Tag: نانا پاٹیکر

  • ویرات کوہلی سے متعلق نانا پاٹیکر کے بیان پر میمز بن گئیں

    ویرات کوہلی سے متعلق نانا پاٹیکر کے بیان پر میمز بن گئیں

    بالی ووڈ کے سینئر اداکار نانا پاٹیکر نے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کے لیے تعریفی ٹوئٹ کی جس پر دلچسپ میمز بن گئیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے سینئر اداکار نانا پاٹیکر نے ویرات کوہلی کی تعریف کی جس پر انٹرنیٹ صارفین نے دلچسپ میمز بنا ڈالیں۔

    نانا پاٹیکر نے کہا کہ ’ویرات کوہلی ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں اور وہ بڑی پابندی سے ان کی بیٹںگ دیکھتے ہیں۔

    74 سالہ نانا پاٹیکر نے تسلیم کیا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ انہوں نے ویرات کوہلی کی پرفارمنس کے حوالے سے جو امیدیں باندھ رکھی ہیں اس میں اگر وہ جلدی آؤٹ ہوجاتے ہیں تو ان کی بھوک اڑ جاتی ہے اور وہ ناشتہ ہی نہیں کرتے۔

    نانا پاٹیکر کی اس بات پر سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا۔

    سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ ’ویرات کوہلی جلدی آؤٹ ہوتے تو کیا نانا پاٹیرک کھانا کھا پائیں گے؟‘

    دوسرے صارف نے لکھا کہ ’نانا پاٹیکر آج پھر بھوکیں سوئیں گے۔‘

    واضح رہے کہ ویرات کوہلی سڈنی ٹیسٹ میچ میں پہلی گیند پر کیچ ڈراپ ہونے کے باوجود صرف 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔

     

  • مداح کو تھپڑ کیوں مارا؟ نانا پاٹیکر نے وائرل ویڈیو کی حقیقت بیان کر دی

    مداح کو تھپڑ کیوں مارا؟ نانا پاٹیکر نے وائرل ویڈیو کی حقیقت بیان کر دی

    بالی وڈ کے سینئر اداکار نانا پاٹیکر نے اپنے نوجوان مداح کو تھپڑ مارنے کی وائرل ویڈیو پر خاموشی توڑ دی ہے۔

    گزشتہ روز نانا پاٹیکر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں سڑک پر اپنی فلم کی شوٹنگ میں مصروف دیکھا گیا تھا، اُسی دوران ایک نوجوان مداح اداکار کے قریب آتا ہے اور سیلفی لینے کی کوشش کرتا ہے جس پر نانا پاٹیکر مداح کو زور دار تھپڑ مار دیتے ہیں۔

    نانا پاٹیکر کی مداح کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد اب اداکار نے اپنے مداحوں سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی ہے۔

    نانا پاٹیکر نے اپنے مداح کو تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو وائرل

    نانا پاٹیکر نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ ’’یہ میری فلم کا ایک منظر تھا جس میں مجھے ایک نوجوان کو تھپڑ مارنا تھا، ہم ایک بار یہ سین کر چکے تھے اور دوبارہ بھی یہی سین کرنا تھا‘‘۔

    نانا پاٹیکر نے کہا کہ ’’مجھے لگا تھا کہ وہ نوجوان ہماری ٹیم کا حصہ ہے اور میں نے اُسے تھپڑ ماردیا لیکن جب مجھے پتا چلا کہ وہ میرا مداح تھا تو میں نے اُسے ڈھونڈا لیکن وہ اُس وقت وہاں سے بھاگ چکا تھا‘‘۔

    نانا پاٹیکر کا کہنا تھا کہ اُس مداح کے کسی دوست نے ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر شیئر کردی لیکن میں نے جان بوجھ کر تھپڑ نہیں مارا، میں نے اپنے کیریئر میں کبھی بھی کسی مداح کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا۔

    بالی وڈ کے سنئیر اداکار نے کہا کہ ’’میں اپنے اُس مداح سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ رہا ہوں جسے میں نے تھپڑ مارا، میں اپنے دیگر مداحوں سے بھی معافی مانگ رہا ہوں، مجھے معاف کردیں، یہ سب انجانے میں ہوا‘‘۔

  • جنسی ہراسانی کا الزام، نانا پاٹیکر کا تنوشری دتہ کو قانونی نوٹس

    جنسی ہراسانی کا الزام، نانا پاٹیکر کا تنوشری دتہ کو قانونی نوٹس

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نے جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کرنے والی اداکارہ کو قانونی نوٹس ارسال کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر کے وکیل رجنیدرا شروکر نے اداکارہ تنوشری دتہ کو جو قانونی نوٹس ارسال کیا اُس میں تمام الزامات کو مسترد  اور اداکارہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

    اداکار نے تنوشری سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کے سامنے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معافی بھی مانگیں۔ وکیل رجنیدرا شروکر کا کہنا ہے کہ اگر اداکارہ نے قانونی نوٹس کا جواب نہیں دیا تو اُن کے خلاف ہتک عزت کی کارروائی کی جائے گی۔

    دوسری جانب تنوشری دتہ کا بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں نانا پاٹیکر کی جانب سے بھیجا جانے والا کوئی قانونی نوٹس موصول نہیں ہوا۔

    اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ قانونی نوٹس کے نام پر مجھے دھمکی اس لیے دی جارہی ہے کہ آئندہ کوئی بھی خاتون خوف کی وجہ سے اداکاروں کا گھناؤنا چہرہ عوام کے سامنے نہ لائے۔

    مزید پڑھیں: بالی ووڈ اداکار پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام

    تنوشر ی کا کہنا تھا کہ ’جس کو بھی جنسی ہراساں کیا گیا وہ اُس قسم کی بچکانہ چالوں سے خوفزدہ نہیں ہوگا کیونکہ اب سب کے سامنے بولنے کا وقت آگیا ہے، عوام بھی میرے ساتھ ہے‘۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں تنوشری نے الزام عائد کیا تھا کہ 2008 میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران نانا پاٹیکر نے انہیں ہراساں کیا اور سولو گانے پر زبردستی رقص میں اپنا نام بھی شامل کروایا۔

    لیجنڈری اداکار نے ہراساں کرنے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ’تنوشری نے جو بات کی تو اُس وقت سیٹ پر مجھ سمیت 200 لوگ موجود تھے اور ایسے میں کوئی ہراساں کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا‘۔