Tag: نام بھی بتادیا

  • ایمن سلیم کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش، نام بھی بتادیا

    ایمن سلیم کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش، نام بھی بتادیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن سلیم کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن سلیم نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں کو خوشی کی خبر شیئر کی ہے۔

    ایمن سلیم نے انسٹاگرام کے ذریعے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ساتھ ہی انہوں نے اپنے نومولود کے پیروں کی تصویر کے ساتھ ایک خوبصورت پوسٹ شیئر کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aymen Saleem (@aymen.saleem)

     اداکارہ نے پوسٹ میں لکھا دو لوگوں سے تین افراد کے خاندان تک کا سفر، ہمارے بچے کے ساتھ گزشتہ چھ ہفتے ایک معجزہ رہے ہیں، دنیا میں خوش آمدید ’ کیحان ملک‘۔

    واضح رہے کہ اداکارہ نے رمضان ٹرانسمیشن میں نشر ہونے والے ڈراموں سے شہرت حاصل کی اور مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو سراہا گیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aymen Saleem (@aymen.saleem)

    ایمن سلیم دسمبر 2023 میں کامران ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں جس کی تصاویر بھی انہوں نے سوشل میڈیا شیئر کی تھی۔

    اداکارہ کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 1.4 ملین ہے اور وہ اکثر شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں، یاد رہے کہ ایمن سلیم سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ہیں۔