Tag: نامعلوم افراد کی فائرنگ

  • کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس آفیسر جاں بحق

    کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس آفیسر جاں بحق

    کوئٹہ:  نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس آفیسر جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس حکام کے مطابق تھانہ ایئر پورٹ کے ایڈیشنل ایس ایچ او عبدالرحیم توخی کچلاک میں واقع اپنے گھر سے ذاتی گاڑی میں نکل کر کوئٹہ کی جانب جارہے تھے، نوابی پھاٹک کے قریب نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔

    عبدالرحیم توخی کو تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کیا گیا، جہاں دورانِ آپریشن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

    ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان موٹرسائیکل پر سوار تھے، جو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

  • ہنگو:نامعلوم افراد کی فائرنگ،3 پولیس اہلکار،ایک شہری ہلاک

    ہنگو:نامعلوم افراد کی فائرنگ،3 پولیس اہلکار،ایک شہری ہلاک

    ہنگو: پولیس چیک پوسٹ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار سمیت ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔

    ہنگو کا مضافاتی علاقہ قاضی پمپ آج صبح فائرنگ سے گونج اٹھا، جب مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے تین پولیس اہلکار سمیت ایک شہری کوقتل کردیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قاضی پمپ پر نہ معلوم افراد نے خودکار اسلحہ سے شدید فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور تین پولیس اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک شہری بھی فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا ہے۔

    پولیس نے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کردی ہے۔