Tag: نامعلوم حملہ آور

  • جرمنی میں نامعلوم افراد کاریلوےاسٹیشن پرحملہ‘5افرادزخمی

    جرمنی میں نامعلوم افراد کاریلوےاسٹیشن پرحملہ‘5افرادزخمی

    برلن : جرمنی کےشہرڈسلڈورف کے ریلوے اسٹیشن پر نامعلوم افراد کے کلہاڑی سے حملے میں 5افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق جرمنی کےشہرڈسلڈورف کےریلوے اسٹیشن پرنامعلوم افراد کےحملے میں پانچ افراد زخمی ہوئے۔پولیس کاکہناہےکہ حملے میں ملوث ایک مشتبہ شخص کو گرفتارکرلیاگیاہےجبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

    جرمنی کی پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لوگوں سے درخواست کی ہےکہ وہ اس واقعے کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔

    ریلوے اسٹیشن پر حملہ مقامی وقت کے مطابق رات نو بجے کے قریب ہوا جس میں پانچ افراد زخمی ہوئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

    ڈسلڈورف کے مرکزی ریلوےاسٹیشن پولیس اہلکاروں نے ریلوے سٹیشن کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور ہیلی کاپٹروں سے فضائی نگرانی کی جا رہی ہے۔

    مزید پڑھیں:برلن :کرسمس بازار میں ٹرک نےشہریوں کو کچل دیا، 12افرادہلاک

    یاد رہےکہ گزشتہ سال دسمبر میں جرمنی کے دارالحکومت برلن کے کرسمس بازار میں ٹرک نےشہریوں کو کچل دیاتھاجس کے نتیجے میں کم سے کم 12 افراد ہلاک جبکہ 48 زخمی ہوگئےتھے۔

    واضح رہےکہ جرمنی میں گذشتہ برس دسمبر میں کرسمس مارکیٹ میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد سے سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

  • کراچی: فوجی جوانوں پرحملے کی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو موصول

    کراچی: فوجی جوانوں پرحملے کی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو موصول

    کراچی : صدر کے علاقے میں پارکنگ پلازہ کے قریب آرمی کے جوانوں کی ٹارگٹ کلنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹارگٹ کلر ز موٹرسائیکل پر سوار تھے ،جو حساس ادارے کی گاڑی کا تعاقب کررہے تھے پارکنگ پلازہ کے موڑ پر ہی ایک ٹارگٹ کلر اترتا ہے اور فائرنگ کرتا ہے، بعد ازاں دونوں حملہ آوروں کو بھی اسی راستے سے فرار ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

    پولیس کے مطابق دونوں حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھے اور ہیلمٹ پہنا ہوا تھا جس کی وجہ سے ان کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی ۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر پارکنگ پلازہ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے حساس ادارے کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، گاڑی معمول کے گشت پر تھی ، فائرنگ کے بعد گاڑی بے قابو ہو کر دیوار سے ٹکرا گئی تھی۔

    واقعہ کے بعد ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور زخمی ہونے والے اہلکاروں عبدالرزاق اور خادم حسین کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گئے تھے۔

  • کراچی: دہشتگردی کے واقعے میں شہید فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا

    کراچی: دہشتگردی کے واقعے میں شہید فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا

    کراچی: شہر قائد میں پارکنگ پلازہ کے قریب شہید ہونے والے دونوں فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔

    کراچی میں پارکنگ پلازہ کے قریب شہید ہونے والے لانس نائیک عبدالرزاق ، اور سپاہی خادم حسین کی نماز جنازہ پی این ایس شفا میں ادا کی گئی ، جس کے بعد دونوں کی میتوں کو تدفین کیلئے آبائی علاقے نوشہروفیروز اور دادو کیلئے روانہ کردیاگیا ہے ۔

    نماز جنازہ میں کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر ، صوبائی وزیر سہیل سیال ، آئی جی سندھ سمیت پاک بحریہ ، پاک فضائیہ سمیت دیگر اداروں کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی ۔


    صدر پارکنگ پلازہ میں حساس ادارے کی گاڑی پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید


    یاد رہے کہ صدر پارکنگ پلازہ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے حساس ادارے کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، گاڑی معمول کے گشت پر تھی ، فائرنگ کے بعد گاڑی بے قابو ہو کر دیوار سے ٹکرا گئی۔

    واقعہ کے بعد ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور زخمی ہونے والے اہلکاروں عبدالرزاق اور خادم حسین کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گئے تھے۔

  • کراچی: صدر پارکنگ پلازہ میں حساس ادارے کی گاڑی پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید

    کراچی: صدر پارکنگ پلازہ میں حساس ادارے کی گاڑی پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید

    کراچی: کراچی کے علاقہ صدر پارکنگ پلازہ کے قریب حساس ادارے کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس سے گاڑی میں موجود 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق واقعہ صدر پارکنگ پلازہ کے قریب پیش آیا۔ فائرنگ نامعلوم افراد کی جانب سے حساس ادارے کی گاڑی پر کی گئی۔ گاڑی معمول کے گشت پر تھی اور اس کا رجسٹریشن نمبر 0731821 ہے۔ فائرنگ کے بعد گاڑی بے قابو ہو کر دیوار سے ٹکرا گئی۔

    واقعہ کے بعد ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور زخمی ہونے والے اہلکاروں عبدالرزاق اور خادم حسین کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گئے۔

    firing-post

    ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق دونوں اہلکاروں کو سر میں گولی ماری گئی۔

    شہید ہونے والے اہلکار لانس نائیک رزاق کا تعلق نوشہرو فیروز اور خادم حسین کا تعلق دادو سے ہے۔

    عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ آس پاس کوئی موجود نہیں۔ دہشت گردانہ کارروائی کرنے کے بعد حملہ آور باآسانی فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور 2 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔

    کراچی: ملٹری پولیس کی گاڑی پر حملہ *

    واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا اور ٹریفک کو دوسری طرف موڑ کر علاقہ کو بند کردیا گیا۔ واقعہ کے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں جبکہ جائے وقوع پر موجود سی سی ٹی وی کیمروں سے فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہے۔

    دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی نشانہ بننے والے دونوں اہلکار سیکیورٹی ادارے کے تھے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی مزید تفتیش کی جارہی ہے اور شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔

    انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق واردات میں ممکنہ طور پر نائن ایم ایم پستول کا استعمال کیا گیا ہے۔