Tag: نبیل گبول

  • بانی پی ٹی آئی اپنی مرضی سے جیل میں ہیں، وہ چاہیں تو باہر آسکتے ہیں، رہنما پیپلز پارٹی

    بانی پی ٹی آئی اپنی مرضی سے جیل میں ہیں، وہ چاہیں تو باہر آسکتے ہیں، رہنما پیپلز پارٹی

    اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اپنی مرضی سے جیل میں ہیں، وہ چاہیں تو باہر آسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے اے آر وائی نیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر کہا
    بانی پی ٹی آئی اپنی مرضی سے جیل میں ہیں، وہ چاہیں تو باہر آسکتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں کہ جیل سے باہر آکر مقبولیت کم ہوجائےگی، وہ جیل سےسیدھا وزیراعظم ہاؤس آنا چاہتےہیں۔

    نواز شریف کے حوالے سے رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ نوازشریف جب اپنی سیٹ ہارگئےتوانہوں نےکہان لیگ حکومت نہیں بنائےگی، شہبازشریف نےکردارادا کیا اور وہ اچھے انسان ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا بجٹ میں وفاقی حکومت نے سندھ کیساتھ جو کیا ہم نےاس پر احتجاج کیا ، ن لیگ اپنے وعدے پر کبھی بھی نہیں ٹھہرتی ہے۔

  • خواجہ آصف خود ہائبرڈ وزیر دفاع ہیں ، نبیل گبول

    خواجہ آصف خود ہائبرڈ وزیر دفاع ہیں ، نبیل گبول

    اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف خود ہائبرڈ وزیردفاع ہیں، وہ تو کہیں گے کہ یہ ہائبرڈ حکومت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے اے آر وائی نیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ خواجہ آصف خود ہائبرڈ وزیردفاع ہیں تو پھر وہ کہیں گے ہائبرڈ حکومت ہے۔

    رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے آج کل اپنی پارٹی کےساتھ تعلقات اچھے نہیں چل رہے، ان کےہائبرڈ والے بیان سےپیپلزپارٹی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ شاہدخاقان اور چوہدری نثار اسی طرح کے بیانات دیتے تھے پھر ان کوپارٹی چھوڑنا پڑی ، اب خواجہ آصف 76 سال کے ہوگئے، شاید اپنا آخری میچ کھیل رہے ہیں۔

    پی پی رہنما نے مزید کہا کہ وزیردفاع خود کہتے ہیں کہ ہائبرڈ نظام ہے تو وزیراعظم کو انہیں ضرور پوچھا ہوگا، بیانات سے لگتا ہے خواجہ آصف اور نواز شریف میں دوریاں بڑھ گئی ہیں۔

  • بانی پی ٹی آئی مقبول ہیں مگر سیاستدان نہیں ، نبیل گبول

    بانی پی ٹی آئی مقبول ہیں مگر سیاستدان نہیں ، نبیل گبول

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی مقبول ہیں مگر سیاستدان نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے اے آروائی نیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں بانی پی‌ ٹی آئی سے متعلق سوال پر کہا کہ بانی پی ٹی آئی مقبول ضرور ہیں مگر سیاستدان نہیں۔

    رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی بشریٰ بی بی کی وجہ سےسخت پریشان ہیں، پی ٹی آئی رہنما کہتے ہیں بانی فیصلہ کرتے ہیں بشریٰ بی بی عملدرآمد نہیں ہونے دیتی۔

    مذاکرات کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی اسٹیبلشمنٹ سمیت سب سے بات چیت کافی دیر سےچل رہی ہے۔

    الیکشن کے بعد فارم 47 کے تنارعے پر ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں بھی فارم 47 والے ہیں، اس لیے سب کو کچھ نہ کچھ حصہ دے دیا گیا۔

  • شہباز شریف ریٹائرڈ ہونے جا رہے ہیں ، نبیل گبول کا دعویٰ

    شہباز شریف ریٹائرڈ ہونے جا رہے ہیں ، نبیل گبول کا دعویٰ

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف ریٹائرڈ ہونے جا رہے ہیں، ان کی حکومت ہے مگر وہ حکومتی معاملات پرتوجہ نہیں دے رہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے اے آروائی نیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں ن لیگ کے حوالے سے کہا کہ ن لیگ نے کچھ وعدے پورے کیے لیکن بے وفائی بھی کی، ن لیگ کی فطرت میں وفا نہیں بہت جلدی بے وفائی پر چلے جاتے ہیں۔

    نواز شریف سے متعلق رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے اپنے ہی لوگ کہتے ہیں میاں صاحب وفا نہیں کرتے لیکن نواز شریف کی قسمت اچھی ہے، بے وفائی کے باوجود حکومت مل جاتی ہے، وہ اقتدار میں آکر اسی ٹہنی کو کاٹتے ہیں جس پر بیٹھتے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ نواز شریف خود کنارہ کش ہو کر مریم کو وزیراعظم کیلئے تیار کر رہے ہیں اور شہباز شریف اب ریٹائر ہونے جارہے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ہماری گردن میں سر یا نہیں باقی جماعتوں کے رہنماؤں کی گردن میں ہے، مجھے سمجھ نہیں آرہی حکومت ہے کس کی، پتہ نہیں حکومت چل کیسے رہی ہے، بظاہر لگتا ہے شہباز شریف کچھ کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ ان کے بس کی بات نہیں۔

    موجودہ حکومت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی حکومت ہے مگر وہ حکومتی معاملات میں توجہ نہیں دے رہے، حکومت کو سنجیدگی سے سوچنا پڑے گا اور پیپلز پارٹی کو ڈرائیونگ سیٹ دینا پڑے گی۔

  • بانی پی ٹی آئی کا کوئی اعتبار نہیں کررہا اور گارنٹی نہیں دے رہا: نبیل گبول

    بانی پی ٹی آئی کا کوئی اعتبار نہیں کررہا اور گارنٹی نہیں دے رہا: نبیل گبول

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ اس وقت مسئلہ یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا کوئی اعتبار نہیں کررہا اور گارنٹی نہیں دے رہا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے اے آروائی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آجائیں گے مگر ان کے باہر آنے میں اب بھی 6 ماہ لگ سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو سوچ سمجھ کر باہر آنا ہوگا اور وہ جلد سمجھ جائیں گے،  وہ 80 فیصد سیکھ چکے ہیں اور باقی 20 فیصد سیکھ کر باہر آئینگے، لیکن مسئلہ یہ ہے بانی پی ٹی آئی کا کوئی اعتبار نہیں کررہا اور گارنٹی نہیں دے رہا، گارنٹی والی شخصیات کہتی ہیں بانی پی ٹی آئی شام کو کچھ، صبح کچھ اور ہوتے ہیں۔

    نبیل گبول کا کہنا تا کہ بانی پی ٹی آئی نہ مانے تو جیل ہی میں رہیں گے اور حکومت چلتی رہے گی، اور بانی پی ٹی آئی گارنٹی دے کہ باہر نکل آئے تو وہ آکر جمہوریت کا ساتھ دیں گے۔

    پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم دھکا اسٹارٹ پر ن لیگ کی حکومت چلارہے ہیں، جس دن پی پی نے دھکا دینا بند کردیا حکومت کی گاڑی رک جائے گی، غیر یقینی صورتحال کا ذمہ دار صرف ایک ہی شخص ہے جو اڈیالہ میں ہے، ہم ملک کو اس صورتحال سے نہیں نکالیں گے تو نہ اڈیالہ رہے گا نہ پارلیمنٹ ہوگی۔

    نبیل گبول نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کوئی سیاسی لیڈر جیل میں نہ ہو اور عام معافی بھی ملنی چاہیے، میں کبھی نہیں چاہوں گا بانی پی ٹی آئی جیل میں رہے لیکن ان کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔

     

  • ہم ن لیگ کی حکومت دھکا اسٹارٹ پرچلا رہے ہیں، رہنما پیپلز پارٹی

    ہم ن لیگ کی حکومت دھکا اسٹارٹ پرچلا رہے ہیں، رہنما پیپلز پارٹی

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کا کہنا ہے کہ ہم ن لیگ کی حکومت دھکا اسٹارٹ پرچلا رہےہیں، جس دن دھکا دینا بند کردیا حکومت کی گاڑی رک جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے اے آروائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہم دھکا اسٹارٹ پرن لیگ کی حکومت چلارہےہیں، جس دن دھکادینابندکردیاحکومت کی گاڑی رک جائےگی۔

    ملک کی صورتحال کے حوالے رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ غیریقینی صورتحال کاذمہ دارصرف ایک ہی شخص ہے جو اڈیالہ میں ہے، ہم ملک کو اس صورتحال سے نہیں نکالیں گےتو نہ اڈیالہ رہے گا نہ پارلیمنٹ ہوگی۔

    بانی پی ٹی آئی نہ مانے تو جیل ہی میں رہیں گےاورحکومت چلتی رہے گی، وہ گارنٹی دے کہ باہر نکل کر جمہوریت کا ساتھ دیں گے۔

    انھوں نے کہ چاہتےہیں کوئی سیاسی لیڈر جیل میں نہ ہو اور عام معافی بھی ملنی چاہیے۔

    بانی پی ٹی آئی سے متعلق رہنما کا کہنا تھا کہ میں کبھی نہیں چاہوں گابانی پی ٹی آئی جیل میں رہے لیکن ان کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔

  • بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر آنے میں کتنے ماہ لگ سکتے ہیں؟ نبیل گبول نے بتادیا

    بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر آنے میں کتنے ماہ لگ سکتے ہیں؟ نبیل گبول نے بتادیا

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے کہا کہ لگتا ہے بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آجائیں گے مگر 6 ماہ لگ سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے اے آروائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو مقبولیت کا ووٹ ملا مگر50 فیصد انہیں نوازا بھی گیا۔

    رہنما پیپلز پارٹی نے بتایا کہ پی ٹی آئی کےکئی ایم این ایزنےبتایاوہ پیسےدیکرالیکشن جیتےہیں اور انہوں نے5،5کروڑدیکرنتائج حاصل کیے، پیسے دینے والوں میں سینٹرل پنجاب کےارکان ہیں اور پیسے دینے والوں میں دوسری جماعتوں کے لوگ بھی شامل ہوں گے۔

    بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مجھےلگتاہےبانی پی ٹی آئی جیل سےباہرآجائیں گے مگر 6 ماہ لگ سکتےہیں۔

    انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو سمجھ کر باہر آنا ہوگااوروہ جلدسمجھ جائیں گے، وہ 80 فیصد سیکھ چکے ہیں اورباقی20فیصدسیکھ کر باہرآئیں گے۔

    پی پی رہنما نے بتایا کہ مسئلہ یہ ہے بانی پی ٹی آئی کاکوئی اعتبارنہیں کررہااور گارنٹی نہیں دےرہا، گارنٹی والی شخصیات کہتی ہیں بانی پی ٹی آئی شام کو کچھ،صبح کچھ اور ہوتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نہ مانے تو جیل ہی میں رہیں گےاورحکومت چلتی رہے گی، بانی پی ٹی آئی گارنٹی دےکہ باہر نکل کر جمہوریت کا ساتھ دیں گے۔

  • نامناسب الفاظ کا استعمال :  پیپلز پارٹی نے  نبیل گبول کو شوکازنوٹس جاری کردیا

    نامناسب الفاظ کا استعمال : پیپلز پارٹی نے نبیل گبول کو شوکازنوٹس جاری کردیا

    کراچی : پیپلز پارٹی نے نبیل گبول کو ایک انٹرویو میں نامناسب الفاظ کے استعمال پر شوکازنوٹس جاری کرتے ہوئے تین دن کے اندر وضاحت کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے نبیل گبول کو یو ٹیوبر کو انٹرویو میں نامناسب الفاظ کے استعمال پر شوکاز جاری کر دیا۔

    ترجمان پیپلز پارٹی نے بتایا کہ نبیل گبول کو شوکاز نوٹس پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی جانب سے جاری کیا گیا، جس میں نبیل گبول کو تین دن کے اندر وضاحت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ وضاحت نہ کرنے پر نبیل گبول کے خلاف تنظیمی نظم و ضبط کی کارروائی ہوگی، نامناسب گفتگو اور غیر پارلیمانی الفاظ کا استعمال پیپلز پارٹی کی پالیسی نہیں ہے۔

  • بے نظیر یونی ورسٹی میں غیر قانونی بھرتیاں، نبیل گبول نے نیب کو تحریری جواب جمع کرا دیا

    بے نظیر یونی ورسٹی میں غیر قانونی بھرتیاں، نبیل گبول نے نیب کو تحریری جواب جمع کرا دیا

    کراچی: سابق رکن قومی اسمبلی اور رہنما پیپلز پارٹی نبیل گبول بھی نیب ریڈار پر آ چکے ہیں، نیب کی جانب سے نبیل گبول کو آج بدھ کو پیش ہونے کے لیے کال اپ نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نیب نے نبیل گبول کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ وہ بدھ کو نیب میں پیش ہوں، تاہم نبیل گبول نیب میں پیش نہیں ہوئے، اور تحریری جواب جمع کرایا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نبیل گبول پر بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری میں غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے، نیب نے سابق ایم این اے کو کال اپ نوٹس کے ساتھ ایک سوال نامہ بھی بھیجا، تاہم وہ اسلام آباد میں ہونے کے باعث آج نیب میں حاضر نہ ہو سکے، ان کی جگہ وکیل لیاقت علی خان نے نیب میں پیش ہو کر کال اپ نوٹس کا جواب جمع کرایا، نبیل گبول کی جانب سے سوال نامے کا الگ سے جواب بھی جمع کرایا گیا۔

    نبیل گبول نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ میں نے کبھی یونی ورسٹی میں داخلے، یا نوکری کے لیے کوئی سفارش نہیں کی، اور وائس چانسلر پر کبھی بھرتیوں کے لیے دباؤ نہیں ڈالا، نہ ہی سفارش کی، یونی ورسٹی کے کسی ڈپارٹمنٹ میں بھرتی کے لیے میرے پاس کوئی کوٹہ نہیں ہے۔

    نبیل گبول نے اپنے تحریری جواب میں یہ بھی کہا کہ نیب اپنا کال اپ نوٹس واپس لے۔

    نبیل گبول کے وکیل نے کہا کہ نیب کراچی کو درخواست دی ہے کہ نبیل گبول اسلام آباد میں مصروف ہیں، پیش ہونے کا ٹائم آگے بڑھایا جائے، اور 15 دن کی مہلت دی جائے۔

    واضح رہے کہ غیر قانونی بھرتیوں پر بے نظیر یونی ورسٹی کے وائس چانسلر اختر بلوچ سے بھی تحقیقات جاری ہیں، اور غیر قانونی بھرتیوں پر اسپیکر سندھ اسمبلی 2 دن قبل ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر چکے ہیں۔

  • عزیر کو معمولی چور سے بڑا گینگسٹر کس نے بنایا؟

    عزیر کو معمولی چور سے بڑا گینگسٹر کس نے بنایا؟

    کراچی: لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے معاملے پر پیپلز پارٹی سندھ کے رہنما نبیل گبول اور عزیر بلوچ کے سابقہ ساتھی حبیب جان بلوچ آمنے سامنے آ گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول اور حبیب جان نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ الزامات لگائے، نبیل گبول کا کہنا تھا کہ علی زیدی نے صرف بے مقصد سنسنی پھیلائی، حبیب جان بات کر رہا ہے لیکن اس کی حیثیت کیا ہے، حبیب جان نے کہا کہ لیاری کے حالات خراب کرنے میں نبیل گبول کا ہاتھ تھا۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ میں علی زیدی پر حیران ہوں، اس نے اتنی سنسنی پھیلائی لیکن کھودا پہاڑ نکلا چوہا والی بات ہو گئی۔ نبیل گبول نے حبیب جان کی حیثیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس کے پاس کیا عہدہ ہے، وہ کس حیثیت میں بات کر رہا ہے؟ حبیب جان نے تو الٹا پی ٹی آئی کے 3 وزرا کے نام لے لیے ہیں، رہی بات عزیر کی آصف زرداری سے ملاقات کی تو جو میں نے اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا اس پر کیسے بات کر سکتا ہوں۔

    نبیل گبول کا پبلک کی گئی عزیربلوچ کی جے آئی ٹی سے متعلق اہم انکشاف

    حبیب جان نے پروگرام میں دعویٰ کیا کہ زرداری اور عزیر کی محبت سے ہی نبیل گبول ایم کیو ایم میں چلے گئے تھے، لیاری کے حالات خراب کرنے میں نبیل گبول کا ہاتھ تھا۔ حبیب جان نے کہا کراچی بلاول ہاؤس میں آصف زرداری اور عزیر بلوچ کی ملاقات ہوئی تھی، جس کا ذریعہ عبدالقادر پٹیل تھے، مجھے بھی ملاقات کے لیے 2 بار کہا گیا، دوسری ملاقات میں بھی مجھے جانا تھا لیکن نہیں جا سکا تھا۔

    نبیل گبول نے پروگرام میں حبیب جان کو چیلنج بھی دے دیا، کہا ہمت ہے تو کراچی یا لیاری آ کر بتائیں۔ حبیب جان نے کہا میرے بھائی فتح بلوچ کے قاتل نبیل گبول آپ ہو۔ جس پر نبیل گبول نے جواب دیا کہ حبیب جان کی حرکتوں کی وجہ سے ان کا بھائی مارا گیا۔

    علی زیدی نے عزیر بلوچ کے دوست حبیب جان کی دھماکا خیز ویڈیو جاری کر دی

    حبیب جان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے بات ہونے سے انکار کیا۔ نبیل گبول نے ذوالفقار مرزا کے حوالے سے انکشاف کیا کہ مرزا نے لیاری گینگ والوں کو طاقت ور بنایا، یہ ذوالفقار مرزا تھا جس نے عزیر بلوچ کو ایک چھوٹے سے چور سے اٹھا کر بڑا گینگسٹر بنا دیا۔ جب آصف زرداری نے ذوالفقار کی سرزنش کی تو انھوں نے استعفیٰ دے دیا، استعفیٰ دینے کے بعد ذوالفقار مرزا نے آصف زرداری کو چھوڑا لیکن عزیر کو نہیں۔