Tag: ناموں کا اعلان

  • پی سی بی نے 30 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا

    پی سی بی نے 30 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تیس کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے یہ اعلان ملتان میں اسسمنٹ کیمپ کے لیے کیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملتان میں اسسمنٹ کیمپ کے لیے 30 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ 20 کھلاڑی دو سابقہ کیمپس سے منتخب کیے ہیں، جب کہ 10 کھلاڑیوں کو قومی انڈر 19 ٹیم سے شامل کیا گیا ہے۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ ملتان میں یہ اسسمنٹ کیمپ 7 جولائی سے شروع ہوگا جو آئندہ ماہ تک جاری رہے گا۔ اس کیمپ میں کھلاڑیوں کی تکنیکی اور ذہنی صلاحیتوں کو نکھارنے پر کام ہوگا۔

    https://urdu.arynews.tv/pcb-major-decission-on-pakistani-cricketers/

  • ویسٹ انڈیز کیخلاف کرکٹ سیریز : پاکستان ویمنز اسکواڈ کی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

    ویسٹ انڈیز کیخلاف کرکٹ سیریز : پاکستان ویمنز اسکواڈ کی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

    کراچی : ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے اور ٹی20سیریز کیلئے14رکنی پاکستان ویمنز ٹیم کا اعلان کردیا گیا، بسمہ معروف ون ڈے اور ٹی20فارمیٹ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے پاکستان اور ویسٹ نڈیز کی ویمن ٹیمیوں کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے اور ٹی20سیریز کیلئے14رکنی ٹیم کی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

    پاکستان ویمنز ٹیم کے اسکواڈ میں ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین ،ڈیانابیگ، ارم جاوید، جویریہ خان، نشرح سندھو، نتالیہ پرویز، ندا ڈار،ثنا میر، سدرہ امین، سدرہ نواز اور عمیمہ سہیل شامل ہیں۔

    ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹی20 میچز31جنوری سے3فروری تک کراچی میں ہوں گے جبکہ ون ڈے سیریز کے میچز7سے11فروری تک دبئی میں شیڈول ہیں۔

    اس حوالے سے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کی طویل عرصے بعد پاکستان آمد خوش آئند ہے، 5سال پہلے بنگلادیش کو ہوم سیریز میں ہرا چکےہیں۔

    کپتان پاکستان ویمنز ٹیم کا مزید کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز ٹیم سابق ٹی20چیمپئن رہ چکی ہے، ہوم گراؤنڈ پرسیریز کیلئے تمام کھلاڑی پرجوش ہیں، ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی پرفارمنس مانیٹر کرچکے ہیں،8ماہ سے فٹنس پر خاص محنت کررہے ہیں، ہماری کوشش یہی ہے کہ ہوم گراؤنڈ پر اچھا کھیلیں اور سیریز جیتیں۔

  • پیپلزپارٹی نے سینیٹ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

    پیپلزپارٹی نے سینیٹ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

    کراچی / لاہور : پیپلز پارٹی نے سینیٹ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا، امیدواروں میں میاں رضا ربانی سرفہرست ہیں، نواز لیگ کی جانب سے نواز شریف کل حتمی ناموں کا اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی سندھ نے سینیٹ امیدوارو ں کےناموں کااعلان کردیا ہے، جس کے مطابق فریال تالپور، نثارکھوڑو، مراد علی شاہ اور قائم علی شاہ نے ٹکٹ جاری کئے۔

    سینیٹ الیکشن کے ٹکٹ حاصل کرنیوالوں میں جنرل نشستوں پر میاں رضاربانی سرفہرست ہیں جبکہ دیگر امیدواروں میں مولابخش چانڈیو، مرتضیٰ وہاب، محمد علی شاہ جاموٹ شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ مصطفیٰ نواز کھوکھر،امام الدین شوقین، ایازمہربھی امیدوار ہیں، ٹیکنو کریٹس میں سکندر میندھرو، رخسانہ زبیری کو ٹکٹ جاری کیا گیا، خواتین کی مخصوص نشستوں پر کرشنا کوہلی اور قرۃ العین مری کے نام شامل ہیں، ایک اقلیتی نشست پر انور لال دین کو ٹکٹ دے دیا گیا۔

    دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں سینیٹ امیدواروں کے ناموں پر مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔

    پنجاب ہاؤس میں پارٹی صدر نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق، حمزہ شہباز، زاہد حامد، امیر مقام، آصف کرمانی، پرویز رشید اور پیر صابر شاہ نے شرکت کی۔

    اجلاس میں سینیٹ امیدواروں کے ناموں کی حتمی منظوری دی گئی جس کا باقاعدہ اعلان نواز شریف کل بروز بدھ کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔ 

  • فاٹا: سینیٹ انتخابات، کامیاب امیدواروں کے  ناموں کا اعلان

    فاٹا: سینیٹ انتخابات، کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان

    فاٹا :سینیٹ میں فاٹا کی چارنشستوں پر انتخابات مکمل ہوگئے، جس کے بعد کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    سینیٹ میں فاٹا کی نشستوں پر انتخابات مکمل ہوگئے، اورنگزیب اورکزئی اور تاج محمد آفریدی نے سات سات ووٹ لئے، مومن خان اور سجاد طوری نے چھ چھ ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔

    فاٹا کی چار نشتوں پر چھتیس امیدوار مدمقابل تھے، انتخابات کے عمل میں فاٹا کے چھ اراکین قومی اسمبلی نے فاٹا کے ایک رکن محمد نذیر خان کو بھی ووٹ پول کرنے پر راضی کیا، جس پر پی ٹی آئی سمیت مختلف اراکین نے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کیا۔

    ریٹرننگ افسر نے نتائج کا اعلان کرکے نتائج کی کاپیاں کامیاب امیدواروں کو فراہم کردیں ہیں، فاٹا سینیٹ انتخابات کے ساتھ ہی ایوان بالامیں خالی ہونے والی باون نشستوں پر انتخاب کاعمل مکمل ہوگیا ہے۔

    بائیکاٹ کرنے والوں میں مولانا جمال الدین (جے یو آئی ف)، شہاب الدین، غالب خان (مسلم لیگ ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے قیصر جمال شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ فاٹا سے سینیٹ کی نشستوں پر 5 مارچ کو ہونے والا انتخاب صدارتی حکم نامے سے پھیلنے والے ابہام کے باعث ملتوی کر دیا گیا تھا اور الیکشن کمیشن نے اس حکم نامے کے تحت انتخابات کرانے سے معذرت کرلی تھی۔