Tag: نامعلوم افراد

  • کوہاٹ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

    کوہاٹ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

    کوہاٹ میں تفریحی مقام تانڈہ ڈیم کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے تفریحی مقام تانڈہ ڈیم پر فائرنگ کے واقعے میں 2 پولیس اہلکار غلام مصطفیٰ اور زاہد الرحمٰن جاں بحق ہوگئے، ڈی پی او ڈاکٹر زاہد کے مطابق پولیس کی بھاری نفری موقع پر روانہ کردی گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تفتیشی عمل جاری ہے۔

    دوسری جانب وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس اہلکاروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں غلام مصطفیٰ اور زاہد الرحمٰن کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، پولیس اہلکار غلام مصطفی اور زاہد الرحمن نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا ہے۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے خاندانوں سے بھی دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ کے پی پولیس کے سپوتوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دیں، کے پی پولیس کے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-police-officer-shoots-robber/

  • نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما قتل

    نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما قتل

    پنڈی بھٹیاں: پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے پی ٹی آئی کے رہنما کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنڈی بھٹیاں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پی ٹی آئی رہنما کو قتل کردیا، جاں بحق ہونے والے رہنما کی شناخت قمر جاوید گجر کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ قمر جاوید گجر پی پی39 سے پی ٹی آئی کے امیدوار تھے، اور وہ ہائیکورٹ کے وکیل بھی تھے، انہیں مسجد سے گھر آتے ہوئے ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔

    دوسری جانب لاہور میں شالیمار کے علاقے میں نامعلوم افراد نے جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کر کے شہری کو قتل کر دیا، زخمی میاں ناصر کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پراپرٹی کے تناز ع پر میاں ناصر کو بھوگیوال میں فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا، لاش مردہ خانہ منتقل کردی گئی۔

    https://urdu.arynews.tv/tank-2-brothers-killed-in-shooting/

  • نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گھر کے باہر کھڑا نوجوان قتل

    نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گھر کے باہر کھڑا نوجوان قتل

    پھالیہ: پنجاب کی تحصیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گھر کے باہر کھڑا نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کی تحصیل پھالیہ کے محلہ شیر آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گھر کے باہر کھڑا نوجوان جان جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 30 سالہ مقتول کی شناخت اسد نقوی کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے یا ذاتی دشمنی تفتیش جاری ہے۔

    دوسری جانب سندھ کے شہر شکارپور کی تحصیل لکھی غلام شاہ میں فائرنگ سے 3 بھائی جاں بحق ہوگئے، مسلح ملزمان گھر میں فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔

    شکارپور پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فائرنگ 2 گروپوں میں دشمنی کا شاخسانہ ہوسکتا ہے، تحقیقات جاری ہے جلد ملزمان کو پکڑلیا جائے گا۔

  • نامعلوم افراد مبینہ زیادتی کے بعد لڑکی کو سڑک پر پھینک کر فرار

    نامعلوم افراد مبینہ زیادتی کے بعد لڑکی کو سڑک پر پھینک کر فرار

    پنجاب میں نامعلوم افراد مبینہ زیادتی کے بعد لڑکی کو سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے۔

    پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے  میں جی ٹی روڈ پر لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد سڑک پر پھینک دیا گیا، لڑکی کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے 20 سال کی لڑکی لاہور کی رہائشی ہے، مبینہ زیادتی کی شکار لڑکی کی ابتدائی رپورٹ پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ فیصل آباد میں ایک کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، پیرمحل غوثیہ آباد میں کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کی گی، پولیس نے ملزم اصغر کے خلاف والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

  • تراویح پڑھ کر گھر لوٹنے والے باپ، 2 بیٹے اور پوتا قتل

    تراویح پڑھ کر گھر لوٹنے والے باپ، 2 بیٹے اور پوتا قتل

    ٹانک: نامعلوم افراد نے تراویح پڑھ کر گھر لوٹنے والے باپ، دو بیٹوں اور ایک پوتے کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کے تھانہ گومل کی حدود کوٹ خدک میں نامعلوم افراد نے تراویح پڑھ کر گھر لوٹنے والے باپ، دو بیٹوں اور ایک پوتے کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

    ٹانک پولیس کے مطابق مقولین مسجد میں تراویح پڑھ کر گھر جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں باپ دو بیٹے اور پوتا شامل ہیں جبکہ ایک بیٹا زخمی ہوگیا، لاشوں اور زخمی کو مقامی افراد نے ڈی ایچ کیو اسپتال ٹانک منتقل کردیا۔

    پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔

  • لکی مروت: مزدوروں کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا

    لکی مروت: مزدوروں کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا

    لکی مروت: پولیس کا کہنا ہے کہ حسین خیل کے قریب 10 مزدوروں کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت کے علاقے حسین خیل میں نامعلوم افراد نے 10 مزدوروں کو اغوا کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تمام مغوی سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کے ملازم ہیں جس کا تعلق نوشہرہ، چارسدہ، خیبر، کرک اور دیگر علاقوں سے ہے۔

    پولیس کے مطابق مزدوروں کو تجوڑی سے شادی خیل روڈ پر کام کیلئے جاتے ہوئے اغوا کیا گیا۔

  • جنوبی وزیرستان میں زیر تعمیر تھانے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 مزدور جاں بحق

    جنوبی وزیرستان میں زیر تعمیر تھانے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 مزدور جاں بحق

    جنوبی وزیرستان: شین ورسک کے علاقے میں زیر تعمیر تھانے پر فائرنگ سے 5 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

    پولیس کے مطابق زیر تعمیر تھانے پر فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کام کرنے والے 5 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔

    پولیس حکام کا بتانا ہے کہ مزدوروں پر رات میں اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ سو رہے تھے، جاں بحق  مزدور علاقے میں پولیس چوکی تعمیر کر رہے تھے۔

    پولیس حکام کا بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والے  پانچوں مزدور مقامی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔

  • خاتون ٹیچر کو اغوا کرنے کیلئے نامعلوم افراد کا اسکول وین پر حملہ

    خاتون ٹیچر کو اغوا کرنے کیلئے نامعلوم افراد کا اسکول وین پر حملہ

    مظفرآباد : گھڑی دوپٹہ کے علاقے میں خاتون ٹیچر کو اغوا کرنے کیلئے نامعلوم افراد نے اسکول وین پر حملہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے گھڑی دوپٹہ میں اسکول وین پر 3 نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔

    پولیس حکام کا بتانا ہے کہ 3 افراد نے خاتون ٹیچر کو اغوا کرنے کی کوشش کی شور مچانے پر ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملزم کو تعاقب کر کے گرفتار کرلیا تاہم 2 ملزمان فرار ہوگئے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزم سے اسلحہ، خنجر، گاڑی ضبط کر لی گئی۔

  • اسلام آباد: مارگلہ ہلز میں نایاب نسل کا تیندوا مردہ حالت میں برآمد

    اسلام آباد: مارگلہ ہلز میں نایاب نسل کا تیندوا مردہ حالت میں برآمد

    اسلام آباد : مارگلہ ہلز میں نایاب نسل کا تیندوا مردہ حالت میں بر آمد ہوا ہے۔

     ذرائع وائلڈ لائف کے مطابق مارگلہ ہلز میں نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا، تیندوا کو مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے شکار کرکے ہلاک کیا۔

    وائلڈ لائف حکام اس معاملے میں تحقیقات کررہی ہے جبکہ اہلکار مردہ تیندوے کو  سینٹر لے گئے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل بھی شاہراہ کاغان پر پہاڑی سے گر کر زخمی ہونے والا تیندوا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا تھا۔

  • کراچی میں نامعلوم افراد کی اسلحے سمیت گھر میں گھسنے کی کوشش

    کراچی میں نامعلوم افراد کی اسلحے سمیت گھر میں گھسنے کی کوشش

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں نامعلوم افراد نے اسلحے سمیت ایک گھر میں گھسنے کی کوشش کی تاہم گارڈ نے ان کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں چند نامعلوم افراد نے ایک گھر میں اسلحے سمیت گھسنے کی کوشش کی، اس موقع پر گھر میں موجود گارڈ نے نہایت ہمت کا مظاہرہ کیا۔

    گارڈ نے نامعلوم افراد کو الٹے پیر بھاگنے پر مجبور کردیا۔

    گھر کے اندر اور باہر لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں تمام واقعہ ریکارڈ ہوگیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح افراد نہایت افراتفری میں گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل کراچی میں ہی ڈیفنس فیز 1 میں گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی، جہاں 4 مسلح ملزمان ایک کلو سونا اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان 7 موبائل فونز، ایک میک بک، ایک لیپ ٹاپ اور ایک قیمتی کیمرہ لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ گھر میں موجود 1 لاکھ 75 ہزار روپے بھی لے گئے۔