Tag: ناظرین

  • دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کو بڑی مشکل کا سامنا

    دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کو بڑی مشکل کا سامنا

    کامیڈی کنگ کپل شرما ایک بار پھر اپنی شاندار ٹیم کے ساتھ ناظرین کو ہنسانے کے لیے واپس آگئی ہے لیکن اس بار اس شو جس کا نام دی گریٹ انڈین کپل شرما شو رکھا گیا ہے اس کے ناظرین کی تعداد میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے۔

    سونی ٹی وی پر طویل عرصے تک کام کرنے کے بعد کپل شرما اور ان کی ٹیم رواں برس کے شروع میں نیٹ فلکس چلی گئی تھی، اس پلیٹ فارم پر بھی شائقین نے شو کو بہت پیار دیا لیکن اب اس کے ناظرین کی تعداد میں مسلسل کمی آگئی ہے۔

    شو کے پہلے سیزن کے پریمیئر میں اداکار رنبیر کپور، نیتو کپور اور ردھیما کپور ساہنی شامل تھے، دوسرے سیزن کے پریمیئر میں عالیہ بھٹ، کرن جوہر، ویدانگ رینا، اور وسن بالا کے ساتھ مہمانوں کے طور پر نظر آئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Netflix India (@netflix_in)

    ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کی پہلی قسط میں رنبیر کپور، دوسری قسط میں روہت شرما اور شریاس آئر، تیسری قسط میں فلم امر سنگھ چمکیلا کی ٹیم اور چوتھی قسط میں وکی کوشل اور سنی کوشل نے بطور مہمان شرکت کی تھی۔

    ابتدائی 4 ہفتوں کے دوران اس شو نے 8 ملین ویوز حاصل کئے تھے جبکہ دوسرے ہفتے میں سب سے زیادہ کمائی کی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Netflix India (@netflix_in)

    لیکن بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب سیزن 2 میں اداکارہ عالیہ بھٹ اور کرن جوہر کا ایپی سوڈ اتنا اثر انگیز نہیں رہا اس کے برعکس رنبیر کپور کے ایپی سوڈ نے کئی ملین ویوز حاصل کیے تھے۔

    واضح رہے کہ دی گریٹ انڈین کپل شو میں کرشنا ابھیشیک، کیکو شاردا، ارچنا پورن سنگھ اور راجیو ٹھاکر شامل ہیں، پہلے سیزن میں بہت سے نامور شوبز اور اسپورٹس اسٹار شو میں آئے تھے، اس سیزن کے دوسرے شو میں ٹیم فلم ’دیورا ‘ کے جونیئر این ٹی آر، سیف علی خان، اور جھانوی کپور شامل ہوں گے۔

  • براڈ کاسٹر نے اپنی ہی بیماری کا آن ایئراعلان کرکے ناظرین کو حیران کردیا

    براڈ کاسٹر نے اپنی ہی بیماری کا آن ایئراعلان کرکے ناظرین کو حیران کردیا

    عام طور پر نیوز کاسٹر یا براڈ کاسٹر دنیا بھر کی خبریں پیش کرتی ہیں مگر سی این این کی ایک براڈ کاسٹر نے اپنی ہی بیماری کا آن ایئراعلان کرکے ناظرین کو حیران کردیا۔

    ایک دُکھی آن ایئر پیغام کے ساتھ ’سی این این‘ کی اینکر سارہ سڈنر نے اعلان کیا کہ انہیں تیسرے درجے کا چھاتی کا کینسر ہے۔ انہوں نے آن ائیر اپنی بیماری کا بتاتے ہوئے خواتین سے سالانہ میموگرام کروانے پر زور دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sara Sidner (@sarasidnertv)

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر براڈکاسٹر سارہ سڈنر نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہاکہ اپنے وقت کا ایک سیکنڈ نکال کر صرف ان 8 خواتین کو یاد کریں جن سے آپ محبت کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ  آپ کو بس انہیں اپنی انگلیوں پر گننا ہے، اگر ان میں سے کسی کو چھاتی کا کینسر ہو جائے تو آپ کیا سوچیں گے، درحقیقت میں اپنے دوستوں کے آٹھ رکنی گروپ میں ہوں۔ میرے دوستوں اور چاہنے والوں کے لیے یہ بُری خبر ہے۔

    پر براڈکاسٹر سارہ نے کہا کہمیں کبھی بیمار نہیں رہی، میں سگریٹ نہیں پیتی اور میں شاذ و نادر ہی شراب پیتی ہوں، میرے خاندان میں بریسٹ کینسر کا کوئی واقعہ نہیں تاہم میں اس بیماری کے تیسرے اسٹیج میں ہوں۔

    آنسوؤں کے ساتھ انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’میری تمام بہنوں کے لیے پیغام ہے کہ آپ کی جلد کا رنگ کچھ بھی ہو براہ کرم ہر سال ایک میموگرام کروائیں، ہم نے خود بھی معائنہ کیا، آپ بھی بیماری کا جلد پتہ لگانے کی کوشش کریں‘۔