Tag: نا اہلی ریفرنس

  • عمران خان نا اہلی ریفرنس کا فیصلہ 16 مارچ کو

    عمران خان نا اہلی ریفرنس کا فیصلہ 16 مارچ کو

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن ایک بار پھر عمران خان اور جہانگیر ترین کے نا اہلی ریفرنسز کا فیصلہ نہ کر سکا۔ دونوں ریفرنسز پر اب فیصلہ 16 مارچ کو سنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں نا اہلی ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی۔ کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نا اہلی سے متعلق درخواستوں پر بحث کے لیے 8 مارچ کی تاریخ دے دی۔

    چیف الیکشن کمشنر نے نواز لیگی رہنماؤں کے وکیل اکرم شیخ کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے کہا کہ فیصلے میں تاخیر کی وجہ سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہمارے خلاف کیس چل رہا ہے۔

    اکرم شیخ نے درخواستوں پر فیصلہ یکجا سنانے کی استدعا کی۔ دلائل میں کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کی نا اہلی سے متعلق دائر ریفرنس ایک ہی نوعیت کے ہیں اور ان پر الگ الگ فیصلہ نہیں سنایا جا سکتا۔

    اکرم شیخ نے اپنے دلائل میں عمران خان اور جمائما کے بیانات پر بحث کی۔ ن لیگ کے وکیل نے کہا بنی گالہ اراضی کو بیانات میں کہیں تحفہ، کہیں خریداری اور کہیں بے نامی ظاہر کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن ان تضادات کو دیکھے اور فیصلہ کرے کہ کیا عمران خان صادق اور امین ہیں یا نہیں۔

    دونوں ریفرنسز پر اب فیصلہ 16 مارچ کو سنایا جائے گا۔

  • عمران خان نااہلی ریفرنس: ن لیگ کے وکیل کی سرزنش

    عمران خان نااہلی ریفرنس: ن لیگ کے وکیل کی سرزنش

    اسلام آباد: عمران خان نا اہلی ریفرنس میں چیف الیکشن کمشنر نے ن لیگ کے وکیل اکرم شیخ کی سرزنش کردی۔ سردار رضا نے کہا کہ لگتا ہے آپ صرف سیاست کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں عمران خان نا اہلی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ طلال چوہدری کے وکیل اکرم شیخ کے دلائل پر چیف الیکشن کمشنر برہم ہوگئے۔

    انہوں نے ریمارکس دیے کہ لگ رہا ہے آپ صرف سیاست کر رہے ہیں۔

    اکرم شیخ ایڈووکیٹ نے کہا کہ مزید دستاویزات جمع کروانے کے لیے وقت دیا جائے جس پر چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ دستاویزات تو پہلے بھی بہت سی لگی ہیں۔ نعیم الحق نے کہا کہ فیصلے میں تاخیر نہیں ہونی چاہیئے۔

    ن لیگ کی رہنما مائزہ حمید نے الزام عائد کیا کہ عمران خان مقدمے کی پیروی کے بجائے خود غائب ہوجاتے ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے فریقین کو سننے کے بعد مزید سماعت دس جنوری تک ملتوی کردی۔

  • نااہلی ریفرنس: عمران خان کے وکیل نے ریفرنس ناقابل سماعت قرار دے دیا

    نااہلی ریفرنس: عمران خان کے وکیل نے ریفرنس ناقابل سماعت قرار دے دیا

    اسلام آباد: عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے الیکشن کمیشن میں نااہلی ریفرنس کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔ نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ ریفرنس کا دفاع اسپیکر کو خود کرنا چاہیئے۔ الیکشن کمیشن نے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان اور جہانگیر ترین نا اہلی ریفرنسز کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں بینچ نے کی۔ تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے ریفرنس کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

    نعیم بخاری نے کہا کہ ریفرنس اسپیکر نے دائر کیا۔ دفاع بھی اسپیکر کو کرنا چاہیئے۔ رکن اسمبلی ریفرنس کا دفاع نہیں کر سکتا۔

    نعیم بخاری نے اسپیکر کو جانبدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ میاں، بیوی کے درمیان ٹرانزیکشن پر ریفرنس بھیجا۔ اسپیکر اسمبلی کو یہ بھی علم نہیں کہ آئین کی کونسی شق لاگو ہوتی ہے۔

    طلال چوہدری کے وکیل اکرم شیخ نے جوابی دلائل میں کہا کہ اثاثے چھپانے کا معاملہ الیکشن کے بعد بھی اٹھایا جاسکتا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ اسپیکر نے کن شواہد پر ریفرنس بھجوایا۔

    اکرم شیخ نے جہانگیر ترین ریفرنس دوبارہ سننے کی استدعا کرتے ہوئے ایشو فریم کرنے کی درخواست دی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ایشو تب فریم کریں گے جب ریفرنس قابل سماعت ہو۔

    الیکشن کمیشن نے مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔ اکرم شیخ کل ریفرنس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق دلائل دیں گے۔

  • اسپیکر ایاز صادق نے وزیراعظم کی نااہلی سےمتعلق ریفرنس خارج کردیا

    اسپیکر ایاز صادق نے وزیراعظم کی نااہلی سےمتعلق ریفرنس خارج کردیا

    اسلام آباد : اسپیکرایازصادق نے وزیراعظم کی نااہلی سےمتعلق ریفرنس خارج کردیا جب کہ دانیال عزیزکے عمران خان کے خلاف ریفرنس کی توثیق کرتے ہوئے مزید کارروائی کیلئے الیکشن کمیشن کو بھجوادیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے وزیراعظم نوازشریف کے خلاف ریفرنس مسترد کردیا لیکن عمران خان کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا ہے۔

    یہ پڑھیں : نااہلی ریفرنس پرالیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کو طلب کرلیا

    ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکرنے وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی سے متعلق شیخ رشید کے ریفرنس پر ثبوت نہ ہونے کا عذر لگا کرخارج کردیا جب کہ دوسری مسلم لیگ ن کے دانیال عزیز کا عمران خان کی نااہلی کیلئے ریفرنس اسپیکر نے جائزہ لیتے ہی الیکشن کمیشن کو بھیج دیا۔

    اسی سے متعلق : عمران خان کی نااہلی ریفرنس پر رولنگ پیرکومتوقع

    مسلم لیگ ن کے ان کرکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے چیئرمین تحریک انصاف پرغلط بیانی کا الزام لگاتے ہوئے نااہل قراردینے کا مطالبہ کیا تھا۔

    الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق سربراہ تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی سے متعلق ریفرنس الیکشن کمیشن کو موصول ہوگیا ہے کمیشن جائزہ لینے کے بعد کارروائی کو مزید آگے بڑھائے گا۔