Tag: نان کسٹم پیڈ گاڑی

  • موٹر وے پولیس نے نان کسٹم پیڈ گاڑی کی اسمگلنگ ناکام بنادی

    موٹر وے پولیس نے نان کسٹم پیڈ گاڑی کی اسمگلنگ ناکام بنادی

    ملتان: موٹر وے پولیس نے نان کسٹم پیڈ گاڑی کی اسمگلنگ ناکام بنادی ، گاڑی پچاس ہزار روپے رشوت کے عوض کراچی سے اسلام آباد اسمگل کی جارہی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق موٹر وے پولیس ایم 5 ملتان نے نان کسٹم پیڈ گاڑی کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے کارروائی میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان موٹرویز نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے پانچ موبائل فون اور چھتیس لاکھ روپے برآمد ہوئے، نان کسٹم پیڈ گاڑی   50 ہزار روپے رشوت کے عوض کراچی سےاسلام آباد اسمگل کی جارہی تھی۔

    ضبط کی گئی گاڑی، موبائل فون اورنقدی کسٹمز حکام کے حوالےکردی گئی ہے ، ڈی آئی جی دار علی خٹک نے افسران کو پیشہ وارنہ کارروائی پر شاباش دی جبکہ ایڈیشنل آئی جی علی احمدنے پٹرولنگ افسران کی کارکردگی کو سراہا۔

    یاد رہے کراچی میں انفورسمنٹ کلکٹریٹ نے اسمگلنگ کے خلاف بڑا آپریشن کرتے ہوئے اسمگل شدہ ہیوی موٹرسائیکلیں اور نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں ضبط کر کے کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا تھا۔

    ایڈیشنل کلکٹر انفورسمنٹ باسط حسین نے بتایا تھا کہ صدر کراچی اور ڈی ایچ اے میں قائم دو گوداموں سے اسمگل شدہ دس کروڑ چھہتر لاکھ روپے مالیت کی سینتیس ہیوی موٹر سائیکلیں اور چھبیس کروڑچالیس لاکھ روپے مالیت کی اکیس نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں برآمد کیں تھیں۔ْ

  • کراچی میں کسٹمز اور پولیس اہلکار نان کسٹم پیڈ گاڑی پر لڑ پڑے

    کراچی میں کسٹمز اور پولیس اہلکار نان کسٹم پیڈ گاڑی پر لڑ پڑے

    کراچی : نان کسٹم پیڈ گاڑی کےمعاملے پر پولیس اور کسٹم حکام آمنے سامنے سامنے آگئے ، سول کپڑوں میں موجود اہلکار نے کسٹم ٹیم کو ڈرانے کیلئےہوائی فائرنگ کی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کسٹمزاور پولیس اہلکار نان کسٹم پیڈ گاڑی پر لڑ پڑے، کسٹمز حکام نے بتایا کہ موچکو تھانے میں تعینات پولیس اہلکار کو کسٹم اہلکاروں کی جانب سے روکے جانے پر طیش میں آگیا۔

    موچکوکےعلاقےمیں کسٹمزاورپولیس اہلکاروں میں جھگڑا ہوا، کسٹم حکام نے بتایا کہکسٹم گاڑی روکتےہی ڈرائیورفرارہوگیا جبکہ سول کپڑوں میں موجود اہلکار نے کسٹم ٹیم کو ڈرانے کیلئےہوائی فائرنگ کی۔

    کسٹم ٹیم کے اہلکار نے الزام لگایا کہ سادہ لباس اہلکارنے اسےتشدد کا نشانہ بنایا۔

    جھگڑےکےباعث رات گئےمرکزی شاہراہ تین گھنٹےسے زائدبندرہی،کسٹم حکام نےفرانزک ٹیسٹ کےلیےگاڑی تحول میں لے لی ہے تاہم گاڑی نان کسٹم پیڈہےیانہیں فرانزک کےبعدمعلوم ہوگا۔