Tag: نامزدگیوں کا اعلان

  • بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کے لیے نامزد

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ ایوارڈ کے لیے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت چار کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے سال کے دوران ٹیسٹ، ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے انٹرنیشنل فارمیٹ بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔

    آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کے بعد اب سال 2022 کے دوران مینز ون ڈے انٹرنیشنل میں بہترین کارکردگی دکھانے والے چار کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا، جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی شامل ہیں۔

    بابر اعظم کے علاوہ آسٹریلیا ٹیم کے ایڈم زمپا، زمبابوے کے سکندر رضا، ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ کے ناموں کو نامزد کیا گیا ہے۔

  • ہالی ووڈ کی اہم ترین تقریب آسکر ایوارڈز کے لئے نامزدگیوں کا اعلان

    ہالی ووڈ کی اہم ترین تقریب آسکر ایوارڈز کے لئے نامزدگیوں کا اعلان

    لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی اہم ترین تقریب آسکر ایوارڈز کے لئے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، ایکشن سے بھرپور فلم "برڈ مین ” نو نامزدگیاں حاصل کر کے سب سے آگے نکل گئی ہے۔

    آسکر ایوارڈز کے لئے نامزدگیوں کا اعلان ہوگیا، سال دو ہزار پندرہ کیلئے آسکر ایوارڈ حاصل کرنے کی دوڑ میں بوائے ہڈ، برڈمین، سیلما، دا امیٹیشن گیم اور دی گرینڈ بڈاپسٹ ہوٹل بہترین فلموں کی نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

    بہترین اداکاراؤں کی نامزدگیوں مِیں اسٹل الائس کی جولیان مور، فلم وائلڈ کی ریز ویدراسپورن اور گون گرل کی روزمنڈ پائیک کا نام شامل ہے۔

    بہترین اداکاروں میں برڈ مین کے مائیکل کیٹون، فلم دی ایمیٹیشن گیم کے بینڈکٹ کمبربیچ اور دی تھیوری آف ایوری تھنگ کے ایڈ ی ریڈمائن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔

    اس سال آسکر کا تاج کس کے سر سجتا ہے، اس کے لئے بائیس فروری تک انتظار کرنا پڑے گا۔