Tag: نا اہل

  • قومی اسمبلی کے 10 سابق ارکان، سندھ اور بلوچستان اسمبلی کے 7،7 سابق ممبران نا اہل قرار

    قومی اسمبلی کے 10 سابق ارکان، سندھ اور بلوچستان اسمبلی کے 7،7 سابق ممبران نا اہل قرار

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے سے متعلق کیس میں فیصلہ جاری کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے 10 سابق ارکان، سندھ اسمبلی کے 7 اور بلوچستان اسمبلی کے 7 سابق ممبران کو نا اہل قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرنے پر نا اہل قرار پانے والے ارکان اپنی تفصیلات جمع کرانے تک عام انتخابات، ضمنی انتخابات اور سینٹ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

    مالی سال 2022-2023 کے اثاثوں کی تفصیلات کے فارم بی جمع نہ کرانے تک یہ ارکان نا اہل رہیں گے، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے سابق ارکان خرم دستگیر، محسن نواز رانجھا اور محمد عادل کو نا اہل قرار دیا ہے۔


    جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے کا پہلے سے کوئی منصوبہ نہیں تھا: ناصر بٹ کا انٹرویو میں اہم انکشاف


    الیکشن کمیشن نے سابق ارکان قومی اسمبلی رانا محمد اسحاق، کمال الدین، عصمت اللہ، ثمینہ مطلوب، نصیبہ، شمیم آرا پنور، روبینہ عرفان، تحلیل صوبائی اسمبلی سندھ کے سابق رکن عدیل احمد، حزب اللہ بھگیو، سابق ارکان سندھ اسمبلی ارسلان تاج حسین، عارف مصطفیٰ جتوئی اور عمران علی شاہ کو بھی نا اہل قرار دیا۔

    الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے سابق ارکان علی غلام اور طاہرہ، بلوچستان اسمبلی کے سابق رکن میر سکندر علی، میر محمد اکبر، سردار یار محمد رند، عبدالرشید، عبدالواحد صدیقی، میر حمال اور بی بی شاہینہ کو بھی نااہل قرار دیا ہے۔

  • یہ عمران خان کو نا اہل کرانا چاہتے ہیں، شیخ رشید

    یہ عمران خان کو نا اہل کرانا چاہتے ہیں، شیخ رشید

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہاہے کہ یہ عمران خان کو نا اہل کرانا چاہتے ہیں۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے ایک بیان میں کہا  کہ سپریم کورٹ اہم فیصلے کے قریب ہے، فیصلے سے پاکستان میں امن اور بہتری پیدا ہوگی، قوم اب سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان آج عدالتوں میں آرہے ہیں، یہ عمران خان کا مقابلہ نہیں کرپارہے ہیں، اس لیے انہیں نا اہل کرانا چاہتے ہیں۔

    وفاقی وزیر  نے مزید کہا کہ ملک الیکشن کی طرف جارہا ہے، جس سے پاکستان بہتری کی طرف جائےگا، نوازشریف نے واپس نہیں آنا ہے، نواز شریف کے بھائی وزیر اعظم ہےاب تو واپس آجائے۔

  • نوازشریف واپس نہ آئے تو شہباز شریف نا اہل ہونے کی تیاری کرلیں،فیاض الحسن چوہان

    نوازشریف واپس نہ آئے تو شہباز شریف نا اہل ہونے کی تیاری کرلیں،فیاض الحسن چوہان

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ نوازشریف واپس نہ آئے تو شہباز شریف نا اہل ہونے کی تیاری کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کل اپوزیشن نے سینیٹ میں ملکی بقا،مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا،اپوزیشن نے سینیٹ میں پاکستان کے لیے منفی کردارادا کیا۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد منی لانڈرنگ سب سے بڑا جرم تسلیم کیا جاتا ہے،بین الاقوامی ادارے منی لانڈرنگ روکنے کے لیے قوانین کو سراہا رہے ہیں۔

    صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اینٹی منی لانڈرنگ بل اپنی لوٹ مارکو تحفظ دینے کے لیے پاس نہ ہونے دیا گیا،ماضی میں آل شریف اور آل زرداری ملک کا پیسہ لوٹ کر باہر بھیجتے رہے، ایان علی جیسےلوگ 2 پارٹیوں کے لیے منی لانڈنرنگ کرتے پکڑے گئے۔

    نیوز کانفرس کے دوران فیاض الحق چوہان کا کہنا تھا کہ شریف،زرداری خاندان کی لوٹ مارکی وجہ سے پاکستان گرے لسٹ میں آیا،ہم گرے لسٹ سے نکالنے کی جدوجہد کے قریب ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ منی لانڈرنگ کے 2010 کے قانون کو مزید مضبوط کیا جائے،گرے سے نکلنے کے لیے مطالبات میں سے ایک مطالبہ قانون میں ترمیم ہے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے نوازشریف کی واپسی پر جھوٹ بول کر’’ڈبلیو ٹرن‘‘لیا،شہبازشریف نے عدالت، پارلیمنٹ،نیب میں جعلی دستاویز پیش کیے۔

    صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نوازشریف واپس نہ آئے تو شہبازشریف نا اہل ہونے کی تیاری کرلیں،شہبازشریف نے نوازشریف کی واپسی کے لیے گواہی دی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ صرف حکومت نہیں یہ نیب ،احتساب عدالت ہائی کورٹ کے مجرم ہیں،اب تو نوازشریف اپنے بھائی شہبازشریف کے بھی مجرم ہیں۔

  • آصف علی زرداری جلد نا اہل ہوں گے، پارلیمنٹ سے بھی باہرہوں گے‘عثمان ڈار

    آصف علی زرداری جلد نا اہل ہوں گے، پارلیمنٹ سے بھی باہرہوں گے‘عثمان ڈار

    اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کے نیویارک کی مہنگی جگہ پراپارٹمنٹس ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف درخواست جمع کرائی ہے۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ درخواست پر فیصلہ حق میں آیا توآصف زرداری تاحیا ت نا اہل ہوجائیں گے۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ پیپلزپارٹی والے کہتے ہیں عمران خان 5 سال پورے نہیں کریں گے، بتانا چاہتا ہو ں عمران خان 5 سا ل ضرورپورے۔

    انہوں نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی آصف علی زرداری جلد نا اہل ہوں گے، پارلیمنٹ سے بھی باہر ہوں گے۔

    آصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق صدرآصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    عدالت عظمیٰ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آصف علی زرداری نے 2018 کے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی، انہوں نے نے فارم اے اورفارم بی میں غلط بیانیاں کی ہیں۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چھپائے گئے اثاثوں کی مالیت 14 کروڑ 37 لاکھ بنتی ہے۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ صدارت کےمنصب کےلیےنااہل ہیں‘ جیمزکومی

    ڈونلڈ ٹرمپ صدارت کےمنصب کےلیےنااہل ہیں‘ جیمزکومی

    واشنگٹن : ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمزکومی کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اخلاقی طور پرامریکہ کے صدر رہنے کے قابل نہیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارت کے منصب کے لیے نا اہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے شخص ہیں جن کے لیے سچائی کی اہمیت نہیں ہے۔

    جیمزکومی کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کے صدر کو ان اقدار کا حامل ہونا چاہیے جو ہمارے ملک کا خاصہ ہیں جن میں سب سے اہم سچائی ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ اس پرپورا نہیں اترتے۔

    ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمزکومی کے انٹرویو پرردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں جیمز کومی پرجھوٹ بولنے کا الزام لگایا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر نے ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا تھا کہ خراب تبصرے والی کتاب سے بڑے سوالات پیدا ہوتے ہیں، انہوں نے جمیز کومی کو قید کیے جانے کی جانب اشارے کیے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹا دیا

    یاد رہے کہ 10 مئی 2017 کوامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کوعہدے سےبرطرف کر دیا تھا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نےقائم مقام اٹارنی جنرل سیلی یٹس کوبرطرف کردیا

    واضح رہے کہ گزشتہ سال جنوری میں ڈونلڈٹرمپ نےامریکی قائم مقام اٹارنی جنرل سیلی یٹس کومسلم ممالک پرپابندی کےحکم نامے کےدفاع سےانکارکرنے پرعہدے سے برطرف کردیاگیاتھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف نااہل: ن لیگ کے کارکن سراپا احتجاج

    نواز شریف نااہل: ن لیگ کے کارکن سراپا احتجاج

    اسلام آباد: پاناما کیس کا تاریخ ساز فیصلہ آنے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف نااہل ہوئے تو مسلم لیگ ن کے کارکنان نے ملک بھر میں احتجاج شروع کردیا۔ مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی نا اہلی کے بعد ن لیگی کارکنان آپے سے باہر ہو گئے اور عدالتی فیصلے کا احترام کرنے کے بجائے مختلف شہروں میں احتجاج شروع کردیا۔

    صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں لیگی کارکنان نواز شریف کی تصاویر اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے اور نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے۔

    !مزید پڑھیں: پکی گوٹ پٹ گئی

    ملتان میں بھی ن لیگی کارکنوں کی احتجاجی ریلیاں نکل آئیں۔ سیاہ جھنڈے اٹھائے اور بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھے کارکنوں نے نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے۔

    فیروز والا میں بھی سینکڑوں لیگی کارکنوں نے احتجاج جس میں خواتین کارکنان بھی شامل تھیں۔ احتجاج کے باعث اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا۔

    لیگی متوالوں نے گوجرانوالہ میں بھی جلاؤ گھیراؤ کیا۔ جناح روڈ پر احتجاج کرتے مشتعل مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی۔


  • واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ صدر بننے کے لیےاہل نہیں،براک اوباما

    واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ صدر بننے کے لیےاہل نہیں،براک اوباما

    واشنگٹن : امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ ریپبلیکن پارٹی کے نامزد امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ صدر کے لیےصدر بننے کے لیے نا اہل ہیں،انہوں نےریپبلکن اراکین سے درخواست کی ہے کہ وہ صدارتی انتخاب کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو مسترد کریں.

    تفصیلات کےمطابق وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر کا کہنا تھاکہ ریپبلیکن پارٹی کے نامزد امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ صدر بننے کے لیے نا اہل ہیں، براک اوباما کا کہنا تھا کہ ’ملک کے ایسے حالات نہیں ہیں جن میں آپ مسلسل بے تکی حرکتیں کریں.

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار صدر کے عہدے کے لیے نا اہل ہیں اور وہ مسلسل یہ ثابت کر رہے ہیں۔‘

    انہوں نے کہا کہ انھیں کئی سابق ریپبلیکن صدور اور امیدواروں سے پالیسی اختلافات رہے ہیں لیکن انھوں نے کبھی کسی کے بارے میں یہ نہیں سوچا تھا کے وہ بطور صدر کام نہیں کر سکتے.

    ان کا کہنا تھا ’ایک گولڈ اسٹار خاندان جس نے غیر معمولی قربانی دی ہو اس پر حملے کی حرکت نے ثابت کیا ہے کہ وہ اس کام کے لیے قطعی قابل نہیں ہیں۔‘

    امریکی صدر کا یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا جب ڈونلڈ ٹرمپ اور عراق میں ہلاک ہونے والے پاکستانی نژاد امریکی فوجی کے والد کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے.

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں امریکی ریاست فلاڈیلفیا میں ہونے والے ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن میں ہمایوں خان کے والد خضر خان نے ایک جذباتی تقریر کی تھی اور اس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرمپ نے ملک کے لیے کوئی قربانی نہیں دی.

    انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے لیے بے پناہ قربانی دینے والوں پر حملہ کیا، جبکہ انہیں اہم عالمی مسائل کے حوالے سے بنیادی معلومات بھی نہیں ہے.

    واضح رہے کہ منگل کو نیویاک سے تعلق رکھنے والے پہلی بار کسی ریپلیکن رہنما رچرڈ ہانا نے سرعام کہا ہے کہ وہ ہلیری کلنٹن کو ووٹ دیں گے،انہوں نے کہا کہ خان فیملی کے بارے میں ٹرمپ کے بیان نے ان کے لیے فیصلہ ساز ثابت ہوا.

  • نیب کا شرمیلافاروقی کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو خط

    نیب کا شرمیلافاروقی کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو خط

    اسلام آباد: نیب نے شرمیلافاروقی کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن کوخط لکھ دیا، خط کی کاپی اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ عثمان فاروقی ،انیسہ افاروقی ور،شرمیلافاروقی اکیس سال تک کسی عہدے کیلئےاہل نہیں ہیں، زرائع کے مطابق احتساب عدالت نے دوہزار گیارہ میں کرپشن کیس میں پلی بارگین کی منظوری دی تھی، نیب ذرائع کا کہنا ہے شرمیلا فاروقی پلی بارگین کی وجہ سے اکیس سال تک کسی عہدے پر تعینات نہیں ہوسکتیں۔

    خط میں لکھا گیا ہے کہ پلی بارگیننگ کی سزا کم کرکے دس سال ہونے کی ترمیم شرمیلا فاروقی پر لاگو نہیں ہوتی،یہ ترمیم شرمیلا فاروقی کی سزا کے چار ماہ بعد کی گئی تھی۔

    شرمیلا فاروقی مارچ دو ہزار دس میں مشیر اوردو ہزار تیرہ میں رکن سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیر رہی ہیں ،نیب عدالت کی سزا کے بعد شرمیلا فاروقی دو ہزار اکیس تک نااہل ہیں۔

    نیب کے خط کے مطابق شرمیلا فاروقی چھ سال سے عہدوں پربراجمان ہیں ، وہ 2021ءتک نیب کے فیصلے کی روشنی میں قانونی طورپر نااہل ہیں اور گزشتہ 6سال سے لی گئی مراعات بھی غیرقانونی ہیں۔

    یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ مراعات اور سرکاری فیصلوں کی کیا قانونی حیثیت ہوگی؟ نیب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت نے نیب عدالت کے فیصلے کی خلاف ورزی کی۔

    واضح رہے کہ شرمیلافاروقی پچھلے چھ سال سے وزیراعلیٰ سندھ کی مشیر ، معاون خصوصی اور رکن سندھ اسمبلی کے ساتھ ساتھ کئی محکموں کے قلمدان ان کے پاس رہے ہیں۔

  • شرمیلا فاروقی دو ہزار اکیس تک کسی بھی عہدے کیلئے نا اہل ہیں، نیب

    شرمیلا فاروقی دو ہزار اکیس تک کسی بھی عہدے کیلئے نا اہل ہیں، نیب

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ کی مشیر شرمیلا فاروقی کسی بھی سرکاری عہدے کیلئے نااہل ہیں، نیب نے چیئرمین سیکریٹریٹ کو خط لکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنماءشرمیلا فاروقی کی سیاست بھی خطرے میں پڑگئی، قومی احتساب بیورو نے کہا ہے کہ شرمیلا فاروقی دو ہزار اکیس تک کسی بھی عہدے کیلئے نا اہل ہیں۔

    پری بارگیننگ میں سزا یافتہ ہونے کے باوجود شرمیلا فاروقی وزیراعلیٰ کی مشیر پھر رکن سندھ اسمبلی اور پھر صوبائی وزیر رہیں۔ لیکن نیب خاموش رہا، پھر اچانک نیب جاگ اٹھا۔ 3 جون کو چیئرمین سیکریٹریٹ کو شرمیلا فاروقی کی نااہلی کا خط لکھ دیا۔

    خط کے مطابق پلی بار گیننگ کے تحت شرمیلا فاروقی کو اکیس سال کیلئے نااہل قرار دیا گیا تھا، اسٹیل مل ریفرنس نمبر تین میں شرمیلا فاروقی اور ان کے اہل خانہ کودو ہزار ایک میں پلی بارگیننگ کی اکیس سال کی سزا سنائی گئی تھی۔

    خط میں لکھا گیا ہے کہ پلی بارگیننگ کی سزا کم کرکے دس سال ہونے کی ترمیم شرمیلا فاروقی پر لاگو نہیں ہوتی،یہ ترمیم شرمیلا فاروقی کی سزا کے چار ماہ بعد کی گئی تھی۔

    شرمیلا فاروقی مارچ دو ہزار دس میں مشیر اوردو ہزار تیرہ میں رکن سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیر رہی ہیں ،نیب عدالت کی سزا کے بعد شرمیلا فاروقی دو ہزار اکیس تک نااہل ہیں۔

    نیب کے خط کے مطابق شرمیلا فاروقی چھ سال سے عہدوں پربراجمان ہیں ، وہ 2021ءتک نیب کے فیصلے کی روشنی میں قانونی طورپر نااہل ہیں اور گزشتہ 6سال سے لی گئی مراعات بھی غیرقانونی ہیں۔

    یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ مراعات اور سرکاری فیصلوں کی کیا قانونی حیثیت ہوگی؟ نیب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت نے نیب عدالت کے فیصلے کی خلاف ورزی کی۔