اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ نام نہاد لبرلز عمران خان کی نفرت میں اندھے ہوکر انتہاپسندوں کے مارچ کو سپورٹ کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے اُن لبرلز کو نام نہاد کہا جو اپوزیشن کے مارچ کو سپورٹ کررہے ہیں جس کا مقصد جمہوریت کو خطرے میں ڈالنا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایسے مارچز کی کامیابی کا مطلب جمہوریت کا خاتمہ ہے، ایسے مارچز کا مقصد طالبان اسٹائل حکومت کا قیام ہے۔
خیال رہے کہ ملک دشمن عناصر جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لیے اپنی تقریروں کے ذریعے اشتعال انگیزی پھیلارہے ہیں۔
A group of otherwise liberals is blinded by Imran Khan hate and supporting extremists march on Islamabad, any success to such marchers ll mean end of Pak as democratic regime and a formation of Taliban style Govt ! Beware https://t.co/z4BUTfVUJH
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 28, 2019
گذشتہ روز جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ کو بھی اسلام آباد پولیس نے اشتعال انگیز بیانات پر گرفتار کیا ہے۔
دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ طے شدہ معاہدہ ختم کرنے کی تردید کر دی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے انتظامیہ کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کی تردید کر دی
فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ طے شدہ معاہدہ ختم نہیں کیا، معاہدے کی پاس داری کریں گے، معاہدہ حکومت کے ساتھ نہیں انتظامیہ کے ساتھ ہے، ہم عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔