Tag: نامزدگی فارم

  • ہم سینیٹ الیکشن میں تعطل نہیں چاہتے‘ شیخ رشید

    ہم سینیٹ الیکشن میں تعطل نہیں چاہتے‘ شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے نامزدگی فارم میں اپنے بندوں کو بچانے کے لیے19 تبدیلیاں کی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کے ذریعے نامزدگی فارم میں قومیت، نادہندگی، اثاثوں کے خانے کوتبدیل کیا گیا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں کرمنل کا خانہ بھی ختم کردیا گیا۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت چالاکی سے سارے کام کررہی ہے، مسلم لیگ ن کے امیدوار منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔

    انہوں نے کہا ہم سینیٹ الیکشن میں تعطل نہیں چاہتے، ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو امیدوار کے بارے میں حقائق معلوم ہوں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے نامزدگی فارم میں 19 تبدیلیاں کی گئیں جس کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ختم نبوت کے معاملے پربھی سب اندر سے ملے ہوئے تھے، صرف عوامی مسلم لیگ اور شیخ رشید نے معاملہ اٹھایا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • ملتان این اے149 ضمنی انتخاب، نامزدگی فارم جمع کرانے کا آخری دن

    ملتان این اے149 ضمنی انتخاب، نامزدگی فارم جمع کرانے کا آخری دن

    ملتان: این اے ایک سو اننچاس میں ضمنی الیکشن کے دنگل کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانےکا آج آخری دن ہے، امیدواروں کی جانب سے نامزدگی فارمزجمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    جاوید ہاشمی کی خالی کردہ نشست پر سولا اکتوبر کو انتخاب ہونا ہے، جاوید ہاشمی کے کاغذات کچھ دیر میں جمع کرائے جائیں گے، اس نشست پر پیپلز پارٹی نے ڈاکٹرجاوید صدیقی کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

    پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے رہنماء ملک عون عباس اور خالد خاکوانی نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی فارم جمع کرائے۔

    اسی طرح پیپلز پارٹی کے ملک عامر ڈوگر نے بھی آزاد حیثیت سے کاغذات جمع کرائے، انھوں نےدعویٰ کیا ہے کہ انہیں جاوید ہا شمی کی سپورٹ پر مجبورکیا گیا لیکن انھوں نے انکار کردیا ہے۔