Tag: نامعوم افراد

  • کراچی: اورنگی میں فائرنگ، اے این پی کاضلعی عہدیدار جاں بحق

    کراچی: اورنگی میں فائرنگ، اے این پی کاضلعی عہدیدار جاں بحق

    کراچی: اورنگی ٹاون میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی عہدیدار ڈاکٹر ضیاء الدین جاں، اورنگی ٹاون ہی میں ایک اور فائرنگ کے واقعے کے دوران ایم کیو ایم کا کارکن جان کی بازی ہار گیا۔

    پولیس کے مطابق اورنگی ٹاون چار نمبر میں ڈاکٹر ضیاء الدین کو ان کے گھر کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا ، عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر ضیاء الدین اے این پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے عہدیدار تھے جنھیں نماز عشاء کے بعد گھر جاتے ہوئے مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔

    ڈاکٹر ضیاء الدین کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اس واقعے کے ایک گھنٹے بعد اورنگی ٹاون چستی نگر کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم کیو ایم کا کارکن وحید جاں بحق اور دانش زخمی ہوگیا، کورنگی کراسنگ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں پولیس ہلکار محمد عمران زخمی ہوگیا، زخمی اہلکار بلوچ کالونی تھانے میں تعینات تھا،حسین آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے فلاحی اسپتال کے رضا کار کو زخمی کردیا۔

    دوسری جانب رینجرز نے قائدآباد میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو افراد کوگرفتار کیا،ماری پور میں پولیس مقابلے کے دوران دوملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دستی بم برامد کرلیا گیا، کلفٹن میں پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

  • کوئٹہ میں نامعوم افراد کی فائرنگ سے5افرادہلاک 2زخمی

    کوئٹہ میں نامعوم افراد کی فائرنگ سے5افرادہلاک 2زخمی

    کوئٹہ: عثمان روڈ اور بلوچی اسٹریٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افرادکی فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ,ملزمان نے سب سے پہلے عثمان روڈ پر ایک حمام اور درزی کی دکان کو نشانہ بنایا جس کے بعد بلوچی اسٹریٹ پر گول گپے کی ریڑھی پر فائرنگ کی گئی جس سے چار افراد موقع ہی پرجاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئے جنہیں فوری طور سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں ایک زخمی نے دم توڑ دیا،ملزمان عثمان روڈ پرفائرنگ کے بعدبلوچی اسٹریٹ پرفائرنگ کرتے ہوئےفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔