Tag: نامور برانڈز

  • کھلی پتی پر نامور برانڈز کی جعلی لیبلنگ کا کاروبار بے نقاب

    کھلی پتی پر نامور برانڈز کی جعلی لیبلنگ کا کاروبار بے نقاب

    لاہور میں کھلی پتی پر نامور برانڈز کی جعلی لیبلنگ کا کاروبار بے نقاب کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خوراک بلال یاسین کی سربراہی میں فوڈ اتھارٹی سیفٹی ٹیموں نے ٹاؤن شپ میں چھاپہ مار کر چار ہزار سات سو دس کلو گرام  پتی تلف کردی۔

     وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کا کہنا ہے کہ چار معروف برانڈز کی جعلی پیکجنگ کرنے پریونٹ مالک کیخلاف مقدمہ درج کرکے سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا،  3 ہزار 710 کلو گرام پیکڈ، 1 ہزار کلو گرام پتی، جعلی لیبلنگ اور دس مشینیں ضبط کرلی گئی ہیں۔

    پنجاب کے وزیر خوارت نے بتایا کہ کھلی پتی کو مختلف سائز کے ڈبوں اور بیگز میں پیک کیا جارہا تھا، جعلی اشیاء خورونوش کی مارکیٹ میں ترسیل کا نیٹ ورک توڑنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، شہریوں کی صحت سے کھلواڑ کرنیوالے مافیا کا ڈیٹا مرتب کیا جائے گا۔