Tag: ناکارہ بنا دیا

  • آٹھ کلو وزنی بم ناکارہ، چارسدہ بڑی تباہی سے بچ گیا

    آٹھ کلو وزنی بم ناکارہ، چارسدہ بڑی تباہی سے بچ گیا

    چارسده : آٹھ کلو وزنی بم کو ناکارہ بنا کرچارسده میں تخریب کاری کا خطرناک منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ خیبرایجنسی میں کالعدم تنظیم سےجھڑپوں میں ایک رضاکارجاں بحق اور دو شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق چارسدہ کے علاقے تھانہ سرو کی حدودمیں بجلی کے ایک سوپچپیس کےوی ٹاورکےقریب آٹھ کلو وزنی بارودکو ناکارہ بنا دیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈکےعملے نےفوری طور پر پہنچ کر بم کوناکاره بنا دیا۔

    پولیس کے مطابق مقناطیسی ریموٹ کنٹرول بم دیسی ساخت کا تھا۔جس سےبڑے پیمانے پر تباہی پھیل سکتی تھی۔ دوسری جانب خیبر ایجنسی میں کالعدم لشکر اسلام اور توحید اسلام میں جھڑپ کے دوران ایک شدت پسند ہلاک جبکہ ایک رضا کار جاں بحق ہو گیا۔

    ادھر نیرےبابامیں بھی امن لشکر سےجھڑپ کےدوران ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔

  • وزیرستان میں دہشتگردوں کا کمانڈ کنٹرول سسٹم ناکارہ بنا دیا گیا،وزیر دفاع

    وزیرستان میں دہشتگردوں کا کمانڈ کنٹرول سسٹم ناکارہ بنا دیا گیا،وزیر دفاع

    اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نےکہا ہے کہ دہشتگردوں کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم ناکارہ بنا دیا گیا ہے اور ان کا نیٹ ورک تیزی سے ختم کیا جارہا ہے۔

    وزیردفاع خواجہ آصف نےوزیرستان میں دہشت گردوں کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرختم کرنے کادعویٰ کیا ہے،  خواجہ آصف نےکہا کہ آپریشن ضرب عضب کے باعث دہشت گرد بھاگ رہے ہیں اور مسلح افواج اُن کاتعاقب کر رہی ہیں، دہشت گرد جہاں کہیں بھی چھپے ہیں، انہیں ڈھونڈ نکالیں گے اوران کا ملک بھر میں خاتمہ کیا جائے گا۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کو تیزی کے ساتھ ختم کیا جا رہا ہے، جمہوری ملک میں شدت پسندی اور عسکریت پسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور دہشت گردوں کا تمام صوبوں میں تعاقب کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ سول اور ملٹری انٹیلی جنس ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان روابط کو مزید مؤثر بنایا جارہا ہے۔