لاہور : عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف نامناسب الفاظ کا استعمال کرنے والے بزرگ شہری کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن کچہری میں وزیراعلیٰ مریم نواز کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے بزرگ شہری کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔
عدالت نے کہا کہ پولیس نے ملزم کو جس کیس میں گرفتار کیا تاہم اس میں ملزم کے ملوث ہونے کا ثبوت نہیں، پولیس نے جسمانی ریمانڈ مانگا مگر کوئی ثبوت پیش نہ کرسکے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ اس کیس کے دیگر ملزمان پہلے ہی مقدمہ سے ڈسچارج ہو چکے ہیں، عدالت تفتیشی افسر کی درخواست مسترد کرتی ہے اور ملزم ساجد کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم دیتی ہے۔