Tag: ناگن چورنگی

  • کراچی میں ڈاکو دکاندار سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

    کراچی میں ڈاکو دکاندار سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

    کراچی میں بے لگام ڈاکو  دکاندار سے رات گئے 15 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ناگن چورنگی صدیق اکبر مسجد کے قریب شہری سے پندرہ لاکھ روپے چھین لئے گئے، ڈاکو جاتے جاتے شہری کو مزاحمت پر ٹانگ پر گولی بھی مار گئے۔

    پولیس کے مطابق واردات ایک موٹرسائیکل پر سوار تین ملزمان نے کی، شہری کمیونیکیشن کی دکان کا مالک ہے وہ رات دکان بند کر کے واپس گھر لوٹ رہا تھا۔

    دوسری جانب راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری 12 موٹر سائیکلوں، طلائی زیورات، موبائل فونز، نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے، ڈاکوؤں نے 11 افراد سے جھپٹا مار کر ان کے موبائل چھین لئے گئے۔

    اس کے علاوہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بھی 17 وارداتوں میں شہری 2 گاڑیوں 7 موٹر سائیکلوں، موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے، تھانہ ترنول اور کھنہ کے علاقوں سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین لئے گئے۔

  • کراچی میں ناگن چورنگی کے قریب نالے سے بوریاں نکل آئیں

    کراچی میں ناگن چورنگی کے قریب نالے سے بوریاں نکل آئیں

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب نالے کی صفائی کے دوران بوریاں نکل آئیں۔

    تفصیلات کے مطابق بارشوں میں ضلع وسطی کے نالے چوک کیوں ہوئے وجہ سامنے آگئی،ضلع وسطی میں ناگن چورنگی کے قریب نالے کی صفائی کے دوران بوریاں نکل آئیں۔

    چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ برساتی نالوں کو پہلے ہی سیوریج نالوں میں تبدیل کر دیاگیا ہے،نالےکی صفائی کرنے پہنچے تو اس میں سے بوریاں نکلیں۔

    ریحان ہاشمی نے مطالبہ کیا کہ نالوں میں بوریاں کون ڈال رہا ہے،سندھ حکومت کو تحقیقات کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ان ہی بوریوں کی وجہ سے نالہ اوورفلو ہوا اور پانی کھڑا ہوا۔

    اس سے قبل ماضی میں بھی سندھ حکومت نے تحقیقات کا دعوی کیا تھا لیکن بوریاں اور یہ سازش کون کررہا ہے سندھ حکومت تاحال ملزمان کی نشاندہی میں ناکام ہے۔

    کراچی کے 3 بڑے نالوں کی صفائی کا کام مکمل

    یاد رہے کہ دو روز قبل کراچی میں 3 بڑے نالوں کی صفائی کا کام 100 فیصد مکمل کرلیا گیا تھا۔

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تینوں بڑے نالوں پر تمام 42 چوک (بند) پوائنٹس کو کلیئر کر دیا گیا۔نالوں سے تقریباً 31 ہزار ٹن کچرا نکالا گیا تھا۔

  • اہل سنت والجماعت کے جنرل سیکریٹری ’تاج حنفی‘گرفتار

    اہل سنت والجماعت کے جنرل سیکریٹری ’تاج حنفی‘گرفتار

    کراچی : رینجرز نےشہر قائد کے علاقے ناگن چورنگی میں سرچ آپریشن کے دوران اہل سنت والجماعت کے جنرل سیکریٹری تاج حنفی کوگرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے ناگن چورنگی صدیق اکبر میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران اہل سنت والجماعت کے جنرل سیکریٹری تاج حنفی کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔

     رینجرز ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران ہتھیار اور نفرت آمیز مواد بھی برآمد کرلیاگیاجبکہ اہل سنت والجماعت کے صدر رب نواز حنفی اور مہتمم  جامعہ صدیق اکبر مولانا شعیب کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    خیال رہے کہ آج صبح قانون نافذ کرنے والے اداروں کاکراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں سرچ آپریشن شروع کیاتھا جبکہ علاقے کے تمام داخلی وخارجی راستوں کو بھی بند کر دیا گیاتھا۔

    رینجرز اور پولیس کا ناگن چورنگی اور اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے جس کے نتیجے میں3افراد کو بھی زیرحراست کرلیاگیا ہےجبکہ آپریشن کے دوران اسلحہ بھی برآمد کیاگیا ہے۔

    مزید پڑھیں:قانون نافذ کرنے والےاداروں کی کارروائی،علامہ مرزا یوسف زیرحراست

    یاد رہے کہ گزشتہ شب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے ناظم آباد میں علامہ مرزایوسف حسین کے گھر پر چھاپہ مارکر ان کو حراست میں لے لیاتھا اور تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاتھا۔

    مزید پڑھیں:پٹیل پاڑہ قتل کیس: پی پی رہنما فیصل رضا عابدی گرفتار

    واضح رہے کہ جمعے کی شب سابق سینیٹر فیصل رضاعابدی کو رضویہ سوسائٹی میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا تھا اور آج انہیں عدالت میں پیش کیے جانےکا امکان ہے۔

  • کراچی: ناگن چورنگی کےقریب موبائل وین پر فائرنگ کے نتیجے میں3افراد جاں بحق

    کراچی: ناگن چورنگی کےقریب موبائل وین پر فائرنگ کے نتیجے میں3افراد جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب موبائل وین پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

    ناگن چورنگی کے قریب پولیس موبائل سے مماثلت رکھنے والی گاڑی پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے باعث گاڑی میں سوار دو افراد اور ایک بچی شدید زخمی ہوگئی۔

    اسپتال منتقل کے دوران دونوں افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔ جابحق افراد کی شناخت عابد اور عتیق کے نام سے کی گئی جبکہ بچی کی شناخت تشبیہ کے نام سے ہوئی ہے۔

    ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مقتول عابد سٹی وارڈن تھا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والی گاڑی پولیس موبائل سے مماثلت رکھتی ہے جس پر نمبر پلیٹ نہیں لگی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انج اور چیچس نمبر کی مدد سے گاڑی کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔ تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والی گاڑی پولیس موبائل ہے یا کوئی نجی گاڑی ہے یہ بات تحقیات کے بعد ہی سامنے لائی جاسکے گی۔