Tag: ناکام

  • نیشنل ایکشن پلان مکمل ناکام ہوچکاہے ‘بلاول بھٹوزرداری

    نیشنل ایکشن پلان مکمل ناکام ہوچکاہے ‘بلاول بھٹوزرداری

    نیویارک :چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہناہےکہ وفاقی حکومت مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نےامریکہ میں پریس کا نفرنس کرتے ہوئےکہاکہ دہشت گردی کےخاتمے کےلیے بنایاگیانیشنل ایکشن پلان ناکام ہوچکاہے۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کےسربراہ بلاول بھٹو زرداری کا امریکہ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےکہناتھاکہ وہ پارلیمنٹ میں جاکراپناکرداراداکریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پا رٹی نے اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کےلیےبہت کام کیاہےاور پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں ایک بڑاسرپرائزدے گی۔

    مزید پڑھیں: عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ میں کوئی فرق نہیں ہے‘راناثنااللہ

    دوسری جانب گزشتہ دنوں راناثنااللہ کاکہناتھاکہ پاکستان کی سرزمین پردہشت گردی برداشت نہیں کی جائے گی،انہوں نےکہاکہ ضرب عضب اورنیشنل ایکشن پلان کے تحت بہت سے اقدامات کیے۔

    مزید پڑھیں: دہشت گردوں کو فنڈنگ، روک تھام کے لیے اقدامات کر لیے،چوہدری نثار

    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاتھا کہ بعض غیرملکی حساس ادارے بھی دہشت گردوں کی فنڈنگ کر رہے ہیں جبکہ بھتے اور منشیات فروشی سے موصول رقم بھی فنڈنگ میں استعمال ہوتی ہے جس کی روک تھام کے لیے اسٹیٹ بینک کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

  • شمالی کوریا کادوسرا میزائل تجربہ ناکام

    شمالی کوریا کادوسرا میزائل تجربہ ناکام

    سیئول: جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے درمیانے فاصلے پر مارکرنے والےمیزائل تجربہ ناکام ہوگیا۔

    تفصیلات کےمطابق جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے کیا جانے والا میزائل تجربہ ناکام ہوگیا یہ میزائل امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا تھا۔

    شمالی کوریا کی جانب سے اس میزائل کو رواں برس 8بار ٹیسٹ کیا گیا جس میں صرف ایک بار ہی کامیابی حاصل ہوئی۔اس میزائل کی رینج کا اندازہ 4000 کلومیٹر لگایا گیا ہے۔

    دوسری جانب امریکہ نے میزائل تجرے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مزید ‘اشعال انگیزی’ بڑھے گی۔اقوام متحدہ نے بھی پیانگ یانگ کی جانب سے کیے جانے والے آخری تجربے پر تنقید کی تھی۔

    مزید پڑھیں:شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ ناکام

    یاد رہےکہ چار روز قبل امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بیلسٹک میزائل کا یہ ٹیسٹ شمالی کوریا کے شمال مغربی شہر کسونگ میں ہفتے کو کیا گیا تھا جو ناکام رہا۔

    واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے کے دوران ناکام ہونے واالا یہ دوسرامیزائل تجربہ ہے۔

  • یہ 6 عادات آپ کو ناکام بنا سکتی ہیں

    یہ 6 عادات آپ کو ناکام بنا سکتی ہیں

    ماہرین کا ماننا ہے کہ ہمارے اندر موجود مثبت اور منفی عادات زندگی میں ہمارے مقام کا تعین کرتی ہیں۔ یہ عادات اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہیں کہ ہم زندگی میں کامیاب ہو سکیں گے یا ناکام رہ جائیں گے۔

    ان عادات کو اگر اختیاری طور پر بھی اپنایا جائے تب بھی یہ آپ کی ناکامی کو کامیابی اور کامیابی کو ناکامی میں بدل سکتی ہیں۔

    کامیاب افراد کی زندگی کا ایک لازمی اصول *

    ہم نے اس سے قبل آپ کو کامیاب شخصیت بنانے والی کئی عادات اور کئی گر بتائے، آج ایسی عادات سے واقفیت حاصل کریں جو آپ کو ناکام بنا سکتی ہیں۔ اگر آپ میں ان میں سے کوئی بھی عادت موجود ہے تو اسے فوراً سے بیشتر ترک کردیں۔

    :خود ترسی کی عادت

    fear

    زندگی میں کبھی بھی خود ترسی کا شکار مت ہوں۔ اپنی برائیوں اور خامیوں پر نظر رکھنا صرف اسی صورت میں فائدہ مند ہے جب آپ انہیں درست کر سکتے ہوں، لیکن اگر قدرتی طور پر آپ میں کوئی ایسا نقص موجود ہے جو درست نہیں ہوسکتا تو اسے صرف نظر کریں۔

    اپنی قسمت کو، اپنے آپ کو برا بھلا کہنا چھوڑ دیں۔ ہاں اچھے کام پر اپنی تعریف کرنا نہ بھولیں۔ جیسے دوسروں کو برا بھلا کہنا ان کا مورال گرانے اور تعریف کرنا ان کی حوصلہ افزائی کا سبب بنتا ہے،اسی طرح یہ اصول خود اپنے اوپر بھی نافذ ہوتا ہے۔

    لہٰذا اپنی پرانی غلطیوں کو یاد کر کے ان پر خود کو برا بھلا کہنا چھوڑ دیں اور کامیاب زندگی کی طرف پہلا قدم بڑھائیں۔

    :کنجوسی سے بچیں

    tip

    اگر آپ کوئی کاروبار کریں، اور خریدار آپ کو آپ کی محنت کا معاوضہ نہ دے اور کم پیسے لینے پر اصرار کرے تو آپ کا ردعمل کیا ہوگا؟ یقیناً آپ ایسے خریداروں سے دور رہنا چاہیں گے۔ اسی طرح ملازمت کے دوران جب آپ کی تنخواہ میں اضافہ ہوتا ہے تو آپ کے دل میں اپنی کمپنی کے لیے کیسے جذبات پیدا ہوتے ہیں؟ یقیناً خوشگوار اور شکر گزاری کے جذبات پیدا ہوتے ہیں۔

    جب آپ دوسروں سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ آپ کو آپ کی محنت کا پورا معاوضہ دیں، تو اس کے لیے آپ بھی ان افراد کو پورا معاوضہ دیں جن سے آپ کام لے رہے ہیں۔ جیسے آپ کے گھر کے ملازم، ریستوران کے ویٹر یا خریداری کے دوران دکاندار۔

    حد درجہ کنجوسی سے گریز کریں اور کھلے دل کے مالک بنیں۔

    :ناکامی کا خوف

    panic

    اپنی ملازمت سے نکالے جانے کا خوف آپ کو چیلنجز قبول کرنے سے روکتا ہے اور یہ عمل آپ کی کامیابی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

    :آمدنی سے زیادہ خرچ

    earning

    کنجوسی کا مظاہر کرنا غلط عادت ہے تاہم اپنی آمدنی سے زیادہ خرچ کرنا بھی ایک غلط عمل ہے۔ اپنے خرچوں کو اپنی آمدنی کے دائرے میں رکھیں۔

    :ناپسندیدہ کام کرنا

    boring

    ایسی ملازمت کرنا جو آپ کو پسند نہ ہو، آپ کی ترقی کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔ آپ ایسے کام سے کبھی خوش نہیں ہوں گے اور نہ اس میں آگے بڑھنے کی جدوجہد کریں گے۔

    اگر شومئی قسمت آپ کو ایسی کوئی ملازمت مل بھی گئی جو آپ کے مزاج سے مطابقت نہیں رکھتی تو دن میں کچھ وقت نکال کر وہ کام ضرور کریں جس سے آپ کو خوشی ملے، جیسے میوزک بجانا، مصوری کرنا، لکھنا۔

    یہ عادت آپ کو اکتاہٹ میں مبتلا ہونے سے بچائے گی۔

    :قریبی عزیزوں سے دوری

    family

    کامیاب افراد اپنی کامیابی کے ساتھ اپنے قریبی عزیزوں اور اہلخانہ کو ہم قدم رکھتے ہیں۔ ان کے بغیر آپ کامیاب ہوسکتے ہیں لیکن خوش نہیں رہ سکتے۔

    اسی طرح اگر آپ اپنے گھر والوں سے دور رہیں گے تو برے وقت میں آپ کوحوصلہ دینے کے لیے کوئی آگے نہیں بڑھے گا۔ لہٰذا اپنے اہل خانہ کو اپنی زندگی کا لازمی جز بنائیں۔

  • شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ ناکام

    شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ ناکام

    واشنگٹن : امریکی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے درمیانے فاصلے پر مارکرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیاجو ناکام ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بیلسٹک میزائل کا یہ ٹیسٹ شمالی کوریا کے شمال مغربی شہر کسونگ میں ہفتے کو کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ یہ ٹیسٹ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شمالی کوریا دور فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ یا ایٹمی تجربہ کرے گا۔

    امریکی بحریہ کے کمانڈر گیری راس کا کہنا ہےکہ شمالی کوریا کا میزائل شمالی امریکہ کے لیے خطرے کا باعث نہیں ہے۔انہوں نےکہا کہ یہ موسادن درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ تھا۔

    مزید پڑھیں: شمالی کوریا کا پانچواں جوہری میزائل کا کامیاب تجربہ

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ شمالی کوریا نے تمام تر عالمی دباؤ مسترد کرتے ہوئے پانچواں ایٹمی تجربہ کیاتھا، کورین ٹی وی نے حکام کے حوالے سے تجربہ کامیاب ہونے کی تصدیق کی تھی۔

    واضح رہے کہ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہےجبکہ شمالی کوریا نے اس سال کئی میزائل ٹیسٹ کیے ہیں۔

  • یرغمالیوں کو بازیاب کرانے میں امریکی فوج ناکام

    یرغمالیوں کو بازیاب کرانے میں امریکی فوج ناکام

    واشنگٹن: امریکی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ پچھلے ماہ افغانستان میں تعینات امریکی فوج نے دو یرغمالیوں کو بازیاب کرانے کے لیے آپریشن کیا جو ناکام رہا۔

    تفصیلات کےمطابق پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس آپریشن میں ’مخالف فورسز‘ کے کئی افراد مارے گئے تاہم جس جگہ آپریشن کیا گیا وہاں یرغمالی موجود نہیں تھے۔

    اس آپریشن کے بارے میں مزید تفصیلات مہیا نہیں کی گئیں۔صرف اتنا بتایا گیا کہ اس آپریشن میں امریکی فوج کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق یہ آپریشن دو پروفیسروں کو بازیاب کرانے کے لیے کیا گیا تھا جن میں سے ایک امریکی اور دوسرا آسٹریلوی ہے۔ان دونوں کو کابل سے اگست کے آغاز میں اغوا کیا گیا تھا۔یہ دونوں پروفیسر امیریکن یونیورسٹی میں کام کرتے تھے۔

    پینٹاگون کے ترجمان پیٹر کُک نے بتایا کہ اس ریسکیو کی اجازت امریکی صدر براک اوباما نے وزیر دفاع ایش کارٹر کی تجویز پر دی تھی۔

    پیٹر کُک نے کہا ’بدقسمتی سے اس جگہ میں دونوں یرغمال پروفیسر موجود نہیں تھے۔‘

    مزید پڑھیں:افغانستان کے دارالحکومت کابل سے دو غیر ملکی اغوا

    واضح رہے کہ سات اگست کو یہ دونوں پروفیسر یونیورسٹی سے اپنے گیسٹ ہاؤس جا رہے تھے جب افغان سکیورٹی فورسز میں ملبوس افراد نے ان کو اغوا کیا تاہم ان کو یرغمال بنانے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

  • لکی مروت میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

    لکی مروت میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

    لکی مروت: دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے، پولیس نے گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا جبک دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    لکی مروت میں پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، پولیس نے ڈی آئی خان بنوں روڈ پر ایک گاڑی پر چھاپہ مارا اور بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا۔ پولیس نے دو ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے۔

    ڈی پی او کا کہنا ہے کہ اسلحے میں چوبیس ہزار پانچ سو کارتوس ،چار کلاشنکوف،نو رپیٹر ،بتیس پستول سمیت بڑی تعداد میں میگزین شامل ہیں۔

    ڈی پی او کے مطابق اسلحہ درہ آدم خیل سے ڈیرہ غازی خان اسمگل کیا جارہا تھا۔

  • کوئٹہ: جعفرایکسپریس کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام

    کوئٹہ: جعفرایکسپریس کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام

    کوئٹہ: جعفر ایکسپریس کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے، ریلوے ٹریک سے پانچ پانچ کلو وزنی دو بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیئے گئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے موسیٰ کالونی کے قریب نامعلوم افراد ریلوے ٹریک پر بم نصب کر رہے تھے کہ علاقے کے لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

    جس پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ریلوے حکام نے ٹریک پر نصب بم سے صرف چند گز کے فاصلے پر راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کو روک دیا۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ بروقت پہنچی اور ٹریک کے دونوں جانب نصب بموں کو ناکارہ بنادیا، جس کے بعد ٹرین روانہ کردی گئی، سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے اطلاع دینے والوں کو انعام کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عوام کی مدد سے تخریب کاری کی یہ تیسری کوشش ناکام بنا ئی گئی ہے۔

  • کوئٹہ: ایف سی کی گاڑی کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام

    کوئٹہ: ایف سی کی گاڑی کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام

    کوئٹہ:ایف سی کی گاڑی کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی گئی، جوائنٹ روڈ پر سڑک کنارے رکھا بم پوری طرح پھٹ نہ سکا، گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

    پولیس کے مطابق آج صبح پونے آٹھ بجے کے قریب ایف سی کی گاڑی اپنے معمول کی گشت پر تھی، جونہی گاڑی بینظیر فلائی اوور سے جوائنٹ روڈ پر اتری قریب ایک تھیلی میں پڑا ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ سے پھٹ گیا۔

    دو سے ڈھائی کلو گرام وزنی دیسی ساختہ بم اگر مکمل طور پر پھٹتا تو بڑا نقصان ہوسکتا تھا، واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

  • کامن ویلتھ گیمز: 2پاکستانی ریسلرز کوارٹرفائنل میں پہنچ کر ناکام

    کامن ویلتھ گیمز: 2پاکستانی ریسلرز کوارٹرفائنل میں پہنچ کر ناکام

    گلاسگو: کامن ویلتھ گیمز میں دو پاکستانی ریسلرز کوارٹرفائنل میں پہنچ کر ناکام ہوگئے، ٹیبل ٹینس میں بھی قومی کھلاڑیوں کو پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    کامن ویلتھ گیمز کے آٹھویں روز پاکستانی ریسلرز محمد انعام اور محمد سلمان نے چھیاسی اور پینسٹھ کلو گرام کیٹگری کے پری کوارٹرفائنل میں تو اپنے حریفوں کو پچھاڑ دیا لیکن کوارٹرفائنل میں قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔

    دونوں ریسلرز کو کینیڈا کے حریفوں نے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا، پاکستان اس سے قبل ٹورنامنٹ میں ریسلنگ میں دو میڈلز جیت چکا ہے، ٹیبل ٹینس کے ویمنز ڈبلز میں بھی پاکستانی جوڑی پہلے ہی راؤنڈ میں ناکام ہوگئی، شمالی آئرلینڈ کی ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں کو باآسانی اسٹریٹ گیمز میں زیر کیا۔

    کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان اب تک صرف تین میڈلز ہی جیت سکا ہے۔