Tag: ناقص کارکردگی

  • پاسپورٹ آفس کی ناقص کارکردگی کا پول کھل گیا، شہریوں نے ویڈیو وائرل کردی

    پاسپورٹ آفس کی ناقص کارکردگی کا پول کھل گیا، شہریوں نے ویڈیو وائرل کردی

    حیدرآباد: پاسپورٹ آفس کی ناقص کارکردگی عیاں ہوگئی، پریشانی کا شکار شہریوں نے تنگ آکر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر حیدرآباد میں پاسپورٹ آفس آنے والے شہریوں کو کافی مشکلات پیش آرہی ہیں، عملہ ڈیوٹی کے اوقات شروع ہونے کے کئی گھنٹوں بعد آفس آتا ہے، پاسپورٹ آفس کی حالت زارعوام کیلئے درد سر بن چکی ہے جبکہ شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    پاسپورٹ آفس میں افسران اور عملہ 11 بجے تک ڈیوٹی سے غیرحاضر رہتا ہے، پاسپورٹ آفس کے معلوماتی کاؤنٹر پر بھی کوئی ذمہ دار موجود نہیں ہوتا۔

    اس تمام صورتحال اور پاسپورٹ آفس کی بدترین حالت سے تنگ شہریوں نے حیدرآباد پاسپوٹ آفس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی ہے۔

    پاسپورٹ دفتر میں نہ صرف نظم و ضبط کا فقدان ہے بلکہ درخواست گزاروں کو سہولیات کی فراہمی کا کوئی انتظام نہیں ہے، عوام نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے فوری نوٹس لینے، پاسپورٹ آفس کے انتظامات بہتر کرنے کی اپیل کی ہے۔

  • ’بولرز وکٹیں نہیں لیں گے تو بابر خاک کپتانی کرے گا‘

    ’بولرز وکٹیں نہیں لیں گے تو بابر خاک کپتانی کرے گا‘

    آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی پر رمیز راجا نے پی سی بی کے عہدے دار اور بولرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    گزشتہ روز انگلینڈ نے پاکستان کو 93 رن سے شکست دے کر پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کے ارمانوں پر بھی پانی پھیر دیا۔

    تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے کہا کہ جب بولرز نئی گیند پر آپ آؤٹ نہیں کریں گے، مہنگے سے مہنگے باؤلر بنتے جائیں گے تو بابر اعظم کیا کپتانی کرے گا؟، اب کرکٹرز کا ایک مجمع لگ جائے گا جس میں سوال پوچھیں گے کہ کرکٹ کیسے ٹھیک کریں؟۔

    ورلڈ کپ میں تیار کھلاڑی جاتے ہیں، تیار ہونے کے لیے نہیں، محمد عامر

    انہوں نے کہا کہ پی سی بی کا یہی کام ہے کہ کپتان اور کوچنگ اسٹاف بدل دیں اور  پھر سمجھتے ہیں کہ بہت بڑا کام کردیا ہے اور اب سب چیزیں ٹھیک ہوجائیں گی۔

    رمیز راجا کا کہنا تھا کہ یہ لوگ غلط فہمی کا شکار ہیں، جب تک کرکٹ کے ساتھ عشق اور جذبہ نہیں ہے، پاکستان کرکٹ کی ایک انچ ٹھیک نہیں ہوسکتی۔

    شاہین شاہ، وسیم اکرم کے ہم پلہ ہو گئے

    رمیز راجا نے کہا کہ کرکٹ کا پورا سسٹم ٹھیک ہونا چاہیے لیکن سب سے پہلے کرکٹ بورڈ کو ٹھیک ہونا چاہیے جو عجیب و غریب فیصلے کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ ورلڈکپ کے 44 ویں میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 338 رن کا ہدف دیا تھا، پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے یہ ہدف 6.4 اوور میں پورا کرنا تھا تاہم پاکستان اس ناممکن کو ممکن نہیں کرسکا اور سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا اور پانچویں پوزیشن کے ساتھ ایونٹ کا اختتام کیا۔

  • نیپرا نے این ٹی ڈی سی کی ناقص کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا

    نیپرا نے این ٹی ڈی سی کی ناقص کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا

    اسلام آباد: نیپرا نے ایک رپورٹ جاری کرتے ہوئے این ٹی ڈی سی کی ناقص کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیشنل ٹرانسمیشن ڈسپیج کمپنی (این ٹی ڈی سی) اور کے الیکڑک کی کارکردگی پر ایک جائزہ رپورٹ (22-2021) جاری کر دی ہے۔

    رپورٹ میں میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی کارکردگی ناقص رہی، کمپنی نے بلیک آؤٹ سے بچنے اور ترسیلی نظام کی بہتری کے لیے مناسب اقدامات نہیں کیے۔

    رپورٹ کے مطابق این ٹی ڈی سی خرابیوں کو دور کرنے میں زیادہ وقت لیتی رہی، جب کہ نئے پاور پلانٹس سے بجلی ترسیل کے بروقت انتظامات بھی نہیں کیے گئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کی سست روی کے باعث تھر سمیت دیگر مقامات سے سستی بجلی کی فراہمی میں تاخیر ہوئی، ترسیلی نظام بہتر کرنے میں تاخیر سے کیپیسٹی پیمنٹس بڑھیں، اور سستے پاور پلانٹس کی بجلی لوڈ سینٹر تک نہ پہنچائی جا سکی۔

    رپورٹ کے مطابق این ٹی ڈی سی کے بجلی ترسیل کے 11 ترجیحی منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے، کمپنی کا سسٹم وولٹیج کی خلاف ورزیوں کا شکار رہا، اور سسٹم کی فریکونسی بھی عدم توازن کا شکار ہوتی رہی۔

    نیپرا نے رپورٹ میں سفارش کی ہے کہ گرڈ اسٹیشنوں پر پرانے آلات کو بہ وقت ضرورت تبدیل کیا جائے، نیپرا نے فالٹ لیول کے حقیقی تجزیے کے لیے شارٹ سرکٹ سڈیز کرانے کی تجویز بھی دی ہے۔

    نیپرا نے ہدایت کی کہ ترسیلی نظام کی بہتری کے لیے مجوزہ منصوبے جلد ازجلد مکمل کیے جائیں، اور کے الیکٹرک بلیک آؤٹ سے بچنے کے لیے آئی لینڈ موڈ میں آپریٹ کرنے کے لیے اقدامات کرے، آئی لینڈ موڈ آپریشن سے وفاق سے بجلی نہ ملنے سے بھی کراچی میں بلیک آؤٹ نہیں ہوگا۔

  • انسدادِ پولیو مہم میں عدم دل چسپی، کامران آفریدی عہدے سے فارغ

    انسدادِ پولیو مہم میں عدم دل چسپی، کامران آفریدی عہدے سے فارغ

    پشاور: انسدادِ پولیو مہم میں عدم دل چسپی کے باعث ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹر کامران آفریدی کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمۂ صحت کے ذرایع نے کہا ہے کہ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کو آرڈینیٹر کامران آفریدی عہدے سے فارغ کر دیے گئے ہیں۔

    ذرایع کے مطابق کامران آفریدی کو انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں خراب کار کردگی کی بنا پر ہٹایا گیا۔ ذرایع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کامران آفریری کو پولیو خاتمے میں عدم دل چسپی کی وجہ سے ہٹایا گیا۔

    واضح رہے کہ خیبر پختون خوا میں 8 مہینوں میں پولیو کیسز کی تعداد 8 سے 41 تک پہنچ گئی تھی، جس پر وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے وزیر صحت اور پولیو فوکل پرسن کی سفارشات پر احکامات جاری کیے۔

    یہ بھی پڑھیں:  خیبر پختونخواہ سے 2 نئے پولیو کیسز سامنے آگئے

    ذرایع کا کہنا ہے کہ پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سلیم کو ای او سی کوآرڈینیٹر کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ 27 جون کو نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے کہا تھا کہ خیبر پختون خوا میں 5 نئے پولیو کیسز سامنے آئے ہیں، اِنڈ پولیو پروگرام کے مطابق رواں سال کے پی کے میں اب تک 32 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

    ملک بھر میں پولیو کا مرض سنگین صورت حال اختیار کر گیا ہے، پاکستان میں رواں برس پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 53 ہو چکی ہے، سب سے زیادہ پولیو کیسز خیبر پختون خواہ میں سامنے آئے۔