Tag: نامعلوم افراد

  • بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں فائرنگ،4افراد جاں بحق

    بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں فائرنگ،4افراد جاں بحق

    ہرنائی: بلوچستان کےضلع ہرنائی میں گھر کے اندر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت چار افراد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کےمطابق نامعلوم افراد نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں گھر کے اندر گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں باپ بیٹے سمیت چار افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے.

    نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا.

    پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم ابھی تک کوئی بھی سراغ نہیں ملا،امکا ن ظاہر کیا جارہا ہے کہ فائرنگ دیرینہ دشمنی پر کی گئی.

    *بلوچستان : ضلع ہرنائی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،تین افراد ہلاک

    یاد رہےکہ رواں سال مئی کے مہینے میں بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں گھر کے اندر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور دو خواتین سمیت تین زخمی ہوگئے،جبکہ حملہ آوردو افراد کو اغواء کرکے لےگئے تھے.

  • صوابی: نامعلوم افراد کی فائرنگ،عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ایم پی اے جاں بحق

    صوابی: نامعلوم افراد کی فائرنگ،عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ایم پی اے جاں بحق

    صوابی : اے این پی کے سابق ایم پی اے اور امن کمیٹی کے رکن حاجی محمدشعیب کو ان کے حجرے میں دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ایم پی اے حاجی محمد شعیب جوکہ امن کمیٹی کے رکن بھی ہیں،اپنے ڈیرے واقع علاقہ یارحسین میں بیٹھے تھے کہ اس دوران نامعلوم موٹرسائیکل سوار وں نے آکر ان پر فائرنگ کردی.

    اے این پی کے سابق ایم پی اے حاجی محمد شعیب سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے،انہیں فوری طور پر تشویشناک حالت میں مردان اسپتال منتقل کرنے کے بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کردیا،جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگئے.

    دوسری طرف پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کےلیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ حاجی شعیب خان کے زخمی ہونے کی اطلاع پر اسپتال میں بڑی تعداد میں اے این پی کے مقامی رہنما اور کارکنان جمع ہونا شروع ہو گئے تھے،لیکن ان کے جاں بحق ہونے کی خبر سن کر کارکنوں میں کافی اشتعال پایا جا رہا ہے.

  • لاہور میں دن ٹی وی کے آفس کے باہر کریکر حملہ

    لاہور میں دن ٹی وی کے آفس کے باہر کریکر حملہ

    لاہور : دن ٹی وی کے آفس کے باہر کریکر حملے کے بعد شہر میں ریڈالرٹ جاری کردیا گیا، سویلین اور کنٹومنٹ علاقوں کے ناکوں پر چیکنگ سخت کردی گئی۔

    نامعلوم افراد دن ٹی وی کے گلبرگ میں واقعہ آفس کے باہر کریکر دھماکہ اور ایک خط پھینک کرفرار ہوگئے، خط پر لکھا تھا کہ میڈیا بھی حکومت اور پاک فوج کی طرح شریعت کے نفاذ میں رکاوٹ بن رہا ہے۔

    جب تک میڈیا اس ایجنڈے سے پیچھے نہیں ہٹے گا اسکے خلاف کارروائیاں جاری کریں گے، واقعہ میں دو پولیس اہلکاروں سمیت ایک کارکن زخمی ہوگیا جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    وزیراعلی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیکر آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی، پولیس نے شہر میں ریڈ الرٹ جاری کرکے تمام سول اور کنٹونمنٹ علاقوں کے ناکوں پر چیکنگ سخت کردی تاکہ شرپسند عناصر شہر میں افراتفری نہ پھیلا سکیں۔

  • عزیز آباد: نامعلوم افراد کا اے آر وائی نیوز ٹیم پرتشدد

    عزیز آباد: نامعلوم افراد کا اے آر وائی نیوز ٹیم پرتشدد

    کراچی: این اے 246 انتخابات پر ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے۔

    این اے دو سو چھیالیس کی کوریج کے لئے اے آر وائی نیوز کی ٹیم کراچی کے علاقے عزیز آباد پہنچی تو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جبکہ مبشر لقمان کو بھی برا بھلا کہا۔

    اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن مبشر لقمان نے عزیز آباد میں اے آر وائی ٹیم کے اوپر تشدد پر شدید مزمت کرتے ہوئے کہا میڈیا کو ایم کیوایم کا بائیکاٹ کرنا چاہئیے۔

    صدرپی ایف یوجےافضل بٹ کا کہنا ہے کہ اےآروائی نیوز ٹیم پرتشدد افسوسناک ہے، چوبیس گھنٹے میں اے آر وائی ٹیم سےمعافی نہ مانگی گئی تو ملک بھر میں احتجاج کرینگے۔

    صدر پی ایف یو جے رانا عظیم کا کہنا تھا کسی کو کوریج  پر اعتراض ہے تو عدالت جائے، پی اے ایف یو جے سمیت ملک کی دیگر سیاسی و صحافی تنظیموں نے واقعے کی شدت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اے آر وائی نیوز سچ اور حق کی آواز ہے ہم سچائی کے علم کی حفاظت کرتے رہیں گے۔

    اے آر وائی کے اینکر پرسن کاشف عباسی اور ارشد شریف کاکہنا ہے میڈیا پر تشدد قابل مزمت ہے ، کسی بھی سیاسی جماعت کو میڈیا کے ساتھ ایسا کرنا زیب نہیں دیتا۔

    متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے عزیز آباد میں دوران کوریج اے آروائی نیوز چینل کی ٹیم کو شرپسند عناصر کی جانب سے دھمکیاں دینے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

    رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اے آروائی نیوز چینل کی ٹیم کو دوران کوریج دھمکیاں دینا انتہائی قابل افسوس عمل ہے اور شرپسند عناصر کی یہ کاروائی کسی طور بھی آزاد صحافت کے زمرے میں نہیں آتی ہے، رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم آزاد ی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور صحافتی اقدار اور روایت کے فروغ کیلئے اپنا ہر سطح پر کردار ادا کرتی رہی ہے ۔

    رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ اے آروائی نیوز چینل کی ٹیم کے ارکان دھمکیاں دینے میں ملوث شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور اس سلسلے میں تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں۔

    این اے 246کی نشست پر نامزد متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل نے عزیز آباد میں اے آر وائی نیوز کی ٹیم کو شرپسند عناصر کی جانب سے دھمکیاں دینے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ شرپسند عناصر کی یہ کارروائی آزادی صحافت پر حملہ ہے

    انہوں نے کہا کہ این اے 246کی انتخابی سرگرمیوں کی کورریج کرنا ہر نیوز چینل کی ذمہ داری ہے اور اے آر وائی نیوز چینل کی ٹیم کے ارکان کو جن شرپسند عناصر نے دھمکیاں دیں ہیں انہیں قانون کی سخت گرفت میں لایا جائے۔

    کنو رنوید جمیل نے مطالبہ کیا کہ اے آر وائی نیوز چینل کی ٹیم کے ارکان کو دھمکیاں دینے میں ملوث شرپسند عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اورعوام و کارکنان ایسے شرپسند عناصر پر کڑی نگاہ رکھیں ۔

    گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے اےآروائی نیوز کی ٹیم پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے حملے میں شامل افراد کے خلاف ایکشن لینے کا یقین دلایا اورایڈیشنل آئی جی اورکمشنرکراچی سےواقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    اے آروائی نیوز ٹیم پر حملے پر گورنر سندھ ٖڈاکٹر عشرت العباد نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

  • نامعلوم افراد کے ہاتھوں جلایاگیا طالبعلم حارث اسپتال میں دم توڑگیا

    نامعلوم افراد کے ہاتھوں جلایاگیا طالبعلم حارث اسپتال میں دم توڑگیا

    کراچی: ڈیڑھ ماہ پہلے نامعلوم افرادکےہاتھوں جلایاگیا طالبعلم حارث اسپتال میں دم توڑگیا۔

    ڈیڑھ ماہ تک اسپتال کے بستر پر زندگی و موت کی جنگ لڑتا طالب علم حارث دم توڑ گیا، نجی یونیورسٹی کے طالب علم حارث جاوید کو انیس فروری کی شام نا معلوم ملزمان نےڈیفنس کے قریب آگ لگا کر چھوڑدیا تھا۔

     نیم مردہ حالت میں کچرا کنڈی سے ملنے والے حارث کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کا علاج جاری تھا۔

     ذرائع کے مطابق حارث جاوید کو مبینہ طور پر سولہ فروری کو اغوا کیا گیا تھا،کیس کی تفتیش میں کئی متضاد پہلوسامنے آئےتھے۔

     پولیس کو دئے گئے حارث کے بیان اورذرائع سے ملنے والی معلومات میں تضاد کے باعث کیس الجھ گیا تھا، پولیس ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود کیس کو حل نہ کرسکی۔

  • نامعلوم افراد کی فائرنگ: جنوبی افریقن فٹبال ٹیم کا کپتان ہلاک

    نامعلوم افراد کی فائرنگ: جنوبی افریقن فٹبال ٹیم کا کپتان ہلاک

    جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کی فٹبال ٹیم کے کپتان اور گول کیپر کو جوہانسبرگ کے قریب نا معلوم مسلح افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

    ستائیس سالہ جنوبی افریقن فٹبال ٹیم کے کپتان سینزو میوا کو جوہانسبرگ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کردیا، فٹبالر جس گھر میں ٹھہرے ہوئے تھے وہاں دو مسلح افراد نے گھر میں گھس پر انھیں قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔

    سینزو نے دو ہزار پندرہ میں افریقن کپ آف نیشنز کے چار کوالیفائنگ میچوں میں ٹیم کی قیادت کر چکے تھے۔ انھوں نے اپنا آخری میچ ہفتہ کو کھیلا جس میں ان کی ٹیم کو چار ایک کے اسکور سے فتح حاصل ہوئی تھی۔

  • کراچی:نامعلوم افراد کی پیپلزپارٹی کے دفتر کو آگ لگانے کی کوشش

    کراچی:نامعلوم افراد کی پیپلزپارٹی کے دفتر کو آگ لگانے کی کوشش

    کراچی: مواچھ گوٹھ میں نامعلوم افراد نے پیپلزپارٹی کے دفتر کو آگ لگانے کی کوشش کی، برقت پولیس کے پہنچنے اور جوابی کاروائی کے نتیجے میں ملزمان فرار ہوگئے۔

    کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں پیپلزپارٹی کے دفتر پر نامعلوم افراد نے حملے کے دوران دفتر کو آگ لگا دی، پولیس کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار کچھ نامعلوم افراد پیپلز پارٹی کے دفتر پہنچے،تالہ توڑا اور آتش گیر مادہ پھینک کر دفتر کو آگ لگادی ۔

    ملزمان نے شدید فائرنگ کی، جس کی آواز سن کر قریبی علاقے میں موجود پولیس موبائل جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ملزمان موٹرسائیکل چھوڑ کرفرار ہوگئے، پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے اور حملہ آور گروپ کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔

  • نبیہا چودھری کیس: نامعلوم افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج

    نبیہا چودھری کیس: نامعلوم افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج

    لاہور: غالب مارکیٹ میں پراسرارہلاکت کامعمہ حل نہ ہو سکا،پولیس نےنامعلوم افرادکیخلاف مقدمہ درج کرکے پوسٹ مارٹم کروا دیا ہے۔کراچی کی رہائشی نبیہا چودھری آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس ٹریننگ انسی ٹیوٹ لاہور کے ہاسٹل میں پراسرار طور پر جھلس کر جاں بحق ہو گئی تھیں،

    پولیس اس واقعہ کو خودکشی قرار دیتی رہی اور جائے وقوعہ سے تمام شواہد بھی اکٹھے کئے تھے تاہم کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر سکی، پولیس نے ہاسٹل ڈائریکٹر کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    تاہم خودکشی اور اتفاقی حادثہ کے پہلوؤں پر بھی تفتیش جاری ہے، پولیس نے مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کروا دیا ہے اورلاش جمعہ کی صبح نجی ائیرلائین کے ذریعے کراچی روانہ کی جائے گی۔

  • پشاور: اے آروائی نیوزکی وین پرنامعلوم افراد کاحملہ،عملہ پرتشدد

    پشاور: اے آروائی نیوزکی وین پرنامعلوم افراد کاحملہ،عملہ پرتشدد

    پشاور: اے آروائی نیوزکی لائیوکوریج وین پرپشاورمیں نامعلوم افراد نے حملہ کردیا اوراے آروائی کی ٹیم کو چاقوؤں اورگھونسوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاورمیں اے آروائی نیوزکی لائیو کوریج وین ٹیم کو لے کر شی شاہ روڈ پرہونے والے بم دھماکے کی کوریج کے لئے جا رہی تھی کہ راستے میں نامعلوم افراد نے اچانک گاڑی پر حملہ کردیا اوراے آروائی ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

    چاقوؤں سے لیس حملہ آوروں نے کیمرہ مین راہم ، ڈی ایس این جی انجینئر فیصل نوید اورڈرائیورعارف کو زبردستی گاڑی سے باہر نکال کرگھونسوں اورچاقو کے پے درپے وارکرکے زخمی کردیا ۔

     ملزمان نے خاتون رپورٹر کا بھی خیال نہ کیا اوررپورٹر مدیحہ سنبل پربھی تشدد کیا۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے اوران سے تفتیش کی جارہی ہے۔

  • لولی وڈ فلم ’نامعلوم افراد‘عیدالاضحیٰ پرریلیز کرنے کا اعلان

    لولی وڈ فلم ’نامعلوم افراد‘عیدالاضحیٰ پرریلیز کرنے کا اعلان

    کراچی : لولی وڈ فلم’نامعلوم افراد‘ کو اس سال اکتوبرمیں عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

              پاکستانی فلم "نامعلوم افراد” کو ایسے موقع پر ریلیز کیا جا رہا ہے جب بولی وڈ کی دو بڑی فلمیں ‘حیدر اور بینگ بینگ’ بھی ریلیز ہورہی ہیں، فلم  کے کرتا دھرتا فرازعلی مرزا اور مہدی علی کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کا پورا یقین ہے کہ ان کی فلم بولی وڈ فلموں کے مقابلے میں ملک بھر کے سینماؤں اورملٹی پلیکس پردھماکے دار اور زبردست بزنس کرے گی۔

    فلم کے پروڈیوسرزکا کہنا ہے کہ ’نامعلوم افراد‘ کی کہانی اچھوتی اوراداکاروں کی پرفارمنس شاندار ہے کیونکہ ابھرتی ہوئی پاکستانی فلم انڈسٹری اس قابل ہوچکی ہے کہ بولی وڈ فلموں کو کسی بھی لمحے اور کسی بھی موقع پر کانٹے کی ٹکر دے سکتی ہے، بالکل اسی طرح جیسے گزشتہ سال عیدالضحیٰ پر 20 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے والی بلال لاشاری کی سپر ہٹ فلم ’وار‘ ثابت ہوئی تھی۔

    نا معلوم افراد کی کاسٹ میں جاوید شیخ ، سلمان شاہد، فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات جبکہ ابھرتی ہوئی اداکارعروا حسین اورمعروف مزاحیہ اداکار محسن عباس حیدر اپنی شاندار پر فارمنس سے فلم بینوں کے دل جیتیں گے۔

    نامعلوم افراد ایک کامیڈی تھرلر فلم ہے، اس کی کہانی تین ایسے مزیدار کرداروں کے گرد گھومتی ہے، جو اپنے خوابوں اور ارمانوں کو پورا کرنے کے چکر میں ایسے پھنستے ہیں کہ انہیں اپنی جان کے لالے پڑ جاتے ہیں۔

    یاد رہے کہ فلم کی کہانی کا ٹائٹل اگرچہ روز مرہ کی خبروں میں نا معلوم افراد سے مشابہہ ہے مگر اس فلم کی کہانی کا تعلق ان نامعلوم افراد کی زندگی سے بالکل نہیں ہے۔