Tag: نامزدگیاں

  • سال 2021 کے خوبصورت ترین چہرے: ماہرہ خان، عائزہ خان اور سجل علی نامزد

    سال 2021 کے خوبصورت ترین چہرے: ماہرہ خان، عائزہ خان اور سجل علی نامزد

    معروف پاکستانی اداکاراؤں ماہرہ خان، عائزہ خان اور سجل علی کو 2021 کے 100 خوبصورت چہروں کی فہرست کے لیے نامزد کردیا گیا۔

    ٹی سی کینڈلر، جس نے سال کے 100 سب سے خوبصورت چہروں کی سالانہ آزاد ناقدین کی فہرست بنائی ہے، سال 2021 کے خوبصورت ترین چہروں کی نامزدگیوں کا اپنے انسٹاگرام پر اعلان کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    ٹی سی کینڈلر نے اپنے انسٹا گرام پیج پر پاکستانی اداکارہ ماہرہ، عائزہ اور سجل کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا ک یہ 2021 کے 100 خوبصورت چہروں کے لیے آفیشلی نامزد ہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ ان تمام خوبصورت خواتین کو 2021 کے چہروں کی فہرست میں نامزد ہونے پر بہت مبارک ہو۔

    حتمی فہرست کے لیے ووٹنگ کا عمل ہوگا جس کے بعد کامیاب خوبصورت چہروں کا اعلان کیا جائے گا۔

  • آسکر کے لیے 20 ویں بار نامزدگی کا ریکارڈ

    آسکر کے لیے 20 ویں بار نامزدگی کا ریکارڈ

    لاس اینجلس: 89 ویں آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان ہوچکا ہے اور ہالی ووڈ کی اداکارہ میرل اسٹریپ نے 20 ویں بار نامزد ہو کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔

    میرل اسٹریپ اکیڈمی ایوارڈز کی تاریخ میں سب سے زیادہ بار نامزد ہونے والی اداکارہ کا منفرد اعزاز اپنے نام کر چکی ہیں۔ اب تک انہیں 16 دفعہ بہترین اداکارہ جبکہ 4 دفعہ بہترین معاون اداکارہ کے طور پر نامزد کیا جاچکا ہے۔

    اس سے قبل سب سے زیادہ نامزدگیوں کا ریکارڈ اداکار جیک نکولسن اور کیتھرین ہپ برن کے پاس تھا جنہیں 12، 12 دفعہ نامزد کیا گیا۔

    میرل اسٹریپ اب تک 3 اکیڈمی ایوارڈز بھی حاصل کر چکی ہیں۔ رواں سال انہیں فلورنس فوسٹر جینکنس میں اداکاری کے لیے بہترین اداکارہ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

    ان کا ایک اور اعزاز گولڈن گلوب ایوارڈز میں بھی 30 بار نامزد کیا جانا ہے۔

    یاد رہے کہ چند دن قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور میرل اسٹریپ کے درمیان لفظی جنگ بھی ہوچکی ہے جس میں ٹرمپ نے میرل اسٹریپ کا مذاق اڑایا تھا۔ اداکارہ کے مداحوں نے اب بیسویں بار آسکر کے لیے میرل اسٹریپ کی نامزدگی پر ٹرمپ کو ہدف تنقید بنا لیا ہے۔

    دوسری جانب 2016 کی کامیاب ترین میوزیکل فلم لالا لینڈ کو بھی 14 شعبوں میں نامزد کیا گیا ہے جس میں بہترین ہدایت کار، اداکار و اداکارہ کی نامزدگی شامل ہے۔

    آسکر ایوارڈز کی تقریب 26 فروری کو کیلی فورنیا میں منعقد ہوگی۔