Tag: نامزد چیف جسٹس

  • نامزد چیف جسٹس نے رجسٹرار آفس کو آئینی بنچ پر پالیسی دے دی

    نامزد چیف جسٹس نے رجسٹرار آفس کو آئینی بنچ پر پالیسی دے دی

    اسلام آباد : نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے رجسٹرار آفس کو آئینی بنچ پر پالیسی دے دی اور کہا جن کیسز میں قانون چیلنج ہو ان کی الگ کیٹیگری بنے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں آئینی بینچز کو مقدمات کی منتقلی کا سلسلہ جاری ہے، نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

    اسلام آباد میں شُفہ سے متعلق مقدمہ آئینی بنچ کو بھجوا دیا گیا، جسٹس شاہدوحید نے کہا کہ اس کیس میں تو آئینی شقوں کی تشریح کرنا ہوگی، یہ مقدمہ تو اب آئینی بینچ کو منتقل ہونا چاہیے، جس پر وکیل سلمان اسلم بٹ کا کہنا تھا کہ یہ کہنا نہیں چاہتا تھا لیکن ہونا یہی چاہیے۔

    نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ رجسٹرارآفس کوآئینی بنچ سےمتعلق پالیسی دیدی ہے، جن کیسز میں کوئی قانون چیلنج ہو ان کی الگ کیٹیگری بنانےکی ہدایت کی ہے۔

    جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ آئین کی تشریح کی ضرورت والےمقدمات ساتھ ساتھ منتقل کرتے رہیں گے۔

    خیال رہے سپریم کورٹ کے مختلف بنچز نے گزشتہ روز بھی مقدمات آئینی بنچ منتقل کیے تھے۔

  • ریاست کے ہر ادارے سے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا، نامزد چیف جسٹس

    ریاست کے ہر ادارے سے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا، نامزد چیف جسٹس

    اسلام آباد: نامزد چیف جسٹس گلزار احمد کا کہنا ہے کہ ریاست کے ہر ادارے سے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا، کرپشن میں ملوث افراد کے ساتھ سختی سے نمٹنا ہوگا، کرپشن ملک کی ترقی میں سب سے بڑے رکاوٹ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نامزد چیف جسٹس گلزار احمد کا کہنا ہے کہ آئین پاکستان میں مقننہ،عدلیہ، انتظامیہ کے اختیارات واضح ہیں، آئین میں درج بنیادی حقوق عوام کے تحفظ کے لیے ہیں۔

    جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ریاست کو سول انفراسٹرکچر پر خصوصی توجہ دینا ہوگی، حکومت امور چلانے ،معاشرے کے ہر طبقے کو انسانیت کے تقاضوں کو اپنانا ہوگا۔

    نامزد چیف جسٹس نے کہا کہ ریاست کے ہر ادارے سے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا، کرپشن میں ملوث افراد کے ساتھ سختی سے نمٹنا ہوگا، کرپشن ملک کی ترقی میں سب سے بڑے رکاوٹ ہے۔

    مشرف کیس پر اثر انداز ہونے کا الزام بے بنیاد ہے: چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ

    اس سے قبل چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا اپنے اعزاز میں ہونے والے فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مشرف کیس پر اثر انداز ہونے کا الزام بے بنیاد ہے۔

    جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے تقریر میں مجھ سے متعلق میڈیا سے بات کرنے کا کہا، اٹارنی جنرل نے کہا میں مشرف کے کیس پر اثرانداز ہوا، مجھ پر عائد الزام بے بنیاد اور غلط ہے، ہمیں اپنی حدود کا علم ہے، سچ کا ہمیشہ بول بالا ہوگا۔