Tag: نامور اداکارہ

  • علیزے شاہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    علیزے شاہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ علیزے شاہ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر علیزے شاہ نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں بلیک نائٹ سوٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    علیزے شاہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ میں بڑھ رہی ہوں خود کو اپنی محبت میں گرفت کرکے زیادہ سے زیادہ بڑ رہی ہوں، مجھے اس خیال سے محبت ہے کہ کچھ بھی ہوسکتا ہے ، اس سے زیادہ ہوسکتا ہے جو میں پہلے تھی‘

    علیزے شاہ کی ان تصاویر میں ایک خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنی تصاویر کے ایک ایک پرندے کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

    انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

    علیزے سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ علیزے شاہ نے حال ہی میں ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں (رومی) کا مرکزی کردار نبھایا تھا۔

    ’تقدیر‘ کی دیگر کاسٹ میں سمیع خان، زین افضل، عاصم محمود، جاوید شیخ، عینی زیدی، مریم نور، عالیہ علی، خالد انعم، صبا فیصل ودیگر شامل تھے۔

    ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض محسن طلعت نے انجام دیے جبکہ اس کی کہانی ہانیہ جاوید نے لکھی تھی

  • کیا آپ اس بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ نامور اداکارہ کے بچپن کی تصویر وائرل

    کیا آپ اس بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ نامور اداکارہ کے بچپن کی تصویر وائرل

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار اور معروف شخصیات مداحوں کے ساتھ رابطہ میں رہنے کے لیے سوشل میڈیا  پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی ہیں۔

    سوشل میڈیا صارفین اور خصو صاً مداح تصاویر اور ویڈیوز  کو نہ صرف پسند کرتے ہیں بلکہ اپنی ہردل عزیز شخصیت کو نئے روپ میں دیکھ کر خوش بھی ہوتے ہیں۔

    ان تصاویر یا ویڈیوز کو شیئر کرنے کا مقصد مداحوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً رابطہ رکھنا اور انہیں اپنے کام یا زندگی سے متعلق آگاہی دینا ہوتا ہے۔

    انٹرنیٹ پر ایک چھوٹی بچی کی تصویر سامنے آئی جس نے ہاتھ میں بستہ اور تھرماس پکڑا ہوا ہے۔ یہ دراصل اصل بالی ووڈ کے بچن کی یادگار  تصویر ہے۔

    دیکھیں: خاتون پاکستانی کرکٹر کی تصویر وائرل

    تصویر وائرل ہونے کے بعد صارفین اداکارہ کا نام بوجھنے لگے البتہ اس الجھن کو تھوڑی دیر بعد انہوں نے خود ہی دور کردیا۔ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں دپیکا پڈوکون نے بتایا کہ یہ اُن کے بچن کی تصویر ہے اور وہ اس وقت اسکول جانے کی تیاری کررہی تھیں۔ اداکارہ کی تصویر کو مداحوں نے پسند کیا اور تبصرے بھی کیے۔

    View this post on Instagram

    back to school…🎒 #Chhapaak

    A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone) on

    زیادہ تر صارفین کو یقین نہیں آیا اور انہوں نے دپیکا سے پوچھا کیا واقعی یہ آپ ہی ہیں جبکہ جنہیں یقین آیا انہوں نے اداکارہ کو معصوم اور خوبصورت قرار دیا۔

    یہ بھی دیکھیں: دپیکا کے دلہا کا بچپن ، تصویر وائرل

    یاد رہے کہ دپیکا پڈوکون نے گزشتہ برس اٹلی کے شہر لیک کومو میں شادی کی اور پھر بھارت میں ساتھی فنکاروں کے لیے شاندار استقبالیہ تقاریب کا اہتمام کیا  تھا جس میں بالی ووڈ کی تمام ہی شخصیات شریک ہوئیں مگر رنبیر کی عدم شرکت نے ایک بار پھر افواہوں کو تقویت دی۔