Tag: ناگپور

  • ناگپور میں ہنگامے پھوٹ پڑے، دفعہ 144 نافذ

    ناگپور میں ہنگامے پھوٹ پڑے، دفعہ 144 نافذ

    اورنگ آباد: بھارتی ریاست مہاراشٹر میں مغل شہنشاہ اورنگزیب عالمگیر کا تاریخی مقبرہ بالی ووڈ فلم چھایا کی ریلیز کے بعد خطرے میں پڑ گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معاملے کو لے کر ناگپور میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے بعد پرتشدد جھڑپیں ہوئیں، جس کے نتیجے میں توڑ پھوڑ اور آتشزدگی کے واقعات بھی رونما ہوئے۔

    اس دوران کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی، آتشزدگی کے واقعات اور پتھراؤ کی اطلاعات سے مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حالات تیزی سے کشیدہ ہوئے، شرپسند عناصر نے املاک کو نقصان پہنچایا اور گاڑیوں کو نذر آتش کردیا جس سے صورتحال مزید بگڑ گئی۔

    پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پانے میں مصروف ہوگئی، مزید ناخوشگوار واقعات کو روکنے کے لیے اضافی پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فی الحال صورتحال پُرامن ہے۔ ایک تصویر جلائے جانے کے بعد لوگ جمع ہو گئے انہوں نے احتجاج کیا اور ہم نے اس معاملے میں کارروائی بھی کی ہے۔

    بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ناگپور میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جس کے تحت لوگوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے اور قانون اپنے ہاتھ میں نہ لینے کی ہدایت دی گئی ہے۔

    حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار براہ راست ایران ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی انتہا پسند ہندو تنظیموں نے حکومت کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اورنگزیب کی قبر ہٹاؤ ورنہ اسے کار سیوک ہٹا دیں گے۔“

    حالیہ دھمکی میں شدت پسند ہندو تنظیم نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ قبر کو جلد ہٹایا جائے نہیں تو ایودھیا کی طرح اسے بھی کار سیوک ہٹا دیں گے۔

  • برڈ فلو کی علامت کے باعث 3 ہزار سے زائد مرغیاں تلف

    برڈ فلو کی علامت کے باعث 3 ہزار سے زائد مرغیاں تلف

    بھارت میں ناگپور کے مختلف علاقوں سے مرغیوں میں برڈ فلو کی علامات کی خبریں سامنے آنے لگیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق برڈ فلو کے سبب 3ہزار مرغیاں مرگئیں، جس کے بعد انتظامیہ نے انہیں ٹھکانے لگاکر ضروری اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق ناگپور شہر کے مشہور تاج باغ علاقے میں واقع یاسین پلاٹ میں موجود ایک چکن سینٹر میں بڑی تعداد میں مرغیوں کے مرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

    انتظامیہ نے مذکورہ چکن سینٹر پہنچ کر مرغیوں کے نمونے حاصل کرکے بھوپال کی لیباریٹری روانہ کردیا، وہاں سے رپورٹ موصول ہوئی ہے کہ مرغیوں میں برڈ فلو کی علامتیں موجود ہیں۔

    ناگپور میونسپل کارپوریشن کے محکمہ صحت نے فوری ایکشن لیتے ہوئے 3 ہزار سے زائد مرغیوں کو ٹھکانے لگادیا۔ مرغیوں کے ساتھ ان کے کھانے پینے میں استعمال ہونے والی اشیاء کو بھی تلف کردیا گیا۔

    محکمہ صحت نے یاسین پلاٹ اور اطراف ایک کلو میٹر کے علاقے کو الرٹ ژون قرار دیدیا اور یہاں مرغیوں کی خرید وفروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل چندر پور میں بھی مرغیوں میں برڈ فلو کی علامتیں پائی جا چکی ہیں۔ جنوری کے آخر میں چندر پور کے مانگلی گاؤں میں ایک پولٹری فارم میں کچھ مرغیاں اس بیماری میں مبتلا ہوگئی تھیں۔

    برڈ فلو وائرس کی نئی قسم جانوروں میں پھیلنے لگی

    متعلقہ حکام کو اس حوالے سے اقدامات کی ہدایت جاری کردی گئی تھی، فی الحال اس علاقے میں مرغیوں کی خرید وفروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

  • ناگپور میں آئے روز گرمی کیوں بڑھ رہی ہے، حیران کُن انکشاف

    ناگپور میں آئے روز گرمی کیوں بڑھ رہی ہے، حیران کُن انکشاف

    بھارت کے شہر ناگپور کے موسم پر کی گئی ایک حالیہ تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ یہ ملک کے گرم ترین شہروں میں سے ایک ہے اور آئے روز یہاں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ناگپور کی بڑھتی گرمی سے متعلق اس حالیہ تحقیقی رپورٹ نے سب کو حیران کردیا ہے، یہ تحقیق ’وشویشورایا نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی‘ کی ویشنوی چندرشیکھر نے کی ہے۔

    تحقیق سے اس بات کا علم ہوا کہ 1969 سے 2015 تک شہر کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں یومیہ 0.5 ° C کا اضافہ ہوا ہے جو 39.5 ° C سے بڑھ کر 40 ° C تک پہنچ چکا ہے۔

    اس کے علاوہ 45 ڈگری سیلسیس سے زائد حرارت والے ہیٹ ویو(گرم لہر) کے دنوں میں بھی کافی اضافہ دیکھا گیا ہے جو 1969 میں 6 دن سے بڑھ کر 2015 میں 12 دن ہو گیا ہے۔

    تحقیق کے مطابق ناگپور کی گرمی سے متعلق تشویشناک بات یہ ہے کہ یہ سخت گرمیوں میں یہاں 47 ڈگری سے زائد ہو جاتا ہے۔ جبکہ اس میں 2005 کے بعد قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔

    تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ رات کے وقت بھی یہاں کا درجہ حرارت 32 ڈگری سیلسیس سے زائد کا ہوچکا ہے جو حیران کن ہے۔

    وشویشورایا نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی پروفیسر راج شری کوٹھارکر کا کہنا ہے کہ ناگپور میں بڑھتی ہوئی گرمی کا اثر صرف ناگپور تک ہی محدود نہیں رہتا ہے بلکہ اطراف کے علاقوں میں بھی اس کے اثرات واضح طور پر محسوس ہوتے ہیں۔

    سعودی وزیر خارجہ کا غزہ جنگ بندی کیلئے جی 20 ممالک سے ایکشن کا مطالبہ

    تحقیق میں ایسے علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں دن کے وقت شدید گرمی ہوتی ہے، اس گرمی کی شدت کی وجہ پودوں اور ہریالی کی کمی کو قرار دیا گیا ہے۔

  • ناگپور کی سڑکیں بہتی ندی میں تبدیل! ویڈیو ملاحظہ کریں

    ناگپور کی سڑکیں بہتی ندی میں تبدیل! ویڈیو ملاحظہ کریں

    بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر نگاپور میں شدید بارشوں کے بعد سڑکیں بہتی ندی میں تبدیل ہوگئیں، روڈ پر پارک کاریں پانی میں ڈوبی نظر آئیں، ان مناظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

    نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) اور ریاستی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کے حکام کا کہنا تھا کہ زبردست بارش کے بعد امباجھاری جھیل میں سیلابی صورتحال کے باعث ناگپور کے نشیبی علاقے زیرآب آگئے تھے، جس کے بعد تقریباً 300 لوگوں کو ریسکیو کرنا پڑا۔

    ضلع کلکٹر وپن ایتنکر نے کہا کہ شہر میں گزشتہ رات 100 سے 125 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے جھیل کا پانی سیلابی صورتحال اختیار کرگیا جو کہ شہر میں داخل ہو گیا ہے۔ صبح کے وقت نشیبی علاقوں میں پانی کندھے کی سطح تک تھا اور لوگ پھنس گئے تھے۔

    گزشتہ دو دنوں کے دوران ناگپور کے کئی علاقوں میں شدید بارشیں ہوئی ہیں جب کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کے لیے بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ رات میں 125 ملی میٹر کے قریب مسلسل بارش کی وجہ سے امباجھاری جھیل بھر گئی جس کے نتیجے میں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں نے وہاں سے 200 سے 300 لوگوں کو بچایا۔

    حکومتی عہدیدار نے کہا کہ آج بھی بارش کا الرٹ ہے۔ انھوں نے نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو مشورہ دیا کہ حفاظت نقطہ نظر کے تحت اونچی جگہوں پر چلے جائیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دفتر جانے والے افراد پانی سے بھری سڑک موجود اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی پانی میں ڈوبی ہوئی ہے.

    دریں اثنا، بھارتی فوج کی جانب سے بھی ناگپور میں پانی سے بھرے نشیبی علاقوں میں ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے۔

  • ایشون نے تیزترین 300 وکٹیں مکمل کرنے کا ریکارڈ بنا دیا

    ایشون نے تیزترین 300 وکٹیں مکمل کرنے کا ریکارڈ بنا دیا

    ناگپور : بھارتی آف اسپنر روی چندرن ایشون نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے تیز ترین تین سو وکٹیں مکمل کرلیں، اس سے قبل ڈینس للی کا 56 ٹیسٹ میں 300 وکٹیں لینے کا ریکارڈ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آف اسپنر روی چندرن ایشون نے تیز ترین تین سو وکٹیں مکمل کرنے کا ریکارڈ قائم کردیا۔

    انہوں نے یہ اعزاز سری لنکا کے خلاف ناگپور ٹیسٹ میں حاصل کیا۔ ایشون نے سری لنکا کے خلاف کیرئیر کے54 ویں ٹیسٹ میچ کی ایک سو ایک اننگز میں اپنی تین سو وکٹیں مکمل کیں۔

    ایشون نے آسٹریلیا کے ڈینس للی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نئی تاریخ بناڈالی۔ اس سنگ میل کے ساتھ ساتھ ان کی انٹرنیشنل میچز میں وکٹوں کی تعداد بھی 500 ہوگئی ہے۔

    للی نے چھپن ٹیسٹ میں تین سو وکٹیں حاصل کیں تھیں۔ ایشون تین سو وکٹیں لینے پانچویں بھارتی کھلاڑی ہیں۔

    ان سے قبل انیل کمبلے، کپیل دیو، ہربجھن سنگھ اور ظہیر خان یہ سنگ میل عبور کرچکے ہیں، ایشون نے مزید تین سو وکٹیں لینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ورلڈ ٹی ٹوئنٹی : افغانستان نے ویسٹ انڈیز کو چھ رنزسے شکست دے دی

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی : افغانستان نے ویسٹ انڈیز کو چھ رنزسے شکست دے دی

    ناگپور: ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا سب سے پہلا اور بڑا اپ سیٹ ہوگیا، افغانستان نے سابق ٹی ٹوئنٹی چیمپیئنز ویسٹ انڈیز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد چھ رنز سے شکست دے دی۔

    اس کامیابی کیساتھ ہی افغانستان کا میگا ایونٹ میں سفر ختم ہوگیا۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے جاتے جاتے سرخرو ہوگئے، افغانستان نے ویسٹ انڈیز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد چھ رنز سے شکست دیکر میگا ایونٹ کو خیرباد کہا۔

    ناگپور میں کھیلے گئے میچ میں شائقین کو ایک اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی۔ کالی آندھی کا جم کر مقابلہ کرتے ہوئے افغانستان نے سات وکٹ پر ایک سو تئیس رنز بنائے۔

    نجیب اللہ زدران نے اڑتالیس رنز اسکور کیے، سمیئول بدری نے تین شکار کئے۔ سابق ٹی ٹوئنٹی چیمپیئنز ویسٹ انڈیز آسان ہدف کو حاصل نہ کرسکی.

    کمزور حریف نے ناکوں چنے چبوا دیئے اور آخری دم تک مقابلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز آٹھ وکٹ پر ایک سو سترہ رنزبناسکی۔ بہترین پرفارمنس پر نجیب اللہ پلیئر آف دی میچ قرارپائے۔

     

  • ورلڈ ٹی ٹوینٹی: ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو تین وکٹ سے شکست دےدی

    ورلڈ ٹی ٹوینٹی: ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو تین وکٹ سے شکست دےدی

    ناگپور : ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو تین وکٹ سے شکست دےدی۔ نیوزی لینڈکےبعد ویسٹ انڈیز بھی سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ناگپور میں کھیلے جانے والے ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے اہم میچ میں ویسٹ انڈیز جنوبی افریقہ کوتین وکٹ سے شکست دےکرسیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

    اسپین وکٹ پرٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ ویسٹ انڈیزکےحق میں گیا۔ جنوبی افریقی بلےبازوں نے اسپنرز کے سامنے ہیتھارڈال دئیے۔

    ڈی کوک کےسینتالیس رنزکی بدولت جنوبی افریقہ آٹھ وکٹ پرایک سو بائیس رنزبنانے میں کامیاب ہوئی۔ رسل، گیل اوربراؤ نےدو دووکٹیں حاصل کیں۔

    جواب میں مارلن سیموئلز اورجونسن چالزنے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔ سیموئلزچوالیس رنزبناکرٹاپ اسکورر رہے۔

    عمران طاہرنےدوگیندوں پردووکٹیں لےکرمیچ میں کم بیک کیا۔ لیکن کارلوس براتھ ویٹ نے آخری اوور میں چھکالگاکرجیت یقینی بنائی۔

    ویسٹ انڈیزنےدوگیندیں قبل اسکورپوراکیا۔ سیموئلزکومیچ کےبہترین کھلاڑی کاایوارڈ دیاگیا۔

     

  • ورلڈ ٹی ٹوئنٹی : نیوزی لینڈ نے بھارت کو سینتالیس رنزسے شکست دیدی

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی : نیوزی لینڈ نے بھارت کو سینتالیس رنزسے شکست دیدی

    ناگپور: ایشیا کےشیر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ڈھیر ہوگئے، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کےافتتاحی میچ میں کیویز نے بھارت کوسینتالیس رنز سے شکست دےدی۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نےبھارت کےارمانوں پرپانی پھیردیا، نیوزی لینڈ کیخلاف فتح کیلئے ترستابھارت اس بار بھی خالی ہاتھ رہا۔

    ناگپورمیں کھیلے گئے ورلڈکپ سپر 10 مرحلے کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کیلئے 127 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں بھارت کی پوری ٹیم 79 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

    مارٹن گپٹل نے ورلڈٹی ٹوئنٹی کا آغاز ایشون کوچھکالگاکرکیا۔ اگلی ہی گیندپرایشون نے گپٹل کوچلتاکردیا۔ بھارتی بولرزکی تیزاورگھومتی گیندوں پرکیوی بلےباز کھل کرنہ کھیل سکےاوروکٹیں گرنےکاسلسلہ جاری رہا۔

    کین ولیمسن کی قیادت میں کیوی ٹیم سات وکٹوں پر ایک سو ستائیس رنزبناسکی۔ جواب میں نیوزی لینڈ کے اسپنرزکےجال نےبیٹنگ لائن میں بھارتی بلے بازوں کے بڑےبڑےناموں کاپول کھول دیا۔

    دھونی کے آؤٹ ہوتے بھارتی شائقین کے امیدوں کے چراغ بھی گل ہوگئے۔ کیوی بولرزنے اناسی رنزپربھارت کاڈبہ گول کرکے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی تاریخ میں دوسرےکم ترین پرآؤٹ کیا۔ مچل سینٹنرمیچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔