Tag: نایاب نسل کی ڈولفن

  • دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں کمی سے نایاب نسل کی ڈولفن ہلاک

    دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں کمی سے نایاب نسل کی ڈولفن ہلاک

    سکھر : دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں کمی سے نایاب نسل کی ڈولفن مردہ حالت میں پائی گئی، سالانہ بھل صفائی مہم کی وجہ سےدریائےسندھ میں پانی کی سطح کم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں کمی سے نایاب نسل کی ڈولفن ہلاک ہوگئی، روہڑی کےقریب دریاکنارے بلائنڈ ڈولفن مردہ حالت میں پائی گئی۔

    اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ وائلڈلائف عملے کواطلاع دی مگرتاحال کوئی نہیں آیا، سالانہ بھل صفائی مہم کی وجہ سےدریائےسندھ میں پانی کی سطح کم ہے۔

    کچھ روز قبل بھی بلائنڈ ڈولفن راستہ بھٹک کرخیرپورکینال میں چلی گئی تھی۔

    خیال رہے انڈس ڈالفن کا شمار پاکستان میں پائی جانے والی نایاب مچھلیوں میں ہوتا ہے تاہم شکار اور پانی میں زرعی دواؤں کی ملاوٹ سے یہ ڈالفن تیزی سے مر رہی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق کچے کے علاقے میں زراعت کے لیے کھاد اور زرعی ادویات کے استعمال سے زہریلے کیمیکل دریائے سندھ میں شامل ہو جاتے ہیں جس سے پانی زہریلا ہوجاتا ہے اور ڈولفن کے اموات کا سبب بنتا ہے۔

  • نایاب نسل کی ڈولفن کو  بے دردی سے قتل کرنے والے 4 افراد پر مقدمہ درج

    نایاب نسل کی ڈولفن کو بے دردی سے قتل کرنے والے 4 افراد پر مقدمہ درج

    نوشہروفیروز : نایاب نسل کی ڈولفن کو بے دردی سے قتل کرنے والے 4 افراد پر مقدمہ درج کرلیا گیا، ڈولفن کو مارنے والوں کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلی حیات نے مٹھیانی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے نایاب نسل کی ڈولفن کو بے دردی سے قتل کرنے والے 4 افراد پر مقدمہ درج کرلیا۔

    گیم آفیسر نے بتایا کہ وائلڈلائف ٹیم پہنچنےسےقبل ہی دیہاتیوں نے نایاب ڈولفن کومارڈالا، ڈولفن کو مارنے والوں کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائےگی۔

    محکمہ جنگلی حیات نے سہڑا مائنر سے ملی مردہ انڈس ڈولفن کوتحویل میں لے لیا ہے، گیم آفیسرانچارج کا کہنا ہے کہ مردہ انڈس ڈولفن کو کل سیشن کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔