Tag: ناظم جوکھیوقتل کیس

  • ناظم جوکھیوقتل کیس میں نامزد رکن قومی اسمبلی کا نام  عبوری قومی شناخت لسٹ میں شامل

    ناظم جوکھیوقتل کیس میں نامزد رکن قومی اسمبلی کا نام عبوری قومی شناخت لسٹ میں شامل

    کراچی : ناظم جوکھیو قتل کیس میں مطلوب پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی کا نام عبوری قومی شناخت لسٹ میں شامل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ناظم جوکھیو قتل کیس میں مطلوب جام عبدالکریم کی وطن واپسی کے معاملے پر وفاقی حکومت کی ہدایت پر ایف آئی اے نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی کا نام عبوری قومی شناخت لسٹ میں شامل کر دیا۔

    ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ پی این آئی ایل میں نام کی موجودگی پر جام عبدالکریم کے پاکستان داخلے پر انھیں حراست میں لے لیا جائے گا۔

    گورنر سندھ کی جانب سے جام کریم کا نام پی این آئی ائل لسٹ میں شامل کرنے کیلئے خط لکھا گیا تھا جبکہ جام عبدالکریم نے سندھ ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت لے رکھی ہے۔

    جام عبدالکریم نے عدم اعتماد کی تحریک میں حصہ لینے کیلئے دبئی سے اسلام آباد کے لئے غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے612کی ٹکٹ کنفرم کرائی تھی۔

    یاد رہے وزیرداخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ناظم جوکھیو کےقتل میں نامزد ایم این اے جام عبدالکریم دبئی سےووٹ ڈالنےآرہےہیں، جام کریم جیسے ہی اسلام آباد پہنچے گا اسے گرفتار کرلیا جائے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے میں نے ڈی جی ایف آئی اے کو کہہ دیا ہے کہ جام عبدالکریم کو گرفتار کریں اور آئی جی سندھ کے حوالے کیا جائے۔

  • ناظم جوکھیو کے قتل میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور

    ناظم جوکھیو کے قتل میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور

    کراچی : ملیر کورٹ نے ناظم جوکھیوقتل کیس میں نامزدملزم سلیم ہالارکی عبوری ضمانت منظورکرلی ، ملزم پرناظم جوکھیوکےقتل میں ملوث ہونےکاالزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت میں ناظم جوکھیوقتل کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نےکیس میں نامزد ملزم سلیم ہالارکی عبوری ضمانت منظورکرلی۔

    عدالت نےملزم کی عبوری ضمانت 3لاکھ روپے کے عوض منظور کرتے ہوئے 22 نومبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

    ملزم سلیم ہالارنےسندھ ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت کرارکھی تھی ، جس پر عدالت نےملزم کو 3دن میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی ۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پرناظم جوکھیوکےقتل میں ملوث ہونےکاالزام ہے اور ملزم کےخلاف میمن گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

  • ناظم جوکھیوقتل کیس میں نامزد ایم این اے جام عبدالکریم نے عبوری ضمانت کرالی

    ناظم جوکھیوقتل کیس میں نامزد ایم این اے جام عبدالکریم نے عبوری ضمانت کرالی

    کوئٹہ : ناظم جوکھیوقتل کیس میں نامزد کراچی کے ایم این اے جام عبدالکریم نے بلوچستان ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت کرالی۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ میں ناظم جوکھیوقتل کیس میں نامزد ملزم ایم این اے جام عبدالکریم کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس نعیم اخترافغان نے درخواست پر سماعت کی۔

    چیف جسٹس نعیم اخترافغان کی عدالت نےجام عبدالکریم کی پندرہ دن کی عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے ملزم کو کراچی کی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

    خیال رہے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم،ناظم جوکھیوقتل کیس میں نامزدہیں جبکہ رکن قومی اسمبلی کے چھوٹے بھائی ایم پی اے جام اویس سمیت چھے ملزمان سولہ نومبر تک پولیس ریمانڈ پرہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے ویڈیومیں نظر آنے والی گاڑی کا ریکارڈ ایکسائز سے نہیں ملا، کسٹمز حکام سے معلومات لی جا رہی ہیں۔

  • ناظم جوکھیو قتل کیس:  جام اویس  کے جسمانی ریمانڈ میں 16 نومبر تک توسیع

    ناظم جوکھیو قتل کیس: جام اویس کے جسمانی ریمانڈ میں 16 نومبر تک توسیع

    کراچی : ناظم جوکھیوقتل کیس میں عدالت نے ممبر صوبائی اسمبلی جام اویس کے جسمانی ریمانڈ میں 16 نومبر تک توسیع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی ملیر کورٹ میں ناظم جوکھیوقتل کیس کی سماعت ہوئی ، پولیس نے ممبر صوبائی اسمبلی جام اویس کوعدالت میں پیش کیا۔

    جام اویس اوردیگرملزمان کو سخت سیکیورٹی میں عدالت پہنچایاگیا ، دوران سماعت پولیس نے ملزمان کےجسمانی ریمانڈمیں توسیع کی استدعا کی۔

    وکیل ملزمان نے سوال کیا وکیل ہی خودگواہ ہیں، گواہ خود وکیل کیسے ہوسکتےہیں؟ مقدمےکی تفتیش پولیس کا کام ہے۔

    جس پر تفتیشی افسر نے بتایا ویڈیومیں موجود گاڑی کا ریکارڈ ایکسائز کے پاس سےنہیں ملا، کسٹم حکام سےگاڑی کی تفصیلات حاصل کررہےہیں۔

    عدالت نے جام اویس سمیت دیگر ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 16نومبر تک توسیع کردی۔

    خیال رہے ناظم جوکھیو قتل کیس میں تفتیشی ٹیم نے موبائل ڈیٹاکی مدد سے تفتیش تیزکردی جبکہ جام گوٹھ میں افضل جوکھیو، نیاز اور جام عبدالکریم کے فون کی لوکیش سامنے آگئی ہے۔

    تفتیشی ذرائع کا کہنا تھا کہ مقتول ناظم جوکھیو کی ویڈیوکوشواہد کےطورپراستعمال کرنےکافیصلہ کرلیا ، خدشہ ہے ناظم جوکھیو کو سر پر لگنے والا ڈنڈا جان لیوا ثابت ہوا ہو تاہم تفصیلی میڈیکل رپورٹ سےمزیدحقائق سامنےآئیں گے۔