Tag: نامعلوم سمت

  • کراچی میں  نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لوگوں کو زخمی کرنے لگیں

    کراچی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لوگوں کو زخمی کرنے لگیں

    کراچی : مختلف علاقوں میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولیوں سے 5 افراد زخمی ہوگئے، علاقوں میں بلدیہ ٹاؤن، فیڈرل بی ایریا، کھوکھرا پار،لانڈھی اور ابو الحسن اصفہانی روڈ شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لوگوں کو زخمی کرنے لگیں۔

    بلدیہ ٹاؤن، فیڈرل بی ایریا، کھوکھرا پار،لانڈھی اور ابو الحسن اصفہانی روڈ پر نامعلوم سمت سے آنے والی گولیوں سے پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

    بلدیہ ٹاؤن چوبیس مارکیٹ کے قریب گھر کے باہر کھڑا چالیس سالہ آصف نامعلوم گولی لگنے سے زخمی ہوا۔

    فیڈرل بی ایریا میں محمد آصف اور عباس نامعلوم گولیوں کا نشانہ بنے جبکہ ملیر کھوکھراپار میں گولی لگنے سے طالب حیدرزخمی ہوگیا۔

    اس کے علاوہ لانڈھی چار نمبرمیں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پچیس سالہ شیراز زخمی ہوا جبکہ ابوالحسن اصفہانی روڈپر نامعلوم سمت سےآنے والی گولی نے محمدحسن کو گھائل کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ تمام واقعات کی تفتیش جاری ہے۔

  • کراچی میں  ایک اور بچہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کاشکار بن گیا

    کراچی میں ایک اور بچہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کاشکار بن گیا

    کراچی : شہر قائد میں ایک اور بچہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کا شکار بن گیا، جس کے بعد دس سالہ ارمان کو زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے ساتھ اندھی گولی سے بچوں کے زخمی ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے، کراچی کے علاقے گلشن بہار میں دس سال کا ارمان نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کا نشانہ بن گیا۔

    بچے کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

    اس سے قبل بلدیہ ٹاؤن کے اسکول میں پہلی جماعت کی اقصیٰ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کا شکار بنی تھی ، جس کے بعد اہل خانہ نے متاثرہ بچی کو اسپتال منتقل کیا تھا، مگر اُس کی طبیعت سنبھالے میں ہی نہیں آرہی تھی جس کے بعد اُسے وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا۔

    بعد ازاں اقصیٰ دو روز وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد جاں بحق ہوگئی تھی۔

    مزید پڑھیں : کراچی: اندھی گولی نے کم سن بچی کی جان لے لی

    پولیس حکام نے اقصیٰ کے قاتل کی جلد گرفتاری کا دعویٰ کیا تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ پہلی جماعت کی طالبہ 7 سالہ اقصیٰ کو چھوٹے ہتھیار کی گولی لگی تھی، گولی دل کے قریب لگنے کے باعث موت واقع ہوئی ہے

    واضح رہے گزشتہ ماہ 13 اگست کی شب کراچی میں ڈیفنس موڑ کے قریب اختر کالونی سگنل پر ایک مبینہ پولیس مقابلے ہوا تھا، مذکورہ مقابلے میں ایک مبینہ ملزم کے ساتھ ساتھ جائے وقوع پر موجود گاڑی کی پچھلی نشست پر بیٹھی 10 سالہ بچی امل بھی نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی تھی۔

    میڈیا کی جانب سے اس بچی کی ڈکیتی کے دوران زخمی ہونے کے بعد نجی اسپتال اورایمبولینس سروس کی غفلت اور لا پرواہی کا معاملہ اٹھایا گیا تھا۔

    جس کے بعد دس سالہ بچی امل کی ہلاکت پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل سندھ ، آئی جی سندھ ، سیکریٹری ہیلتھ اور ایڈمنسٹریٹر نیشنل میڈیکل سینٹر کو نوٹس جاری کیا تھا۔