Tag: نان فائلر

  • "ماہانہ50 ہزار روپے کما کر گوشوارے جمع  نہ  کرانے والے نان فائلر ہیں”

    "ماہانہ50 ہزار روپے کما کر گوشوارے جمع نہ کرانے والے نان فائلر ہیں”

    حکومت نے ملک میں نان فائلر کٹیگری ختم کرنے اور ٹیکس نہ دینے والوں کو مزید پابندیوں میں جکڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ترجمان ایف بی آر بختیار محمد نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نان فائلرز کی اضافی ٹیکس دینے پر گاڑی اور گھر خریدنے کی سہولت ختم کر رہے ہیں جب کہ ان کی سم بلاک کرنے کے لیے بھی بڑی کارروائیاں ہوں گی۔

    ترجمان ایف بی آر کے مطابق ہر پاکستانی نان فائلر نہیں ہے بلکہ وہ شخص نان فائلر کٹیگری میں آتا ہے جو ماہانہ 50 ہزار روپے کما کر گوشوارے جمع نہیں کراتا۔ جو ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرائے گا تو وہ بیرون ملک بھی نہیں جا سکے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ پالیسی بنا لی گئی ہے۔ نان فائلرز کے لیے پابندیوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے، تاہم فیصلے پر عملدرآمد یکم اکتوبر سے نہیں ہو رہا ہے، اس میں کچھ ماہ لگیں گے۔

    بختیار محمد نے کہا کہ پاکستان سے نان فائلرز کی کٹیگری ہی ختم کر دی جائے گی تاہم فائلرز کے لیے جو سہولتیں ہیں وہ برقرار رہیں گی۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

  • گھریلو خواتین اور طالب علم فائلر ہیں یا نان فائلر؟  ایف بی آر نے بتا دیا

    گھریلو خواتین اور طالب علم فائلر ہیں یا نان فائلر؟ ایف بی آر نے بتا دیا

    اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گھریلو خواتین اور طالب علم کے نان فائلر یا فائلر ہونے سے سے متعلق واضح کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ترجمان نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فائلرز اور نان فائلرز کے بارے میں واضح ۔

    بختیار احمد نے کہا کہ تمام پاکستانی نان فائلر نہیں ہے، ملک کی تقریباً25 کروڑ کی آبادی میں 25 لاکھ نان فائلرز ہیں۔

    ترجمان ایف بی آر کا کہنا تھا کہ گھریلو خواتین پریشان نہ ہوں وہ نان فائلر نہیں ہیں، اسی طرح شناختی کارڈ ہولڈر طالب علم پریشان نہ ہوں وہ بھی نان فائلر نہیں، نان فائلرز وہ ہیں جن پر انکم ٹیکس عائد ہوتا ہے وہ جمع نہیں کراتے، جو انکم ٹیکس کا نوٹس نہ دے وہ نان فائلر میں شامل ہوگا۔

    انھوں نے بتایا کہ کہ نان فائلرزکو بیرون ملک جانےسےروکنےکیلئےایف آئی اےکولسٹ دیں گے ، ہر پاکستانی کی سم بلاک نہیں ہوتی، ایک لسٹ کے مطابق ایکشن ہوتا ہے۔

    خیال رہے وفاقی حکومت نے بجٹ 2024-25 میں نان فائلرز کے لیے بھاری ٹیکسز اور دیگر اقدامات تجویز کیے ہیں۔

    بجٹ میں تجویز کردہ موبائل فون کالز پر نان فائلرز کو 75 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ 50,000 امریکی ڈالر سے زائد مالیت کی الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی بھی تجویز ہے۔

    نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے وفاقی حکومت نے نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے ان پر اضافی ٹیکس لگانے کی تجویز بھی دی ہے۔ ایف بی آر کا مقصد نفاذ کے ذریعے ٹیکس ریونیو میں اضافہ کرنا ہے۔

    یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پہلے مرحلے میں نان فائلرز کے سم کارڈز بلاک کیے ہیں اور دوسرے مرحلے میں ان کے بجلی اور گیس کے کنکشن بھی منقطع کیے جا سکتے ہیں۔