Tag: ناظم آباد

  • کراچی: مسافر بس پر فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار کا ریمانڈ منظور

    کراچی: مسافر بس پر فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار کا ریمانڈ منظور

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بس پر فائرنگ کے ملزم پولیس اہلکار کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ لوگ لٹ رہے ہوتے ہیں تب فائر نہیں کرتے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے ناظم آباد میں بس پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزم پولیس اہلکار کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔

    مجسٹریٹ نے ریمارکس میں کہا کہ لوگ لٹ رہے ہوتے ہیں تب فائر نہیں کرتے۔ گولی چلانی ہے تو عوام کی حفاظت کے لیے چلائیں۔

    مزید پڑھیں: ناظم آباد میں بس پر فائرنگ، 3 افراد زخمی

    ملزم اہلکار نے بیان میں کہا کہ گاڑی سے بچاؤ بچاؤ کی آواز آرہی تھی۔ ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے جوابی فائر کیا تھا۔

    عدالت نے بیان کے بعد ملزم کو مزید تفتیش کے لیے 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 2 میں عید گاہ گراؤنڈ کے قریب مسافر بس پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے تھے جن کی شناخت مہتاب، عمیر اور گولانوں کے نام سے ہوئی۔

  • اردو بازار ناظم آباد میں دکاندار کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک

    اردو بازار ناظم آباد میں دکاندار کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک

    کراچی : شہر قائد کے علاقے ناظم آباد میں واقع  اردو بازار میں دکاندار نے فائرنگ کر کے دو مبینہ ڈاکووں کو ہلاک کردیا۔

    ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع اردو بازار میں دکاندار نے فائرنگ کرکے دو مبینہ ڈاکووں کو ہلاک کردیا ہے،دکاندار کی فائرنگ دونوں مبینہ ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔

    ڈی آئی جی ویسٹ نے کہا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ہے،ملزم کا کہنا ہے کہ ہلاک شدہ افراد لوٹ مار کی نیت سے آئے تھے جنہیں اپنے جان و مال کی دفاع پر فائرنگ کر کے بھگانا چاہا تھا کہ وہ گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گئے۔

    اسی سے متعلق : کراچی میں عوام کے ہتھے چڑھنے والے چار ڈاکو چل بسے

    اردو بازار کے دکانداروں کا کہا ہے کہ دو ملزمان بازار میں لوٹ مار کی نیت سے داخل ہوئے تھے کہ مقامی دکاندار نے مزاحمت کی جس پو ڈاکوؤں نے براہراست فائرمگ کر دی ،دکاندار کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ڈاکو زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد دینے کے لیے ایمبولینس کو بلایا گیا تا ہم ایمبولینس کے آنے سے قبل ہی وہ جاں بحق ہو گئے۔

  • کراچی فائرنگ اور پرُتشدد واقعات میں6 افراد جاں بحق

    کراچی فائرنگ اور پرُتشدد واقعات میں6 افراد جاں بحق

    کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں پولیس اہلکار اور دو سیاسی جماعت کے کارکنان سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق ملیر جعفر طیار سوسائٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد عاصم اور حیدر جاں بحق ہوگئے جبکہ تیسرا حسن نامی شخص زخمی ہوا ہے۔

    ایم کیو ایم کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق ایم کیو ایم ملیر سیکٹر کے یونٹ 95 سے تھا۔

    دوسری جانب نیو کراچی کے رہائشی فلیٹ سے سب انسپیکٹر سلیم کی تشدد زدہ نعش برآمد ہوئی ہے، مقتول ٹریفک سیکشن میں تعینات تھے اور تین شادیاں کی ہوئیں تھیں۔

    قبل ازیں ناظم آباد چار نمبر سے بھی ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔

    اُدھر اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں فائرنگ سے عمیر خان نامی شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ لانڈھی 89 میں‌ فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

    الفلاح کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ ایک ملزم گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

  • کراچی: ناظم آباد سے 3 مبینہ دہشت گردگرفتار

    کراچی: ناظم آباد سے 3 مبینہ دہشت گردگرفتار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ناظم آباد سے پولیس نے تین مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر ناظم آباد نمبر چارکے علاقے سے تین ملزمان ہارون ، انجم اور عامر کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

    پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے جو بروقت کارروائی کرکے ناکام بنا دیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے، ملزمان سے مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

  • کراچی میں پولیس مقابلہ: پانچ ملزمان مارے گئے،اسلحہ برآمد

    کراچی میں پولیس مقابلہ: پانچ ملزمان مارے گئے،اسلحہ برآمد

    کراچی : پولیس اور رینجرز کی کارروائیوں کے دوران پانچ ملزمان مارے گئے۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    ناظم آباد دو نمبر میں پولیس اور رینجرزکی مشترکہ کارروائی کےدوران ملزمان اورقانون نافذ کرنیوالے اداروں کےدرمیان فائرنگ کےتبادلے میں ایک ملزم ماراگیا۔

    سہراب گوٹھ انڈس پلازہ کےقریب رینجرز کی چھاپہ مارکارروائی میں دو طرفہ فائرنگ کےنتیجے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا، ہلاک ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی،ملزمان کےقبضےسےاسلحہ بھی ملا ہے۔

    لیاری کےعلاقےبغدادی میں لیاری گینگ وار ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نےسرچ آپریشن کیاجس کےدوران گینگ وار ملزمان اور پولیس کی جانب سےفائرنگ کےتبادلے میں گینگ وار کے تین ملزمان مارےگئے۔

    ہلاک ملزمان کی شناخت عبدالرحمان عرف لمبا،سبحان عرف گرنیڈاور علی شان عرف شان کےناموں سےکی گئی۔

    پولیس کےمطابق ہلاک ملزمان تیس سےزائد افرادکی ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اوراغوا برائےتاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

    ملزمان کے قبضے سےایوان لانچر،سولہ گولےاور اسلحہ بھی ملاہے۔پراناگولیماربلوچ پاڑہ کےقریب نامعلوم افرادکی فائرنگ سےہارون نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔

  • کراچی:تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف بلدیہ ملازمین کا مظاہرہ

    کراچی:تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف بلدیہ ملازمین کا مظاہرہ

    کراچی کے علاقے ناظم آباد گجر نالے کے قریب بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کیا اس دوران مشتعل افراد نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیا جسکی وجہ سے ناظم آباد انڈر پاس اور اطراف کے علاقوں میں ٹریفک کی روانی معطل ہوگئ اور بعض مقامات پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گیئں جس کی وجہ سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا رہا۔

    مظاہرے میں شریک ملازمین کا کہنا تھا کہ کئ ماہ گزر جانے کے باوجود تنخواہیں اور دیگر مراعات نہیں ملیں جس کی وجہ سے مہنگائی کے اس دور میں ان کے لئے گزر بسر کرنا مشکل ہوگیا ہے، ملازمین نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر تنخواہیں ادا کی جائیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیاجائے گا اور ملازمین کام چھوڑ دیں گے۔