Tag: ناقابل شناخت تصویر

  • نورا فتیحی کی اسکول ڈانس پرفارمنس کی تصویر وائرل، مداح حیران و پریشان

    نورا فتیحی کی اسکول ڈانس پرفارمنس کی تصویر وائرل، مداح حیران و پریشان

    بالی ووڈ کی مقبول ڈانسر نورا فتیحی نے اپنی ماضی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے، جسے دیکھ مداح حیران و پریشان نظر آرہے ہیں۔

    مراکشی نژاد ڈانسر نے انسٹا گرام پر اپنے اسکول کے زمانے کی ایک گروپ فوٹو پوسٹ کی جس میں انھیں پہچاننا مشکل ہورہا ہے، ابھی کے مقابلے میں ان کے چہرے کے خدوخال کافی بدلے ہوئے ہیں جبکہ وہ کافی مختلف سراپے کی مالک نظر آرہی ہیں۔

    ڈانس شوز کی موجودہ جج نورا نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اوہ خدایا میرے دوستوں یہ ماضی کی خاص یادیں ہیں، جب میری عمر17 سال تھی، یہ میں ہوں جو بالکل بائیں طرف کھڑی ہوں۔

    نورا فیحی نے لکھا کہ میں اپنے اسکول کے ساتھیوں کے ساتھ موجود ہوں، ہم ڈانس پرفارمنس کے لیے اسٹیج پر آنے کے لیے تیار ہو رہے تھے! ہم نے اس کے لیے کئی ہفتوں تک ریہرسل کی تھی۔

    انھوں نے کہا کہ اس وقت میں نے اپنی دوستوں کو وہ سب کچھ سکھایا تھا جو میں اس وقت جانتی تھی، ہم نے چند گانوں پر بیلی ڈانس فیوژن ایکٹ کیا تھا۔

    نورا فتیحی بتایا کہ میں نے اور میری دوستوں نے اپنے اسکول کے سامنے پرفارم کیا تھا، کچھ چیزیں کبھی نہیں بدلتی، ساتھ ہی نورا نے دل والی ایموجی بھی بنائی۔

    خیال رہے کہ نورا فتیحی اب بالی ووڈ کا جانا مانا نام ہیں اور وہ ڈانس رئیلٹی شوز میں جج کے فرائض بھی انجام دے چکی ہیں۔

    ماضی میں اداکارہ پر پلاسٹک سرجری کروانے کا الزام بھی لگا تھا جسے انھوں نے مسترد کردیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ مجھے کبھی اپنے چہرے کے نقود پر شرم محسوس نہیں ہوئی اپنی قدرتی خوبصورتی اور نین نقش پر فخر ہے۔