Tag: ناک کی سرجری

  • ناک کی سرجری اس لیے نہیں کرائی کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ مریم نفیس نے وجہ بتادی

    ناک کی سرجری اس لیے نہیں کرائی کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ مریم نفیس نے وجہ بتادی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل مریم نفیس اپنی زندگی کا سب سے غمگین لمحے کا ذکر کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں، اس موقع پر انہوں نے ناک کی ہڈی کے آپریشن کا بھی ذکر کیا۔

    گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ مریم نفیس نے شادی کے بعد کی زندگی اور ڈراموں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

    میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میری زندگی کا سب سے غمگین لمحہ وہ تھا جب میری پیاری بلی کھو گئی تھی، اس موقع پر مریم نفیس کی آنکھیں فوراً بھیگ گئیں۔

    اپنے جذبات پر قابو رکھتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کوکو میری پالتو بلی ہے یہ دو یا تین سال پرانی بات ہے جب وہ 52 گھنٹوں کیلئے نظروں سے اوجھل ہوئی تو وہ میرے لیے بہت تکلیف دہ تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے انڈسٹری میں قدم رکھا تھا تو کئی لوگوں نے مجھے ناک کی سرجری کرانے کا مشورہ دیا تھا لیکن اللہ نے مجھے جیسا بنایا ہے میں کیوں اس میں ردوبدل کروں۔

    انہوں نے بتایا کہ میری ناک کی ہڈی بڑھی ہوئی ہے لوگ کہتے تھے کہ تم شوبز میں ہو اپنی ناک ٹھیک کراؤ لیکن میں نے کہا کہ اس کا آپریشن میں کبھی نہیں کراؤں گی کیونکہ میرے نصیب میں جتنا رزق لکھا ہے مل کر رہے گا چاہے میں ناک کا آپریشن کراؤں یا نہ کراؤں۔

    مریم نفیس نے انکشاف کیا کہ انہیں سائنوسائٹس کی بیماری ہے حالانکہ ڈاکٹر نے مجھے آپریشن تجویز کیا ہوا ہے لیکن میں نے اپنی والد اور شوہر کو کہا کہ اگر خدانخواستہ کوئی ایمرجنسی پڑجائے تو میرا آپریشن کروادینا بصورت دیگر نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے انڈسٹری میں قدم رکھا تھا تو کئی لوگوں نے مجھے ناک کی سرجری کرانے کا مشورہ دیا تھا لیکن اللہ نے مجھے جیسا بنایا ہے میں کیوں اس میں ردوبدل کروں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ دوستی یا کسی بھی رشتے میں مری ریڈ لائن عزت نہ کرنا ہے،

  • اداکارہ کریتی سینن نے ناک کی سرجری کرائی ہے؟

    اداکارہ کریتی سینن نے ناک کی سرجری کرائی ہے؟

    معروف ہالی ووڈ اور بالی ووڈ اداکاراؤں نے اپنے چہرے کی پلاسٹک سرجری کرانے کے بعد اسے اپنا غلط فیصلہ قرار دیا ہے۔

    شوبز انڈسٹری میں خوبصورتی کو مزید چار چاند لگانے کی خواہش میں چہرے کی پلاسٹک سرجری کرانا معمول ہوگیا ہے اور کئی اداکارائیں یہ کام انجام دے چکی ہیں جس کا اعتراف اداکارہ پریانکا چوپڑا اور انوشکا شرما بھی کرچکی ہیں لیکن سوشل میڈیا صارفین کو لگتا ہے کہ اداکارہ کریتی سنین نے اپنی سرجری چھپانے کی کوشش کی ہے۔

    اسی حقیقت کو ثابت کرنے کے لیے ایک صارف نے اداکارہ کی پرانی اور نئی تصویر کو شیئر کیا ہے، جس پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اداکرہ نے اگر سرجری کرائی ہے تو انہوں نے  یہ کام بہت باریک اور عمدہ طریقے سے کرایا ہے تاہم اداکارہ نے آج تک سرجری کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی ہے۔

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اداکارہ کریتی کو دیکھ کہ کبھی ایسا نہیں لگتا کہ انہوں نے ناک کی سرجری کرائیئ ہے، لیکن تصویر میں تبدیلی واضح ہے۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر سارفین اداکارہ کریتی سینن کی اس تبدیلی کو پسند  کرتے ہویئ نظر آئے ہیں۔ ردعمل ملاحظہ کریں