Tag: ناگالینڈ

  • بھارتی سپریم کورٹ کا مودی کے زیر اثر ایک اور غیر منصفانہ فیصلہ

    بھارتی سپریم کورٹ کا مودی کے زیر اثر ایک اور غیر منصفانہ فیصلہ

    نئی دہلی : بھارتی سپریم کورٹ کا مودی کے زیر اثر ایک اور غیر منصفانہ فیصلہ سامنے آیا ، جس میں ناگالینڈ میں شہریوں کی موت میں ملوث فوجی اہلکاروں کے خلاف کارروائی کو ختم کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مودی کے بھارت میں انصاف ایک خواب بن کے رہ گیا، مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے حکومت اور بالخصوص بھارتی فوج کی جانب سے اپنے ہی شہریوں پر ظلم و زیادتیاں ڈھانے میں اضافہ ہوا۔

    مودی کے زیرکنٹرول بھارتی فوج آئے روز نام نہاد آپریشنز کینام پر اپنے ہی شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر سے لے کر ناگالینڈ تک بھارتی فوج کی بربریت نت نئی مثالیں قائم کر رہی ہے، 4 دسمبر 2021 کو ناگالینڈ کیضلع مون میں 30 بھارتی فوجیوں نے بلا اشتعال فائرنگ کر کے 13 نہتے شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    بھارتی پولیس نے تمام بھارتی فوجیوں کیخلاف ٹھوس ثبوت ہونے کے باوجود مقدمہ درج کرنے سے انکارکردیا تھا،

    رواں سال 15 جولائی کو سپریم کورٹ نے ناگالینڈ حکومت کی طرف سے داخل کی گئی عرضی پر نوٹس جاری کیا، ناگالینڈ کی مظلوم عوام انصاف کی امید میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی منتظر تھی لیکن سپریم کورٹ نے فوج کے 30 اہلکاروں کے خلاف فوجداری کارروائی کو کالعدم قرار دے دیا۔

    سپریم کورٹ نے 2021 ناگالینڈ میں 13 شہریوں کی موت میں ملوث 30 فوجی اہلکاروں کے خلاف کارروائی کو ختم کر دیا اور 3 سال سے انصاف کی منتظر عوام کو ان کے حق سے محروم کر دیا گیا۔

    مودی سرکار نے اپنے مظلوم عوام کی داد رسی نہیں کی بلکہ انھیں بے یارو مددگار چھوڑ دیا۔

  • بھارت: باغیوں کے دھوکے میں گاؤں والوں پر فائرنگ، متعدد ہلاک

    بھارت: باغیوں کے دھوکے میں گاؤں والوں پر فائرنگ، متعدد ہلاک

    نئی دہلی: بھارتی ریاست ناگالینڈ میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں فائرنگ کی وجہ سے غلطی سے متعدد مقامی شہری ہلاک ہوگئے جس کے بعد علاقے میں پرتشدد احتجاج شرع ہوگیا۔

    بھارتی حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز خفیہ اطلاع پر باغیوں کے خلاف کارروائی کرنے جارہے تھے تاہم انہوں نے جس گاڑی پر فائرنگ کی وہ عام شہریوں کی نکلی۔

    گاڑی میں گاؤں والے سوار تھے اور فائرنگ کے نتیجے میں 13 گاؤں والے ہلاک ہوگئے۔

    واقعے کے بعد مشتعل گاؤں والوں نے سیکیورٹی فورسز کو گھیر لیا، ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے فورسز نے دوبارہ فائرنگ کی جس سے 7 افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک اہلکار ہلاک بھی ہوا۔

    بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ وہ ہفتے کی شب رات گئے فائرنگ کے ایک واقعے میں شہریوں کی ہلاکتوں کی خبر پر غمزدہ ہیں۔

    امیت شاہ نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کو انصاف فراہم کرنے کے لیے ریاستی حکومت اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرے گی۔

  • ناگالینڈ علیحدگی پسند تنظیم نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کو مسترد کر دیا

    ناگالینڈ علیحدگی پسند تنظیم نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کو مسترد کر دیا

    ناگالینڈ: بھارت کی شمال مشرقی ریاست کی علیحدگی پسند تنظیم نے بھی کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کو مسترد کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ناگالینڈ کی علیحدگی پسند تنظیم کے رہنما ازاک موویہ نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے سلسلے میں بھارتی اقدام کو مسترد کر دیا۔

    ازاک موویہ نے کہا کہ آرٹیکل 370 کا خاتمہ کشمیر کی حیثیت کے خلاف کیا گیا ہے، آرٹیکل کے خاتمے کو ہم مسترد کرتے ہیں۔

    علیحدگی پسند تنظیم کے رہنما نے کہا مودی حکومت کا یہ اقدام کشمیری قوم کے ساتھ دھوکا ہے، ناگالینڈ کو بھی بھارتی آئین کے تحت خصوصی حیثیت حاصل ہے، خدشہ ہے بھارتی حکومت کا اگلا قدم ناگالینڈ ہوگا۔

    تازہ ترین:  مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 63 واں روز

    نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالم شمال مشرقی انڈیا کی سب سے بڑی باغی علیحدگی پسند تنظیم ہے، جس کے ارکان گزشتہ چار عشروں سے آزادی کے لیے لڑ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خود مختار حیثیت ختم کرنے پر ناگالینڈ کے حریت پسندوں نے اعلان آزادی کر دیا تھا، الگ دارالحکومت بنا کر قومی پرچم اور ترانہ بھی جاری کر دیا تھا۔

    ناگالینڈ حکومت کا کہنا تھا کہ ناگالینڈ اب ایک آزاد ملک ہے جس پر بھارت نے زبردستی قبضہ کر رکھا تھا اور ناگالینڈ نے کبھی بھی بھارت کے ساتھ الحاق نہیں چاہا تھا۔

    خیال رہے کہ بھارت نے 1947 میں ناگالینڈ پر زبردستی قبضہ جما لیا تھا، تب سے اب تک آزادی اور حقوق کی جدوجہد کے دوران بھارتی فوجی ناگا لینڈ کے ہزاروں لوگوں کو قتل کر چکے ہیں۔