Tag: نامزد ملزم

  • نیب کیس میں نامزد ملزم دبئی سے سرنڈر کرنے وطن واپسی کے لیے تیار

    نیب کیس میں نامزد ملزم دبئی سے سرنڈر کرنے وطن واپسی کے لیے تیار

    اسلام آباد : نیب کیس میں نامزد ایک اور ملزم وطن واپسی کے لیے تیار ہے، ملزم نے عدالت سے نیب کو گرفتاری سے روکنے کی استدعا کردی۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کیس میں نامزد ملزم دوبئی سے سرنڈر کرنے کے لیے تیار ہوگئے، نیب لاہور کو مطلوب سابق سینیٹر وقار احمد خان نے حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وطن واپس آ کر عدالت میں سرنڈر کرنے کو تیار ہوں حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

    رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملزم وقار احمد کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پیر کو سماعت کے لیے مقرر کردی، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری سماعت کریں گے ۔

    نیب پراسکیوٹر رافع مقصود کے مطابق ملزم وقار احمد خان کے خلاف احتساب عدالت لاہور میں ریفرنس زیر سماعت ہے، ملزم کا ایک بھائی گرفتار ہوگیا تھا جبکہ ملزم خود دوبئی فرار ہوگیا تھا۔

    ملزمان کے خلاف عوام کے ساتھ فراڈ اور دھوکہ دہی کا الزام ہے، ملزمان لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالکان ہیں، ملزم وقار احمد خان 2015 تک سینیٹ کے رکن رہ چکے ہیں۔

  • مشعال قتل کیس، نامزدایک اورملزم اظہارعرف جونی گرفتار

    مشعال قتل کیس، نامزدایک اورملزم اظہارعرف جونی گرفتار

    مردان : مشعال قتل کیس میں نامزد ایک اور ملزم اظہار عرف جونی کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم آٹھ ماہ سے پولیس کو مطلوب تھا، کیس میں گرفتارملزمان کی تعداد58 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق مشعال قتل کیس میں پیش رفت سامنے آئی ، پولیس نے ایک اورمطلوب ملزم کوگرفتار کرلیا، ملزم اظہارعرف جونی کومردان سےحراست میں لیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے اسلحہ بھی برآمدہوا، ملزم آٹھ ماہ سے روپوش تھا۔

    ڈی پی او مردان میاں سعید کا کہنا ہے کہ مشعال قتل کیس میں مجموعی ملزمان کی تعداد 61 ہے جن میں سے 58 کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اب بھی 3 ملزمان مفرور ہیں، جن کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

    مشعال کے قتل کےالزام میں گرفتارملزمان کی تعداد اٹھاون ہوگئی۔

    مشعال قتل کیس ہری پور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیرسماعت ہے اور خصوصی عدالت ستاون ملزمان پر فرد جرم بھی عائد کرچکی ہے۔


    مزید پڑھیں : مشعال قتل کیس ، 57ملزمان پر فرد جرم عائد


    واضح رہے کہ رواں سال 13 اپریل کوعبد الولی خان مردان یونیورسٹی میں 23 سالہ ہونہار طالب علم مشعال خان کو اہانت رسالت کا الزام لگا کر مشتعل ہجوم نے بے دردی کے ساتھ قتل کردیا تھا، جس کی تحقیقات کے لیے تیرہ رکنی جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم تشکیل دی گئی تھی لیکن مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تفتیش کے دوران ایسے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے۔

    چیف جسٹس آف پاکستان نے مشعال خان قتل کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے کہا تھا کہ مشال کا قتل نہ صرف والدین بلکہ پوری قوم کا نقصان ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی پولیس نے سانحہ چکرا گوٹھ کے نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا

    کراچی پولیس نے سانحہ چکرا گوٹھ کے نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا

    کراچی : پولیس نے سانحہ چکرا گوٹھ کے نامزد ملزم کوگرفتار کرلیا، ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جس نے متعدد قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

    کراچی میں دہشتگردوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے سرگرم ہوگئے، کورنگی سے سانحہ چکرا گوٹھ کا نامزد ملزم اور ٹارگٹ کلر محمد لئیق کو دھرلیا گیا۔

    ایس ایس پی سی ٹی ڈی سے جنید شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے، جس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دوہزار آٹھ میں لسانی بنیاد پر کئی قتل کیے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق مختلف علاقوں میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے سات ملزمان کو گرفتارکیا ہے، ملزمان کے قبضے سے آئی ای ڈی بم اوردستی بم برآمد ہوئے ہیں۔