Tag: نان فائلرز

  • بجٹ میں نان فائلرز کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے اہم پلان تیار

    بجٹ میں نان فائلرز کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے اہم پلان تیار

    اسلام آباد : وفاقی بجٹ میں نان فائلرز کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کی تیاری کرلی گئی ، نوٹس کا جواب نہ دیے جانے پر ایکشن ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ کا عوام کیلئے سب سے مشکل بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔

    بجٹ میں نان فائلرز کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے اہم پلان تیار کرلیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹیکس شوگوارے جمع نہ کرانے کو نوٹس بھیجے جائیں گے اور نوٹس کا جواب نہ دیے جانے کے بعد ان کی سم ، بجلی اور گیس کے کنکشن بند کردیئے جائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹیکس شوگوارے جمع نہ کرانے والوں کی سم بلاک کرنے کا سلسلہ آئندہ مالی سال بھی جاری رہے گا۔

    آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس وصولیاں بڑھانے کا حکومتی پلان تیار کر لیا گیا ہے۔

    نئے مالی سال ایف بی آر انفور سمینٹ کے ذریعے ٹیکس آمدنی بڑھائےگا جبکہ سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اورکسٹمز ڈیوٹیز کی مد میں ٹیکس چھوٹ ختم کی جائے گی۔

    پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کے نفاذ سے ٹیکسز میں اضافہ کرنے کا پلان ہے، درآمدات میں اضافے سے ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں بڑھیں گی۔

    نئےمالی سال کے بجٹ میں نان فائلرز پر اضافی ٹیکس لگانےکا منصوبہ ہے۔

    اس کے علاوہ آئندہ مالی سال ریٹیل سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے اقدامات کئے گئے ہیں، ایف بی آرٹیکس نیٹ سے باہر شعبوں سے ٹیکس وصولیاں کرے گا، بجٹ میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر پر اضافی ٹیکس لگانے کا منصوبہ ہے۔

    ایف بی آر کو رواں مالی سال کےمقابلے میں ٹیکسز میں بڑا اضافہ کرناہوگا اور 4 ہزار ارب روپے کے قریب اضافی ٹیکس جمع کرنا ہوگا۔

    ایف بی آرکواگلے مالی سال سب سےزیادہ ٹیکس اکھٹا کرنے کا ٹاسک دیا جائے گا۔

  • اب تک کتنے لاکھ  نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کی گئیں؟

    اب تک کتنے لاکھ نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کی گئیں؟

    اسلام آباد: ایف بی آر کی جانب سے اب تک نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے نان فائلرز کے خلاف کارروائی جاری ہے ، حکام نے بتایا کہ اب تک 1لاکھ 5 ہزار نان فائلرز کی موبائل سمز مرحلہ وار بلاک کی جاچکی ہے۔

    ایف بی آر کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر 5 ہزار افراد کا ڈیٹا ٹیلی کام آپریٹرز کوبھیجا جارہا ہے۔

    حکام نے مزید بتایا کہ انکم ٹیکس گوشوارےداخل کرانےپر18ہزار902افرادکی سمز بحال بھی کی گئی ،ٹیکس قوانین پرعملدرآمد کے بعد صارفین کی موبائل سمزبحال کی گئیں۔

    مزید پڑھیں : 85 ہزار نان فائلرز افراد کی سمز بند ہوگئیں

    ، ایف بی آر نے کہا کہ ابتدائی فہرست میں5 لاکھ 6 ہزار 671 بڑے نان فائلرز کی نشاندہی کی گئی،انکم ٹیکس جنرل آرڈرکےتحت موبائل سمزبلاک کی جارہی ہیں۔

    حکام نے بتایا کہ ٹیکس فائلرز کی سم بلاک کرنے کا کوئی نظام نہیں، ٹیکس فائلرز کی سم بلاک کرنے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔

  • نان فائلرز کیخلاف سمز بلاک کرنے کی کارروائی ، مثبت اثرات آنا شروع

    نان فائلرز کیخلاف سمز بلاک کرنے کی کارروائی ، مثبت اثرات آنا شروع

    اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان فائلرز کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر 7 ہزار 167 موبائل سمز بحال کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کے معاملے پر ایف بی آر کی جانب سے نان فائلرز کیخلاف کاروائی کے مثبت اثرات شروع ہوگئے۔

    ذرائع ایف بی آر نے بتایا ہے کہ سمز بلاک کرنے کے معاملے پر 7 ہزار 167 افراد کی سمیں بحال کر دی گئیں ہیں ، ان افراد کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر سمز بحال کی گئیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک 65 ہزار نان فائلر کا ڈیٹا ٹیلی کام کمپنیوں سے شیئر کیا گیا اور ٹیلی کام کمپینوں کو ان نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

    ذرائع نے کہا کہ مجموعی طور پر 5 لاکھ 6 ہزار 671 نان فائلرز کی فہرست تیار کی گئی تھی ،انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت ان افراد کی سمز بتدریج بند کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔

  • نان فائلرز کیخلاف ایکشن مزید سخت، 11 ہزار سے زائد سمز بلاک

    نان فائلرز کیخلاف ایکشن مزید سخت، 11 ہزار سے زائد سمز بلاک

    نان فائلرز کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت اب تک 11 ہزار سے زائد سمز بلاک کی جاچکی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 22 مئی تک نان فائلر صارفین کے نام پر رجسٹرڈ ہزاروں سمز بلاک کردی گئی ہیں۔ ترجمان ایف بی آر نے بتایا کہ ٹیلی کام کمپنیوں نے نان فائلرز کی 11 ہزار 252 سمز بند کیں۔

    ایف بی آر نے ٹیلی کام کمپنیوں کو 30 ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا بھیجا، روزانہ کی بنیاد پر 5 ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا ٹیلی کام کمپنیوں کو بھیجا جائے گا۔

    ترجمان ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی جانب سے ساڑھے 5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی نشاندہی کی جاچکی ہے۔

    واضح رہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں کو نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، ایف بی آر نے بلاک کی جانے والی سمز کی تفصیلات اس سے قبل بھی بتائی تھیں۔

    نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے میں جوائنٹ ورکنگ گروپ کو پریشانی کا سامنا ہے، گزشتہ دنوں بھی 3 ہزار600 سے زیادہ سمز بلاک کی گئی تھیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ایف بی آر یومیہ 5 ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا پی ٹی اے کوفراہم کررہا ہے، لاکھوں نان فائلرز کی سمز بتدریج بلاک کی جائیں گی۔

  • اب تک کتنی موبائل سمز بلاک کی جاچکی ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    اب تک کتنی موبائل سمز بلاک کی جاچکی ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    اسلام آباد : ٹیلی کام کمپنیوں کو نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے ، ایف بی آر نے بلاک کی جانے والی سمز کی تفصیلات بتادی۔

    تفصیلات کے مطابق نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے میں جوائنٹ ورکنگ گروپ پریشان ہیں ، ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر کے فیصلے کے تحت نان فائلرز کی سمزبند کرنےکا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور اب تک3 ہزار 600سے زیادہ سمز ہی بلاک کی گئی ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ایف بی آریومیہ5ہزارنان فائلرز کاڈیٹا پی ٹی اےکوفراہم کر رہا ہے، لاکھوں نان فائلرزکی سمز بتدریج بلاک کی جائیں گی۔

    حکام نے بتایا کہ ٹیلی کام کمپنیوں کو نان فائلرز کی فہرست شیئر کی جا چکی ہے، پی ٹی اے کو بھی پانچ لاکھ چھ ہزار سے زائد افراد کی فہرست دی گئی ہے۔

    نان فائلرز کی موبائل سمیں چھوٹے گروپس میں بلاک کی جائیں گی ، انکم ٹیکس جنرل رولز 114 بی کے تحت سمز بلاک کی جا رہی ہیں۔

    ایف بی آر موبائل کمپنیوں کی جانب سے ایک درخواست زیر سماعت ہے، جس پر سماعت آج ہو گی۔

  • بینک سے 50 ہزار سے زائد کیش نکلوانے پر کتنا ٹیکس کٹے گا؟  بڑی خبر آگئی

    بینک سے 50 ہزار سے زائد کیش نکلوانے پر کتنا ٹیکس کٹے گا؟ بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : بینکوں سے کیش نکلوانے پر ٹیکس کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ، ٹیکس کی شرح میں اضافے کی تجویز ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بجٹ 25- 2024 کی تیاریاں جاری ہے، بینکوں سے کیش نکلوانے اور 1300 سی سی سے زائد کی امپورٹ گاڑیوں پر ٹیکس سے متعلق اہم تجویر سامنے آگئی۔

    ذرائع نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کے بینکوں سے کیش نکلوانے پر مزید ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی، آئندہ بجٹ میں نان فائلرز پر کیش نکالنے پر ٹیکس کی شرح 0.9 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی۔

    بینکوں سے 50 ہزار روپے زائد رقم نکالنے پر 0.6 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد ہے۔

    ذرائع کے مطابق نان فائلرز کے کیش نکالنے پر ایڈوانس ٹیکس مد میں مزید 15 ارب روپے سے زائد جمع کرنے کا تخمینہ لگایا ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ میں غیر ضروری اور لگژری اشیا کی امپورٹ پر ٹیکس بڑھانے اور 1300 سی سی سے زائد کی امپورٹ گاڑیوں پرٹیکس بڑھنے کا امکان ہے۔

    آئندہ بجٹ میں 850 سی سی سے زائد کی تمام نئی گاڑیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کرنے کی تجویز دی جبکہ غیر ضروری اور لگژری آئٹمز پر ڈیوٹی بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

    آئندہ بجٹ میں چھٹے شیڈول میں موجود ٹیکس رعایتیں کم کرنے پر بھی غور ہے۔

     

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

  • نان فائلرز کے لئے اہم خبر! 100 روپے کے لوڈ پر کتنا موبائل بیلنس ملے گا؟

    نان فائلرز کے لئے اہم خبر! 100 روپے کے لوڈ پر کتنا موبائل بیلنس ملے گا؟

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے محصولات اور ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لئے نان فائلرز پر 2.5 فیصد سے بڑھا کر 90 فیصد اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    نان فائلرزپر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے تک فیصد اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

    نئے اصول کے تحت اگر کوئی نان فائلر صارف 100 روپے کا بیلنس لوڈ کروائے گا تو اس میں سے 90 روپے ایف بی آر کو چلے جائیں گے۔

    اگر موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے سمز بلاک کرنے کے باوجود بھی انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کروائے جاتے تو اس صورت میں اگر وہ کوئی دوسری موبائل فون سم نکلوا کر استعمال کرتے ہیں تو اس پر بھی نوے فیصد اضافی ٹیکس دینا پڑے گا۔

    نان فائلرز کے ہر دفعہ لوڈ کرانے پر اضافی ٹیکس، موبائل اور ڈیٹا لوڈ پر بھی اضافی ٹیکس لاگو کیا جائے گا۔

    ایف بی آر نے 5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی شناخت کرنے والی فہرستیں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور ٹیلی کام کمپنیوں کو شیئر کردی ہیں اور سم کارڈز بلاک کرنے کی ہدایت کی ہے۔

  • موبائل اور ڈیٹا لوڈ پر اضافی ٹیکس : عوام کے لئے بڑی خبر

    موبائل اور ڈیٹا لوڈ پر اضافی ٹیکس : عوام کے لئے بڑی خبر

    اسلام آباد : موبائل اور ڈیٹا لوڈ پر اضافی ٹیکس وصولی کی تیاری کرلی گئی اور ڈیٹا پی ٹی اے حوالے کردیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق نان فائلرز کی موبائل سمز بند کرنے کا معاملہ تنازعات کا شکار ہے تاہم اب نان فائلزز کیخلاف 15 مئی کے بعد متبادل کارروائیوں پرغور کیا جارہا ہے۔

    نان فائلرز کی سم پر 2.5 فیصد اضافی ٹیکس اور سم بندنہ ہونے پراضافی ودہولڈنگ ٹیکس پر غور ہورہا ہے۔

    ہر بار لوڈ کرانے پر اضافی ٹیکس وصول کرنے اور موبائل اور ڈیٹا لوڈپر اضافی ٹیکس لانے پر بھی غور کیا جارہا ہے، اس سلسلے میں نان فائلرز کاڈیٹا پی ٹی اے حوالے کردیا گیا تھا۔

    یاد رہے ایف بی آر نے 15مئی تک نان فائلرز کی سمزبند نہ کرنے پر قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔

    5لاکھ سےزائد سمز نہ بندکرنےکیخلاف ٹیلی کام کمپنیوں کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی اے، ٹیلی کام کمپنیوں کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی جائےگی، ایف بی آر نےدرخواست دائر کرنے کیلئے قانونی ٹیم سے مشاورت شروع کردی ہے۔

    ایف بی آر ، وزارت خزانہ حکام پی ٹی اے اورٹیلی کام کمپنیوں کیخلاف درخواست دائر کرنے پر متفق ہیں۔

    یاد رہے سمز بلاک کرنے پر ایف بی آر اور موبائل کمپنیوں میں مذاکرات ناکام ہو گئے تھے، ذرائع کا کہنا تھا کہ موبائل کمپنیوں کی جانب سے سمز بلاک کرنے سے انکار کیا گیا۔

  • سمز بلاک کرنے کی ہدایت پر موبائل کمپنیوں نے ایف بی آر کو کیا جواب دیا؟

    سمز بلاک کرنے کی ہدایت پر موبائل کمپنیوں نے ایف بی آر کو کیا جواب دیا؟

    اسلام آباد: سمز بلاک کرنے کی ہدایت پر موبائل کمپنیوں نے ایف بی آر کو کسی قسم کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی۔

    تفصیلات کے مطابق نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے پر ایف بی آر اور موبائل کمپنیوں میں مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل کمپنیوں کی جانب سے نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے سے انکار کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق موبائل کمپنیوں کی جانب سے تکنیکی و آپریشنل رکاوٹوں کی نشان دہی کی گئی، ٹیلی کام کمپنیوں کا کہنا تھا کہ سموں کی بندش پر عمل درآمد کرنے میں قانونی مسائل ہیں۔

    ذرائع نے کہا اس سلسلے میں موبائل آپریٹرز اور ایف بی آر حکام کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور ہوگا، فی الوقت کمپنیوں نے موبائل سمز کی بندش کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی ہے۔

    ایسے افراد جو ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے قابل ہیں اور انھوں نے سال 2023 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کیا، اُن کی تعداد تقریباً 671،506 ہے۔ ایف بی آر نے ایکٹیو ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شامل نہ ہونے والے ان افراد کی موبائل فون سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ کیا۔ بعد ازاں، ایف بی آر نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور تمام ٹیلی کام آپریٹرز کو ہدایت کی کہ وہ آئی ٹی جی او (انکم ٹیکس جنرل آرڈر) کو فوری طور پر نافذ کریں تاکہ آرڈر پر تیزی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

  • نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا معاملہ: پی ٹی اے کا اہم بیان آگیا

    نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا معاملہ: پی ٹی اے کا اہم بیان آگیا

    اسلام آباد: 5 لاکھ نان فائلرز کی سم بلاک کرنے کے معاملے پر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کا ردعمل آگیا ہے۔

    پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کی مخالفت کردی، ساتھ ہی ایف بی آر کو خط بھی ارسال کردیا۔

    پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ نان فائلرز کی سمزبلاک کرنے کا عمل ہمارے نظام سے مطابقت نہیں رکھتا کیوںکہ ملک میں بڑی تعداد میں خواتین مرد حضرات کے نام پر سمز استعمال کرتی ہیں۔

    پی ٹی اے نے ایف بی آر کو خط میں لکھا کہ نان فائلرز کو نئی سمز کے اجرا پر بھی کوئی پابندی نہیں لگائی جارہی ہے، اگر نان فائلرز کی سم ہم بلاک بھی کردیں تو صارف دوسری سم نکلوا لیں گے۔

    پی ٹی اے نے ایف بی آر کو کہا کہ قانونی طور پر پی ٹی اے سمز بلاک کرنے کا پابند نہیں، سمز بلاک کرنے سے ڈیجیٹلائزیشن کو نقصان پہنچے گا اس کے علاوہ بڑی تعداد میں سمز بلاک کرنے سے ٹیلی کام معیشت کو بھی نقصان پہنچے گا۔

    پی ٹی اے نے ایف بی آر کو مشورہ دیا کہ سمزبلاک کرنے کے علاوہ دیگر قانونی آپشنز پر غور کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لایا جاسکے۔

    نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کے احکامات

    واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے نان ٹیکس فائلرز کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ان کی سم بلاک کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

    ایف بی آر نے بیان میں کہا تھا انکم ٹیکس کا اہل ہونے کے باوجود ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کی سم بلاک کردی جائے گی اور اس سلسلے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 5 لاکھ 6 ہزار 671 نان ٹیکس فائلرز کا ڈیٹا جاری بھی کیا تھا۔