Tag: ناظم جوکھیو قتل کیس

  • ناظم جوکھیو قتل کیس: ایم پی اے جام اویس  کے  جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع

    ناظم جوکھیو قتل کیس: ایم پی اے جام اویس کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع

    کراچی : ناظم جوکھیو قتل کیس میں عدالت نے ایم پی اے جام اویس سمیت 6 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ملیر کورٹ میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت ہوئی ، ریمانڈمکمل ہونےپرایم پی اےجام اویس سمیت 6ملزمان کو پیش کیا گیا۔

    پولیس نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن توسیع کی استدعا کی اور عدالت کو بتایا کہ مقدمےمیں شواہدچھپانےکی دفعات کا اضافہ کردیا جبکہ مقدمےمیں اغواکی دفعہ پہلےہی شامل کی جاچکی ہے۔

    تفتیشی افسر نے کہا مفرورملزمان سےمتعلق تفتیش کےلئےجسمانی ریمانڈمیں توسیع کی جائے، جس پر عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 2یوم کی توسیع کردی۔

    عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان کو 18نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    تفتیشی افسر نے بتایا ناظم جوکھیوکاجلا ہوافون ، کپڑےفارنزک کےلئےبھیج دیے، وکیل مدعی نے کہا ناظم جوکھیوکےکپڑے اور موبائل کی تصدیق ہم سےنہیں کروائی گئی اور اہم شواہد کی برآمدگی کےوقت مدعی اوروکلاوہاں موجودنہیں تھے۔

    مدعی مقدمہ کیجانب سے ایس ایچ او کے موبائل کی فارنزک کروانے کے لئے درخواست کرتے ہوئے کہا گیا ایس ایچ اومیمن گوٹھ کےموبائل کافارنزک کروایاجائے، ایس ایچ اوملزمان کےساتھ رابطےمیں ہے۔

    وکیل مدعی نے مقدمے میں انسداددہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا واقعےسےملک بھرمیں دہشت پھیلی ہے اور سندھ اسمبلی کے وقار کو بھی نقصان پہنچاہے۔

    مقدمےمیں انسداددہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں، جس پر عدالت نے کہا انسداددہشت گردی دفعات کی درخواست پر آئندہ سماعت پردلائل دیے جائیں گے۔

  • ناظم جوکھیو قتل کیس: ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

    ناظم جوکھیو قتل کیس: ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

    کراچی: ناظم جوکھیو قتل کیس کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کرلی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ناظم جوکھیو قتل کیس کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی جس میں ڈاکٹرز نے پولیس حکام کو ابتدائی طور پر موت کی وجہ بتادی۔

    ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ناظم جوکھیو کے جسم پر جابجا تشدد کے نشانات موجود ہیں، سر کے پچھلے حصے میں بھی چوٹ کے نشانات ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ناظم جوکھیو کے سر کے پچھلے حصے پر خون کا لوتھڑا جمع ہوا ہے، ایسا لگتا ہے کہ ان کی موت سر پر ڈنڈا لگنے سے ہوئی ہے۔

    مزید پڑھیں: ناظم جوکھیو قتل کیس : شکار کھیلنے والے 2غیر ملکی بھی ملزمان کی فہرست میں شامل

    ڈاکٹرز نے پولیس حکام کو بتایا کہ حتمی وجہ موت قرار دینے کے لیے کیمیکل اور پیتھالوجیکل رپورٹس کا انتظار ہے۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کیمیکل اور پیتھالوجیکل نمونے کراچی یونیورسٹی بھیجے گئے ہیں، رپورٹس آنے کے بعد حتمی طور پر رپورٹ جاری کردی جائے گی۔

    خیال رہے کہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس بھی زیر حراست ہیں۔

  • ناظم جوکھیو قتل کیس : شکار کھیلنے والے 2غیر ملکی بھی ملزمان کی فہرست میں شامل

    ناظم جوکھیو قتل کیس : شکار کھیلنے والے 2غیر ملکی بھی ملزمان کی فہرست میں شامل

    کراچی : پولیس نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں شکار کھیلنے والے 2غیر ملکیوں کو ملزمان کی فہرست میں شامل کرلیا، مقدمے میں 2نامعلوم غیر ملکیوں کو مفرور قرار دے دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ناظم جوکھیو قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، پولیس نے شکار کھیلنے والے 2غیر ملکیوں کو ملزمان کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔

    مقدمے میں 2نامعلوم غیر ملکیوں کو مفرور قرار دے دیا گیا ہے ، مقدمے میں جام عبدالکریم اور جام اویس سمیت 16 ملزمان نامزد ہے جبکہ دو  غیر  ملکیوں  سمیت 5 افرادنامعلوم ملزمان میں شامل ہیں۔

    یاد رہے آج کراچی کی ملیر کورٹ میں ناظم جوکھیوقتل کیس کی سماعت ہوئی تھی، دوران سماعت پولیس نے ملزمان کےجسمانی ریمانڈمیں توسیع کی استدعا کی۔

    عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی جام اویس کے جسمانی ریمانڈ میں 16 نومبر تک توسیع کردی تھی۔

    خیال رہے ناظم جوکھیو قتل کیس میں تفتیشی ٹیم نے موبائل ڈیٹاکی مدد سے تفتیش تیزکردی جبکہ جام گوٹھ میں افضل جوکھیو، نیاز اور جام عبدالکریم کے فون کی لوکیش سامنے آگئی ہے۔

    تفتیشی ذرائع کا کہنا تھا کہ مقتول ناظم جوکھیو کی ویڈیوکوشواہد کےطورپراستعمال کرنےکافیصلہ کرلیا ، خدشہ ہے ناظم جوکھیو کو سر پر لگنے والا ڈنڈا جان لیوا ثابت ہوا ہو تاہم تفصیلی میڈیکل رپورٹ سےمزیدحقائق سامنےآئیں گے۔

  • ناظم جوکھیو قتل کیس : تفتیشی ٹیم نے موبائل ڈیٹا کی مدد سے تفتیش تیز کردی

    ناظم جوکھیو قتل کیس : تفتیشی ٹیم نے موبائل ڈیٹا کی مدد سے تفتیش تیز کردی

    کراچی : ناظم جوکھیو قتل کیس میں تفتیشی ٹیم نے موبائل ڈیٹاکی مدد سے تفتیش تیزکردی جبکہ جام گوٹھ میں افضل جوکھیو، نیاز اور جام عبدالکریم کے فون کی لوکیش سامنے آگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ناظم جوکھیوقتل کیس تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ، تفتیشی ٹیم نےموبائل ڈیٹاکی مددسےتفتیش تیزکردی ، جس کے بعد جام گوٹھ میں افضل جوکھیو، نیاز اور جام عبدالکریم کے فون کی لوکیش سامنے آئی ہے۔

    تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول ناظم جوکھیو کی ویڈیوکوشواہد کےطورپراستعمال کرنےکافیصلہ کرلیا ، خدشہ ہے ناظم جوکھیو کو سر پر لگنے والا ڈنڈا جان لیوا ثابت ہوا ہو تاہم تفصیلی میڈیکل رپورٹ سےمزیدحقائق سامنےآئیں گے۔

    تفتیشی ٹیم نے افضل جوکھیوکیساتھ جائے وقوعہ کا دورہ کیا ،تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ تاحال ناظم جوکھیوکاموبائل فون نہیں ملا ، ناظم جوکھیوکی لاش کی اطلاع 3 نومبر2بجے15مددگارپرشہری نےدی، کیس میں مزیدافرادکوگرفتارکیاجائے گا۔

    یاد رہے ناظم جوکھیو قتل کیس میں مزید 3 افراد کو گرفتار کیا گیا اور کیس میں اغواکی دفعہ 365 اور ایم این اے جام عبدالکریم کو بھی ملزمان میں شامل کرلیا گیا ہے ، ناظم جوکھیو قتل سے متعلق تینوں افراد سے تفتیش کی جائے گی اور گرفتار ملزمان کے بیانات کی روشنی میں 3افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ ملزمان کی نشاندہی پر ڈی وی آر برآمد کیا۔

  • گورنرسندھ کا ناظم جوکھیو قتل کیس کی رپورٹ پر جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

    گورنرسندھ کا ناظم جوکھیو قتل کیس کی رپورٹ پر جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

    کراچی : گورنرسندھ عمران اسماعیل نے ناظم جوکھیو قتل کیس کی رپورٹ پر جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا ، وزیراعظم کی ہدایت پر جلد نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ناظم جوکھیوقتل کیس کی رپورٹ پر جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنرسندھ سے ملاقات میں جے آئی ٹی بنانے پر اتفاق ہوا۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ ناظم جوکھیوقتل کیس کو دبانے اوت ورثا پر شدید دباؤ ہے، دونوں یم پی ایز شفاف تحقیقات کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔

    گورنرسندھ نے وزیراعظم سے گزارش کی واقعے کی شفاف تحقیقات کے لئے جےآئی ٹی بنائی جائے، جے آئی ٹی کی تحقیقات سے اصل حقائق سامنے آئیں گے، شفاف تحقیقات سے ورثا کا قانون پراعتماد بھی بحال ہوگا۔

    وزیراعظم کی ہدایت پر جلد نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔

    یاد رہے ناظم جوکھیو قتل کیس میں مزید 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا اور کیس میں اغواکی دفعہ 365 اور ایم این اے جام عبدالکریم کو بھی ملزمان میں شامل کرلیا ہے۔

    خیال رہے گرفتار جام اویس سمیت 3 ملزمان پولیس ریمانڈ پر ہیں اور واقعے کا مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت درج ہے۔

  • ناظم جوکھیو قتل کیس میں  اغواکی دفعہ 365 شامل ، مزید 3 افراد گرفتار

    ناظم جوکھیو قتل کیس میں اغواکی دفعہ 365 شامل ، مزید 3 افراد گرفتار

    کراچی : ناظم جوکھیو قتل کیس میں مزید 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا اور کیس میں اغواکی دفعہ 365 اور ایم این اے جام عبدالکریم کو بھی ملزمان میں شامل کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ناظم جوکھیوقتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، تحقیقاتی ٹیم نے مزید 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ رزاق ،معراج اورجمال واحد کو حراست میں لیا گیا اور تینوں افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    ناظم جوکھیو قتل سے متعلق تینوں افراد سے تفتیش کی جائے گی اور گرفتار ملزمان کے بیانات کی روشنی میں 3افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ ملزمان کی نشاندہی پر ڈی وی آر برآمد کرلیا گیا ہے۔

    دوسری جانب پولیس نے کیس میں اغواکی دفعہ 365 اور ایم این اے جام عبدالکریم کو بھی ملزمان میں شامل کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ
    جام کریم سمیت 15 سے زائدملزمان تاحال مفرورہیں۔

    گرفتار جام اویس سمیت 3 ملزمان پولیس ریمانڈ پر ہیں اور واقعے کا مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت درج ہے۔

  • ناظم جوکھیو قتل کیس:  پی پی رکن سندھ اسمبلی جام اویس 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    ناظم جوکھیو قتل کیس: پی پی رکن سندھ اسمبلی جام اویس 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    کراچی : مقامی عدالت نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں پی پی رکن سندھ اسمبلی جام اویس کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی ملیرکورٹ میں ملیرمیمن گوٹھ میں غیرملکیوں کو شکار سے روکنے پر نوجوان کے قتل کیس کی سماعت ہوئی ، پولیس نے ممبرصوبائی اسمبلی جام اویس کو عدالت میں پیش کیا۔

    تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقتول ناظم جوکھیو کے ورثا نے ایم پی اےجام اویس کونامزدکیاہے، ملزم جام اویس نےگزشتہ روزرضاکارانہ طورپرگرفتاری پیش کی، ملزم سے تفتیش،ساتھیوں سے متعلق معلومات کے لئے ریمانڈ دیا جائے۔

    عدالت نےجام اویس گہرام کو3 روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کےحوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

    عدالت نے مزید 2ملزمان حیدر اور میرعلی کو بھی 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، ملزمان حیدراورمیرعلی فارم ہاؤس کےملازم ہیں۔

    یاد رہے مقتول ناظم نے غیر ملکیوں کو شکار سے روکنے کی ویڈیوسوشل میڈیا پراپلوڈکی تھی ، جس کے بعد مقتول ناظم کی تشددزدہ لاش ملیرمیمن گوٹھ سےملی تھی۔

    ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ ایم پی اے کے مہمانوں کی ویڈیوسوشل میڈیاپر ڈالنے پر ناظم جوکھیو کو جام ہاؤس بلا کر قتل کیا گیا۔

    خیال رہے ناظم جوکھیو قتل کیس کی تحقیقات کیلئےایس ایس پی ملیرعرفان بہادر کی سربراہی میں آٹھ رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، جو روزانہ کی بنیاد پر پیشرفت سے آگاہ کرے گی ۔