Tag: نام ای سی ایل سےنکالنے

  • مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پرسماعت آج ہوگی

    مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پرسماعت آج ہوگی

    لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازکانام ای سی ایل سےنکالنےکی درخواست پرسماعت آج ہوگی ، عدلت نےنوازشریف کی رپورٹس کیس کاحصہ بنانے پر نیب سے جواب طلب کررکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپسی کی درخواستوں پر سماعت آج ہو گی،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

    عدلت نے نوازشریف کی رپورٹس کیس کاحصہ بنانے پر نیب سے جواب طلب کررکھاہے۔

    یاد رہے گذشتہ سماعت میں مریم نواز کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ نواز شریف کے ڈاکٹروں نے ان کے آپریشن کا کہا ہے، مریم نواز پہلے ہی اپنی ماں کو کھو چکی ہے، وہ اپنی والدہ کو بستر مرگ پر چھوڑ کر واپس آ گئی تھیں، عدالت صرف ایک بار چار یا چھ ہفتوں کے لیے باہر جانے کی اجازت دے تاکہ وہ جا کر اپنے والد کا علاج کروا سکیں، ہر قسم کی ضمانت دیتے ہیں کہ وہ واپس آ جائیں گی۔

    جس پر نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ مریم نواز سزا یافتہ ہیں، باہر جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی تو مریم نواز کے وکیل کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی سزا معطل ہو چکی ہے اور اس فیصلے میں باہر جانے پر کوئی قدغن نہیں لگائی گئی۔

    مزید پڑھیں : پہلے ہی اپنی ماں کو کھو چکی ہوں ، والد کیلئے صرف ایک بار باہر جانے کی اجازت دی جائے

    یاد رہے مریم نواز کیجانب سے دائر درخواستوں میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا تھا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ موقف سنے بغیر نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا، ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا میمورنڈرم غیر قانونی اور آئین کی خلاف ورزی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا والد نواز شریف کی بیماری کی حالت ناقابل بیان ہے، جس کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوں، والد کی دیکھ بھال کے لئے بیرون ملک جانا چاہتی ہوں، دائر درخواست کے حتمی فیصلے تک 6 ہفتوں کے لئے 1 بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

    مریم نواز کی جانب سے استدعا کی گئی کہ پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیا جائے جبکہ نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا 20 اگست 2018 کا حکم غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔

    درخواست میں نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کو کیس کاحصہ بنانےکی بھی استدعا کی گئی ہے اور مریم نواز کی جانب سے 2 صفحات پرمشتمل تازہ ترین رپورٹس جمع کروائی گئی ہیں۔

  • حکومتی انکار کے بعد مریم نواز کی نام ای سی ایل سےنکالنے کی درخواست پرسماعت آج ہوگی

    حکومتی انکار کے بعد مریم نواز کی نام ای سی ایل سےنکالنے کی درخواست پرسماعت آج ہوگی

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سےنکالنے اور پاسپورٹ کی واپسی کے لئے درخواست پر آج سماعت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کا دو رکنی بنچ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے اور پاسپورٹ کی واپسی سے متعلق درخواست پر آج سماعت کرے گا۔

    یاد رہے سمریم نواز نے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اقدام عدالت میں چیلنج کیا تھا اور ساتھ ہی اپنا پاسپورٹ واپس لینے کی استدعا کی تھی ، مریم نواز نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ والد کی دیکھ بھال کے لیے بیرون ملک جانا چاہتی ہوں، والدہ کی وفات کے بعد نواز شریف کی دیکھ بھال میں ہی کرتی رہی ہوں، وہ بیماری میں مجھ پر ہی انحصار کرتے ہیں، نواز شریف کی بیماری کی حالت ناقابل بیان ہے۔

    بعد ازاں لاہورہائی کورٹ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست وفاقی حکومت کی ریویو کمیٹی کو بھجوا دی تھی اور سات دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

    مزید پڑھیں : مریم نواز کا نام ایک بار پھر ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ

    تاہم وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ذیلی کمیٹی کے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کی فیصلے کی توثیق کردی تھی، جس کے بعد مریم نواز نے دوبارہ نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپسی کی درخواست دائر کی تھی۔

    خیال رہے وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ایک بار پھر ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا، نیب نے چوہدری شوگرملز تحقیقات کیس میں مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔

  • نیب کی شہبازشریف کا نام ای سی ایل سےنکالنے کےخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر

    نیب کی شہبازشریف کا نام ای سی ایل سےنکالنے کےخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر

    اسلام آباد :بڑے بڑے کرپشن مقدمات میں نامزد ملزم شہباز شریف کے روپوش ہوجانے کے خدشے کے پیش نظر نیب نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکردی، نیب نے موقف اختیار کیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کا ای سی ایل سے نام نکالنے کا فیصلہ درست نہیں، شہباز شریف نیب کی تحقیقات کو متاثر کرنے کی کوشش کررہےہیں۔

    اپیل میں کہا گیا خدشہ ہے شہباز شریف بیرون ملک فرار یا انڈرگراؤنڈ ہوجائیں گے اور ملزم کی عدم دستیابی پر نیب کی تحقیقات اور کارروائی رک جائےگی۔

    نیب اپیل میں مزید کہا کہ مقدمےکےشریک ملزم سلمان شہباز پہلے ہی فرارہیں، ہائی کورٹ کے فیصلے میں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ کون سے بنیادی حقوق متاثر ہوتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : لاہورہائی کورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

    یاد رہے 26 مارچ کو لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

    22 فروری کو وزارت داخلہ نے نیب کی سفارش پر اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن قومی اسمبلی شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں داخل کیا تھا جس کے خلاف 28 فروری کو شہباز شریف نے اپیل دائر کی تھی۔

    فروری میں ہی لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس ملک شہزاد اور جسٹس مرزا وقاص پرمشتمل بینچ نے شہبازشریف کی رمضان شوگر ملز اور آشیانہ اسکینڈل کیسز درخواست ضمانت پرسماعت کرتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کی تھی اور 10 ، 10لاکھ کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت بھی کی تھی۔