختلف پراجیکٹس میں بہت تاخیرکی جارہی ہے ، پی ایس ایل کےفائنل کا انعقاد ہونے جارہا ہے ، اسٹیڈیم کی رونقیں بحال ہونگی،  ٹکٹس کی فروخت سے لیکر میچ کے اختتام تک تعاون کی ضرورت ہے۔

    ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شائقین کوپارکنگ کی سہولت دی جائے وہی پارکنگ کی جائے ، اسٹیڈیم میں پہنچانے کیلئے فری شٹل سروس چلائی جائیگی، شائقین کو پارکنگ سے شٹل سروس اسٹیڈیم پہنچائے گی۔

    انھوں نے اہل کراچی کو مشورہ دیا کہ فائنل والے دن شہریوں کو صبر، برداشت اور حسن سلوک کا مظاہرہ کرنا ہوگا، دنیا بھر کو کراچی اور پاکستان کا مثبت چہرہ دکھائیں گے، اسٹیڈیم کی رونقیں بحال ہونگی، سپورٹ اور تعاون کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • راؤانور کے معاملے میں‌ کوئی دباؤ نہیں،مکمل انکوائری ہوگی:وزیر اطلاعات سندھ

    راؤانور کے معاملے میں‌ کوئی دباؤ نہیں،مکمل انکوائری ہوگی:وزیر اطلاعات سندھ

    کراچی: سندھ کے وزیراطلاعات ناصرحسین شاہ کا کہنا ہے کہ راؤانوار بہادر اورنڈر افسر ہیں، خودکش حملے سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ کام کررہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نقیب کیس کی مکمل انکوائری ہوگی، راؤ انوار کے معاملے میں کوئی دباؤ نہیں ہے، نقیب اللہ کیس کی انکوائری رپورٹ پرمکمل عمل درآمد ہوگا۔

    وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ راؤ انوار بہادر پولیس افسر ہیں، ایسے ہی افسروں پر خودکش حملے ہوتے ہیں، البتہ یہ تاثرغلط ہے کہ سندھ حکومت راؤانوارکے معاملے میں بےبس ہے۔

    انھوں نے ماضی نے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مرادعلی شاہ بااختیار وزیر اعلیٰ ہیں، وہ پہلے بھی راؤ انوار کو معطل کرچکے ہیں، اس بار بھی قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔

    چیف جسٹس کا نقیب اللہ محسود کے قتل کا ازخود نوٹس

    واضح رہے 13 جنوری کو ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی سربراہی میں دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے شاہ لطیف ٹاؤن میں کارروائی کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ اس کارروائی میں مزاحمت پر پولیس کی جوابی فائرنگ میں چار دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں نوجوان نقیب اللہ بھی شامل تھا۔

    خان صاحب وزیراعظم کی کرسی پربیٹھےتوسب ٹھیک ورنہ خراب نظرآتاہے،ناصر شاہ

    البتہ فوراً ہی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر یہ دعویٰ سامنے آگیا تھا کہ اس کا کسی دہشت گرد تنظیم سے تعلق نہیں۔ اس دعویٰ نے جلد ہی ایک احتجاجی مہم کی شکل اختیار کر لی۔

    یاد رہے کہ چیف جسٹس نے مبینہ مقابلے میں نقیب اللہ محسود کی ہلاکت کا ازخودنوٹس لے لیا اور آئی جی سندھ سے7دن میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • خان صاحب وزیراعظم کی کرسی پربیٹھےتوسب ٹھیک ورنہ خراب نظرآتاہے،ناصر حسین شاہ

    خان صاحب وزیراعظم کی کرسی پربیٹھےتوسب ٹھیک ورنہ خراب نظرآتاہے،ناصر حسین شاہ

    کراچی : سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ خان صاحب وزیراعظم کی کرسی پربیٹھےتوسب ٹھیک ورنہ خراب نظرآتاہے، قصور واقعہ وہاں کی انتظامیہ کی نااہلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ لیاری ایکسپریس وے کاافتتاح اس ہی مہینے ہوجائے گا۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ان صاحب وزیراعظم کی کرسی پربیٹھےتوسب ٹھیک ورنہ خراب نظرآتاہے،ناصرشاہ

    وزیر اطلاعات سندھ کا زینب قتل کے حوالے سے کہنا تھا کہ قصورواقعہ وہاں کی انتظامیہ کی نااہلی ہے، ایسےتمام کیسز ایک ہی علاقے میں ہوئےہیں، زینب کےواقعے کے بعد ایشو منظرعام پر آیا، اس سے پہلے بھی اس علاقے میں واقعات ہورہےتھے۔


    مزید پڑھیں :  مرید پیروں سے شادی کر رہے ہیں، واقعی تبدیلی آگئی ہے، ناصرحسین شاہ


    یاد رہے چند روز قبل میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت گرانا نہیں چاہتے، باقرنجفی رپورٹ کے مطابق انصاف چاہتے ہیں، عمران خان کے ساتھ بیٹھنے کا کوئی شوق نہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ سندھ میں لائیو اسکلز بیسڈ ایجوکیشن دیں گے، جنسی تعلیم دینے کی اطلاعات میں صداقت نہیں ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔