Tag: نالے

  • کراچی میں طوفانی بارشوں کا خدشہ، نالوں کی صفائی شروع

    کراچی میں طوفانی بارشوں کا خدشہ، نالوں کی صفائی شروع

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں سمندری طوفان کے سبب طوفانی بارشوں کے پیش نظر نالوں کی صفائی شروع کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میٹرو پولیشن کارپوریشن (کے ایم سی) نے شہر میں طوفانی بارشوں کے پیش نظر نالوں کی صفائی شروع کردی۔

    شہر میں عدالتی احکامات کے باوجود نالوں سے تجاوزات کا خاتمہ نہ ہوسکا، نیو کراچی، شیر شاہ، کورنگی اور پاک کالونی سمیت بیشتر نالوں پر تجاوزات قائم ہیں۔

    نیو کراچی، سائٹ ایریا اور اورنگی ٹاؤن میں چھوٹے نالے کچرے سے بھرے ہوئے ہیں۔ بارشوں کی صورت میں نالے اوور فلو ہو جانے کے باعث مختلف علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

    خیال رہے کہ بحیرہ عرب میں بپر جوائے تیزی سے پاکستان کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے نتیے میں کراچی میں موسلا دھار بارشوں اور آندھی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    کراچی میں 60 سے 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

  • کراچی: 5 بڑے برساتی نالوں کے اطراف کتنی غیر قانونی عمارات ہیں؟

    کراچی: 5 بڑے برساتی نالوں کے اطراف کتنی غیر قانونی عمارات ہیں؟

    کراچی: ذرائع سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ شہر کے 5 بڑے برساتی نالوں کے اطراف 87 ہزار گھر اور 572 فیکٹریز اور صنعتی تجارتی یونٹس غیر قانونی طور پر قائم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے برساتی نالوں پر تجاوزات کی تفصیلات سامنے آگئیں، ذرائع سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ 5 بڑے برساتی نالوں کے اطراف 87 ہزار گھر تعمیر ہیں۔

    ذرائع سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ برساتی نالوں سے متصل بیشتر رہائشی مکانات غیر قانونی ہیں، سب سے زیادہ تعمیرات گجر نالے کے اطراف میں ہیں۔ گجر نالے کے اطراف 5 ہزار 961 مکانات قائم ہیں۔

    ذرائع کے مطابق گجر نالے پر 41 ہزار 581 غیر قانونی رہائشی ہیں، گجر نالے پر 2 ہزار 412 کمرشل تعمیرات بھی غیر قانونی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 بڑے نالوں کے اطراف 572 فیکٹریز اور صنعتی تجارتی یونٹس ہیں۔ 12 کلو میٹر طویل اورنگی نالے پر 380 فیکٹریاں تعمیر کی گئی ہیں، اورنگی نالے پر 27 ہزار انفرادی تعمیرات اور 4 ہزار 480 گھر ہیں۔

    ذرائع کے مطابق محمود آباد ماسٹر پلان کے مطابق چوڑائی قبضوں کے بعد کم ہوچکی ہے، محمود آباد نالے پر 156 کمرشل تعمیرات، 1 ہزار 49 مکانات اور 5 ہزار 900 دیگر تعمیرات ہیں۔

    30 کلو میٹر ملیر ندی پر 12 ہزار 336 مختلف تعمیرات اور 19 سو 96 مکانات ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ برساتی نالوں کے اطراف تجاوزات ختم کرنے کے لیے متبادل پلان بنایا جا رہا ہے، غیر قانونی غیر رہائشی تعمیرات کو گرا دیاجائے گا۔

  • کراچی کے 3 بڑے نالوں کی صفائی کا کام مکمل

    کراچی کے 3 بڑے نالوں کی صفائی کا کام مکمل

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 3 بڑے نالوں کی صفائی کا کام 100 فیصد مکمل کرلیا گیا، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق تینوں بڑے نالوں پر تمام 42 چوک (بند) پوائنٹس کو کلیئرکر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر صوبائی دارالحکومت کراچی میں برساتی نالوں کی صفائی کے پانچویں روز تینوں بڑے نالوں پر صفائی کا کام 100 فیصد مکمل کر لیا گیا۔

    صفائی کا کام تعمیراتی انجینیئرنگ کمپنی فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) نے کیا ہے۔

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق 3 بڑے نالوں پر تمام 42 چوک (بند) پوائنٹس کو کلیئرکر دیا گیا ہے، نالوں سے تقریباً 31 ہزار ٹن کچرا نکالا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ کارساز، کے ڈی اے چورنگی، گورا قبرستان، مچھر کالونی اور ٹاور چوک سے پمپس کے ذریعے پانی نکال دیا گیا ہے جبکہ شارع فیصل، ائیرپورٹ، کلفٹن بلاک 8 اور گجر نالے پر کام جاری ہے۔

    ترجمان کے مطابق شہر میں صورتحال اور نظام زندگی عمومی طور پر نارمل ہے۔

    خیال رہے کہ ایف ڈبلیو او کو 8 اگست تک تینوں نالوں کی مکمل صفائی کا ٹاسک دیا گیا تھا اور وزیر اعظم کو روزانہ کی بنیاد پر کام کی پیش رفت سے آگاہ کیا جاتا رہا۔

    دوسری جانب انتظامیہ کے مطابق اب بھی کئی مقامات ایسے ہیں جہاں پر نالوں کی صفائی کا کام ایک مشکل ٹاسک بنا ہوا ہے، سولجر بازار میں رہائشی علاقے سے گزرنے والا نالہ کچرے سے بھرا ہوا ہے، گلیاں تنگ ہونے کے باعث ایف ڈبلیو او کی بھاری مشنیری کی وہاں تک رسائی ممکن نہیں۔

  • امریکا: پہلے نالے اور پھر دریا میں گرنے والی خاتون کیسے بچی؟

    امریکا: پہلے نالے اور پھر دریا میں گرنے والی خاتون کیسے بچی؟

    نیو جرسی: امریکی ریاست نیو جرسی میں سیلاب کی وجہ سے پہلے نالے اور پھر دریا میں گرنے والی خاتون معجزانہ طور پر بچ گئی۔

    کہتے ہیں جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، اس مثال کا عملی نمونہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب ایک خاتون سیلاب کی وجہ سے پہلے نالے اور پھر دریا میں گرنے کے بعد بھی محفوظ رہیں۔

    امریکی ریاست نیوجرسی کے شہر پیسایک میں 24 سالہ ناتھلیہ برونو کھانے کی ڈلیوری کے لیے جا رہی تھیں کہ سیلاب کے پانی میں پھنس گئیں،خاتون کار سے باہر نکلنے میں تو کامیاب رہیں لیکن تیز پانی کے بہاؤ سے نہ بچ سکیں اور پہلے نالے اور پھر دریا میں جا گریں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے ناتھلیہ برونو کا کہنا تھا کہ دریا میں گرنے کے بعد وہ پانی میں اس وقت تک تیرتی رہیں جب انہیں یہ محسوس نہ ہوا کہ وہ دریا کے کنارے پر پہنچ گئی ہیں۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اچھی تیراک نہیں ہیں، لیکن 5 سال کی عمر میں انہوں نے سوئمنگ کی کلاسز لی تھیں، جو ان کی جان پجانے میں مددگار ثابت ہوئیں۔اس سارے واقعے میں ناتھلیہ کو معمولی چوٹیں آئیں تاہم اس کی کار تباہ ہوگئی۔

    فوڈ ڈلیور کرنے والی کمپنی ڈور ڈیش نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی ناتھلیہ کو مالی مدد کے ساتھ حادثاتی انشورنس بھی فراہم کرے گی۔

  • سندھ حکومت نے نالوں کی صفائی کے لیے فنڈزنہیں دیے، وسیم اختر

    سندھ حکومت نے نالوں کی صفائی کے لیے فنڈزنہیں دیے، وسیم اختر

    کراچی: میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ میں نالے صاف کراتا ہوں ایک ہفتے میں پھرکچرا بھرجاتا ہے جب تک سندھ حکومت کچرا ٹھکانے لگانے کا انتظام نہیں کرتی مسئلہ رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ سندھ حکومت جیسے کراچی کو چلانا چاہتی ہے ایسے نہیں چل سکتا، جب تک سندھ حکومت کچرا ٹھکانے لگانے کا انتظام نہیں کرتی مسئلہ رہے گا۔

    وسیم اختر نے کہا کہ کے ایم سی کے پاس کراچی کی 109 سڑکیں ہیں ان کی دیکھ بھال کرتا ہوں، 14 اسپتال کی دیکھ بھال ہمارے ذمے ہیں لیکن فنڈزکی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چارجڈ پارکنگ سے کچھ سرمایہ بناتے ہیں اس سے تھوڑا کام کراتے ہیں۔

    میئر کراچی نے کہا کہ علی زیدی سے رابطے میں ہوں، ایک میٹنگ بھی رکھی ہے، نالوں کی صفائی میری ذمے داری ہے، ہوم ورک کیا ہوا ہے۔

    وسیم اختر نے کہا کہ 30جون کونالوں کی صفائی کا کنٹریکٹ ختم ہوا پھرسندھ حکومت نے پیسے نہیں دیے، سندھ حکومت نے نالوں کی صفائی کے لیے فنڈز نہیں دیے۔

    انہوں نے کہا کہ میں نالے صاف کراتا ہوں ایک ہفتے میں پھرکچرا بھرجاتا ہے، جب تک سندھ حکومت کچرا ٹھکانے لگانے کا انتظام نہیں کرتی مسئلہ رہے گا۔

    کراچی کا نظام زیادہ بارش برداشت نہیں کرسکتا، وسیم اختر

    یاد رہے کہ 30 جولائی کو اے آروائی نیوز کے پروگرام باخبرسویرا میں میئر کراچی وسیم اختر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی کا نظام زیادہ بارش برداشت نہیں کرسکتا۔